• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حاضر ناظر ہیں؟( جدید ایڈیشن)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
اللہ کے رسول ﷺ کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ ہر جگہ حاضر او رہر چیز کودیکھتے ہیں ،عقل ونقل ہر دو کےخلاف ہے ۔ نہ آپ اپنی زندگی میں ہرجگہ حاضرو ناظرتھےاور نہ وفات کے بعد۔ یہ عقیدہ بعض بدعتی لوگوں کا ایجاد کردہ ہے جو سراسر ضلالت و گمراہی پر مبنی ہے۔اہل بد عت نے یا تو انتہائی ضعیف اور موضوع روایات واحادیث کا سہارا لیا ہے ۔اور یا پھر صحیح احادیث کی غلط تاویلات کی ہیں ۔اوریہ سب کچھ وہ نبی کریم ﷺ کی شان میں غلوکی بنا پر کرتے ہیں۔قرآنی آیات ،احادیثِ رسولﷺ اوراقوال ِ سلف  سے اس باطل عقیدہ کی تردید ہوتی ہے ۔زیر نظرکتابچہ ’’کیا نبی اکرم ﷺ حاضر وناضر ہیں؟‘‘شیخ عبد الرحمن امین کی کتاب ’’الرد الباهر في مسئلة الحاضر والناظر‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺکے ہر جگہ او رہر وقت حاضر وناضر کے باطل عقیدہ کی قرآنی آیات ،احادیثِ رسولﷺ اوراقوال ِ سلف  سے تردید کرتے ہوئے ۔اہل بدعت کے اس باطل عقیدہ کے دلائل کی حقیقت کو بھی خوب بے نقاب کیا ہے ۔تقریبا15 سال قبل مجلس التحقیق الاسلامی نے اس کتابچہ کو طباعت سے آراستہ کیا۔ اس کتابچہ کی افادیت کے پیش نظر اسے کتاب وسنت ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔اللہ تعالی اس کتاب کو لوگوں کے عقائدکی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) ( م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
مقدمہ
کلمہ مترجم
مقدمہ مولف
رسول اللہ ﷺ کے ہر جگہ حاضر وناظر نہ ہونے کے دلائل
اہل بدعت کے دلائل اور ان کی حقیقت
رسول کریم ﷺ کی وفات حسرت آیات پر شرعی دلائل
اہل بدعت کے چند باطل عقائد اور ان کی تردید
خاتمہ
 
Top