• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا مقلد کی ضد غیر مقلد ہوتی ہے؟

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
’’ مقلد ‘‘ کی ضد ’’ غیر مقلد ‘‘ نہ سہی لیکن جو مقلد نہیں ہوتا ظاہر ہے وہ ’’ غیر مقلد ‘‘ ہی ہوتا ہے ۔ ( مسکراہٹ )
میرا چونکہ یہ ذہن ہے اس لیے میں لفظ ’’ غیر مقلد ‘‘ کو نہ تو برا سمجھتا ہوں اور نہ ہی ’’ گالی ‘‘ تصور کرتا ہوں ۔
البتہ ایسے لوگوں پر مجھے یقینا حیرانی ہوتی ہے جو اس کو ’’ گالی ‘‘ سمجھتے ہیں ( چاہے دینے والے یا لینے والے ) ۔
میرے نزدیک لفظ ’’ مقلد ‘‘ نسبتا زیادہ مستحق ہے کہ اسے طعنہ سمجھا جائے ۔
کیونکہ ’’ تقلید ‘‘ کرنا کوئی خوبی نہیں بلکہ خامی ہے ۔
بہر صورت ایک ایسے دور میں جہاں ’’ خوبی اور خامی ‘‘ کے معیار بدلتے رہتے ہیں اور داڑھی نہ رکھنے والے ، رکھنے والوں کو معیوب سمجھتے ہیں ، نماز نہ پڑھنے والے خود کو بہتر اور مولویوں کو کم تر سمجھتے ہیں وہاں ’’ مقلد و غیر مقلد ‘‘ بھی اسی طرح چل سکتا ہے بلکہ چل گیا ہے ۔
 
Top