• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا کسی دوست کی حرام کمائی سے کوئی چیز کھانا جائز ہے؟

شمولیت
جنوری 22، 2017
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
19
ایک دوست بینک میں ملازمت کرتا ہے جس کی کمائی پر کوئی بحث نہیں لیکن چونکہ میں اس کے پیسوں سےخریدی گئی کوئی بھی چیز نہیں کھاتا جس کی وجہ اس کو پہلے ہی بتا دی گئی ہے۔

اب اس بھائی کے کچھ دلائل آپ کو بھی بتلاتا ہوں مثلاََ:
  • جو کرنٹ اکائونٹ آپ کے نزدیک مجبورََا جائز ہے اُس جائز اکائونٹ کو چلانے کےلیے کوئی بینک کا ملازم بھی ہونا چاہیئے
  • چند علما کے نزدیک اسلامک بینکینگ جائز ہے جس سے ثابت ہوا کہ علما بینک کو صحیح قرار دیتے ہیں حالانکہ اسلامک بینکینگ میں بھی وہی سودی نظام چلایا جاتا ہے جو عام بینکوں میں پایا جاتا ہے
  • سعودی عرب میں بھی بینک موجود ہیں جہاں پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہم کا اکائونٹ چل رہا ہے تو اگر بینکینگ حرام ہوتی تو یہ کام کبھی بھی نا ہوتا
  • آجکل کے دور میں ہر عام و خاص مسلمان کسی نا کسی طریقے سے بینک کے ساتھ منسلک ہے مثلاََ کسی کا کوئی بھائی یا والد باہر ملک سے پیسے بھیجتا ہے تو وہ بھی بینک کا محتاج، کوئی طالب علم فیس جمع کروائے، کوئی نوکری کے لیے فیس جمع کروائے، کوئی تاجر پیسے بھیجنے یا لینے کے لیے بھی بینک کا محتاج ہے جس سے یہ ثابت ہوا کہ ہر مسلمان سودی ہے تو سود کی سزا اپنی ماں سے زنا ہے۔
  • ہمیں آپ ایک ایسا متبادل نظام لا کر دیں جس میں سودی نظام نہ ہو تو میں نوکری چھوڑنے کو تیار ہوں لہذا آپ بینکوں کے خلاف ریلیاں نکالیں اور بینکوں کو بند کروائیں
  • آپ کا جو کرنٹ اکائونٹ ہے کسی بھی بینک میں جو آپ نے بینک میں پیسہ رکھا ہوا ہے مجبوری کی حالت میں تو آپ نا چاہتے ہوئے بھی بینک کو مدد فراہم کر رہے کیوں کہ بینک آپ کا پیسہ آگے منتقل کر کے اپنے مقاصد میں استعمال کرتا ہے جس کا مطلب ہے آپ بھی سودی ہیں اور جو فتوی اللہ سے جنگ کا آپ مجھ پر لگاتے ہیں وہی آپ کے اوپر بھی لگتا ہے
ان تمام پوائنٹس کاایک ایک کر کے کوئی بہترین جواب دیں جس سے ہمارے ذہن میں موجود دبائو ختم ہو سکےمزید برآں حرام کمانے والے کی کمائی سے کوئی چیز استعمال کرنے کے بارے میں بھی شریعت کی رو سے بتلائیں اور جس شخص کی کمائی حرام حلال مکس ہو اس کی حرمت کیا ہو گی۔
باقی رہی سود یا سودی کی سزا تو اس کے بارے میں دو صفحوں کا نوٹ اپلوڈ کر رہا ہوں۔ جس پر مزید دلائل کی ضرورت نہیں۔

جزاک اللہ تعالیٰ خیر
 

اٹیچمنٹس

Top