• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نماز میں سیٹی مارنے اور تالی بجانے سے نماز قبول نہیں ہوتی؟؟؟

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا نماز میں سیٹی مارنے اور تالی بجانے سے نماز قبول نہیں ہوتی؟؟؟
کیا یہ حرکت ایسی ہے کہ نماز باطل ہو جاتی ہے؟؟؟
اگر کسی نے غلطی سے ایسا عمل کر دیا تو اسکی نماز کا کیا حکم ہوگا؟؟؟

نوٹ: یہاں بھولنے پر عورتوں کے حق میں مشروع تالی (التصفیق للنساء) مراد نہیں.


محترم شیخ @خضر حیات حفظہ اللہ
محترم شیخ @اسحاق سلفی حفظہ اللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا نماز میں سیٹی مارنے اور تالی بجانے سے نماز قبول نہیں ہوتی؟؟؟
کیا یہ حرکت ایسی ہے کہ نماز باطل ہو جاتی ہے؟؟؟
اگر کسی نے غلطی سے ایسا عمل کر دیا تو اسکی نماز کا کیا حکم ہوگا؟؟؟

نوٹ: یہاں بھولنے پر عورتوں کے حق میں مشروع تالی (التصفیق للنساء) مراد نہیں.

محترم شیخ @خضر حیات حفظہ اللہ
محترم شیخ @اسحاق سلفی حفظہ اللہ
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس مسئلہ کو اس انداز سے دیکھنا چاہیے کہ نماز کے اندر افعال نماز سے ہٹ کر جو حرکات کی جاتی ہیں ، اس کی مختلف صورتیں ہوسکتی ہیں ، مثلا امام بھول جائے تو سبحان اللہ کہنا ، یا قرآن مجید کی درست آیت بتانا وغیرہ ۔
اس طرح کی حرکت جائز بلکہ مستحب ہے ۔
البتہ ایسی حرکت کرنا جس کا نماز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ، اور نماز کے خشوع و خضوع کے منافی ہے ، مثلا سر میں یا ناک میں یا ادھر ادھر ہاتھ مارنا ، یہ اگر ایک آدھ بار ہو تو ناپسندیدہ عمل ہے ، لیکن نماز بہر صورت باطل نہیں ہوگی ۔
البتہ کوئی ایسی حرکت جو نماز کے خشوع و خضوع کے اس طرح منافی ہو کہ انسان نماز کی بجائے ، کسی اور حالت میں نظر آئے ، مثلا قہقہہ وغیرہ لگانا ، علماء کے نزدیک اس سے نماز باطل ہوجاتی ہے ، اور ایسے انسان نے اگر جان بوجھ کر ایسا کیا ہے ، تو اسے نماز جیسی عظیم عبادت سے استہزاء و توہین سے توبہ کرنی چاہیے ۔
نماز میں سیٹیاں یا تالیاں مارنا یہ اسی قبیل سے محسوس ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔
نماز میں جائز و ناجائز ’ حرکات ‘ کی تفصیل جاننے کے لیے اس لنک کو دیکھیں ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
اللہ آپکے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے آمین
 
Top