• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا واقعی ھم مسلمان ہیں ؟؟؟ کیا ھمارے حکمران سو رہے ہیں اور علماء اس میں کیا کردار ادا کر رہے ہیں ؟؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
میڈیا نے تباہ کر کے رکھ دیا مسلمانوں کو ...... tv پر (شب زفاف) پہلی رات کے قصے ......
کوئی شرم ہوتی ہے .... کوئی حیاء ہوتی ہے ..... تم لوگوں کو کیا پتہ وہ کیا ہوتی ہے -

دین فروش میڈیا کو جو آذادی مشرف دور سے ملی ہیں وہ دن بدن بڑھتی جارہی ہیں. کوئی روک ٹوک نہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کوئی سینسرشپ نہیں. بس طوائفوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے جو عورتوں کی حقوق و آذادی کی آڑ لیکر بےحیائی کو پھیلانے میں مشغول ہیں. ہمارے مذہبی لیڈران و قومی لیڈروں کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے چھپ کے بیٹھے ہوئے ہیں وطن فروش بس پیسا کرپشن کرکے بٹورتے رہو -
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
شیخ @اسحاق سلفی بھائی جو شخص (شب زفاف) پہلی رات کے قصے ...... اپنے دوستوں اور سہلیوں میں سنائے اسلام ان کے بارے میں کیا کہتا ہے
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
شیخ @اسحاق سلفی بھائی جو شخص (شب زفاف) پہلی رات کے قصے ...... اپنے دوستوں اور سہلیوں میں سنائے اسلام ان کے بارے میں کیا کہتا ہے
جو اپنے ازدواجی زندگی کے راز دنیا میں خود دوسروں کو بتائے ،روز قیامت اللہ تعالی اسے رسوا کرے گا ؛

افشاء22.gif

اور دوسری حدیث میں اسے شیطانی عمل سے تشبیہ دی گئی ہے ؛؛
«عن أسماء بنت يزيد أنها كانت عند رسول الله - صلى الله عليه وسلم - والرجال والنساء قعود عنده فقال: " لعل رجلا يقول ما يفعل بأهله. ولعل امرأة تخبر بما فعلت مع زوجها؟ " فأزم القوم فقلت: أي والله يا رسول الله إنهم ليفعلون، وإنهن ليفعلن. قال: " فلا تفعلوا، فإنما مثل ذلك مثل شيطان لقي شيطانة فغشيها والناس ينظرون» ".
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد-ج4-ص 294

رواه أحمد، والطبراني، وفيه شهر بن حوشب، وحديثه حسن، وفيه ضعف.
ترجمہ :
اسماء بنت یزید فرماتی ہیں :کہ میں جناب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھی ،اور وہاں اور بھی کچھ مرد و خواتیں موجود تھے ،وہاں نبی کریم ﷺ نے فرمایا :
’’ہو سکتا ہے مرد ایک زمانے میں (شرم و حیا سے عاری ہو کر )یہ بتانے لگے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ کیا کرتا ہے ۔اور اسی طرح کوئی عورت بتانے لگے ،کہ وہ اپنے شوہر کیساتھ کیا کیا کرتی ہے ،
تو وہاں موجود لوگ یہ سن کر خاموش رہے ،تو میں نے عرض کی کہ:
اے اللہ کے رسول ﷺ (میاں بیوی کے درمیان کا معاملہ دوسروں کو بتانے )کا ارتکاب تو کئی مرد و خواتین کرتے ہیں ؛
جناب رسول اکرم ﷺ فرمایا :نہیں ،تم ایسا ہرگز نہ کرو ، کیونکہ اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کوئی شیطان کسی شیطانہ سے رستے میں ملے ،اور لوگوں کے سامنے ہی
اس سے بدکاری کرنے لگے ‘‘

اس حدیث کو امام احمد نے مسند میں اور طبرانی نے معجم میں روایت کیا ہے ؛
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جزاک اللہ خیرا

شیخ یہ بیماری تو آج کے نوجوانوں میں عام ہو گئی ہے - وہ اس کو عیب نہیں سمجھتے بلکہ بڑے فخر سے اس کا تزکرہ کرتے ہیں - خاص طور پر آفسوں میں اس کا بہت تذکرہ ہوتا ہے اگر انھے سمجھائے تو نہیں سمجھتے شیخ سمجھانے کے باوجود اگر وہ نہیں سمجھتے تو کیا ایسی محفل سے اٹھ جانا بہتر ہے -
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
جزاک اللہ خیرا

شیخ یہ بیماری تو آج کے نوجوانوں میں عام ہو گئی ہے - وہ اس کو عیب نہیں سمجھتے بلکہ بڑے فخر سے اس کا تزکرہ کرتے ہیں - خاص طور پر آفسوں میں اس کا بہت تذکرہ ہوتا ہے اگر انھے سمجھائے تو نہیں سمجھتے شیخ سمجھانے کے باوجود اگر وہ نہیں سمجھتے تو کیا ایسی محفل سے اٹھ جانا بہتر ہے -
یہ بے حجابی ، بے باکی ،اور عریانی ،کا دور ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
میڈیا نے شرم و حیاء کا جنازہ نکال دیا ہے ،،،پہلے جو بات زبان سے اپنی شریک حیات کے سامنے مشکل تھی ،وہ اب کیمرے کے سامنے دنیا میں نشر کرنے کی دھن سوار ہے ؛
اور جتنے حیادار ہیں بیچارے منہ چھپاتے نظر آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
ایسے میں اگر قوت ایمانی موجود ہو ،اور ممکن بھی ہو تو ’‘ نھی عن المنکر ’‘ کا فریضہ ضرور ادا کرنا چاہیئے ؛
بصورت دیگر تو اپنا گھر ہی عافیت کا گہوارہ ہے ،
یا پھر دنیاوی سہولتوں سے محروم دور دراز گاوں ،اور جنگل پہاڑ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
آج بھی جہاں پر بجلی ، ٹی وی اور کیبل نہیں پہنچی وہ ان تمام برائیوں سے بچے ہوئے ہیں -
 
Top