• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا مروان بن الحکم صحابی ہیں؟

شمولیت
جنوری 23، 2015
پیغامات
63
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
79
السلام علیکم ورحمتہ اللہ

مروان بن حکم کے بارے میں تفصیل درکار ہے کہ کیا وہ صحابی تھے یا نہیں۔؟

@الشیخ کفایت اللہ السنابلی حفظک اللہ
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
مروان بن حکم کو بعض حضرات صحابی مانتے ہیں ۔
اورصحابہ پر لکھی گئی کئی کتب میں ان کا تذکرہ موجود ہے۔
لیکن ان کے صحابی ہونے کی کوئی دلیل میرے علم میں نہیں ہے۔
ان کے بارے میں یہ منقول ہے کہ انہوں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے۔ لیکن محض رویت سے صحابیت ثابت نہیں ہوگی ۔

حافظ ابن حجر رحمه الله (المتوفى852) مروان کے بارے میں فرماتے ہیں:
لم أر من جزم بصحبته فكأنه لم يكن حينئذ مميزا ومن بعد الفتح أخرج أبوه إلى الطائف وهو معه فلم يثبت له أزيد من الرؤية [الإصابة لابن حجر، ت تركي: 10/ 389]
یعنی حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے نزدیک صرف یہ ثابت ہے کہ انہوں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے، یعنی صاحب رویت ہیں۔لیکن صرف اتنی بات سے صحابیت ثابت نہیں ہوتی ۔
مزید تفصیل کے لئے ذیل کا دھاگہ ملاحظہ فرمائیں:




بعض علماء نے کچھ ایسی باتیں نقل کی ہیں جن کی رو سے یہ صحابی ثابت ہوتے ہیں مگر یہ باتیں پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی اگر یہ باتیں ثآبت ہوجائیں تو مراون کو صحابی مانا جائے گا۔
 
Top