• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا مجبوری کے تحت کسی بریلوی عورت سے شادی کی جاسکتی ہے۔؟

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
جناب محترم شیخ صاحب!
میرا سوال یہ ہے کہ ۔اگرکوئی موحد شخص کسی اہل حدیث لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہو۔لیکن موجودہ دور کی مجبوریاں یعنی اہل حدیث حضرات کے مطالبات۔جیسے کے حیثیت سے بڑھ کر زیورات مانگنا۔حیثیت سے بڑھ کر ۔مکان کی لکھ پڑھ یا پلاٹ کی لکھ پڑھ یا اس قسم کے مطالبات جو کہ ایک اہل حدیث بھائی ایفورڈ نہ کر سکتا ہو۔لیکن کنوارہ رہنے کی صورت میں بھی برائی کی طرف جانے کا خطرہ ہو۔دوسری طرف بریلوی لڑکی کا رشتہ جو کہ اُس کی حیثیت کے مطابق ہو۔صرف یہ نیت رکھ کر کہ ان شا ء اللہ لڑکی شادی کے بعد متبع قرآن و سنت ہو جائے گی۔شرک و بدعات چھوڑ دے گی ان شا ء اللہ۔اور اُس مرد کیلئے صدقہ جاریہ بھی بن جائے گی ۔اس نیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا موحد مرد کسی بریلوی لڑکی سے شادی کر سکتا ہے۔؟
مہربانی فرما کر قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمایئں۔جزاک اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
جی ہاں! نکاح کر سکتے ہیں۔
اہل کتاب کی عورتوں سے نکاح کے جواز میں بھی یہی حکمت ہے کہ مرد‘ عورت پر قوام ہوتا ہے لہذا عورت کے مرد کے دین کو اختیار کرنے کے امکانات بہت قوی ہوتے ہیں۔
 
Top