• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا کتاب الروح ابن القیم سے ثابت ہے؟

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
علامہ البانی رحمہ اللہ ایک مقام پرفرماتے ہیں:
انظر ( ص ٤٥ - ٤٦ ) من كتاب " الروح " المنسوب لابن القيم رحمه الله تعالى فإن فيه غرائب وعجائب من الروايات والآراء كما سنرى شيئا من ذلك فيما يأتي : وانظر ( ص ٨٧) [الآيات البينات ص: 22]۔

لفظ منسوب سے اشارہ ملتا ہے کہ علامہ البانی رحمہ اللہ کی نظر میں ابن قیم رحمہ اللہ کی طرف مذکورہ کتاب کی نسبت محل نظر ہے۔

بلکہ ایک دوسرے مقام پر علامہ البانی رحمہ اللہ واضح الفاظ میں کہتے ہیں:
فإني في شك كبير من صحة نسبة " الروح " إليه أو لعله ألفه في أول طلبه للعلم . والله أعلم [الآيات البينات ص: 39]۔

لیکن دیگرمحققین نے عام طورسے کتاب الروح کو ابن قیم رحمہ اللہ کی کتاب تسلیم کیا ہے دیکھئے درج ذیل لنک۔
نسبة كتاب الروح لابن القيم - ملتقى أهل الحديث

مجھے یاد پڑتا ہے کہ حافظ زبیرعلی زئی حفظہ اللہ نے بھی ابن قیم رحمہ اللہ کی طرف مذکورہ کتاب کی نسبت کو اپنی کسی تحریر میں صحیح قراردیا ہے لیکن حوالہ فی الحال ذہن میں نہیں۔
 
Top