• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا کھڑے ہوکر شلوار پہننے کی ممانعت ہے ؟

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
کچھ لوگوں نے "پائجامہ پہننے کی سنت " کے عنوان سے یہ لکھا ہے کہ "آپ ﷺکی تعلیمات میں ہے کہ پائجامہ (شلوار) بیٹھ کرپہنیں"۔

دلیل میں ذکر کرتے ہیں کہ "بعض احادیث ضعیفہ میں کھڑے ہوکر پائجامہ وغیرہ پہننے پر سخت وعید وارد ہوئی ہے مثلاً: جس نےبیٹھ کر عمامہ باندھا یا کھڑے ہوکر سراویل (پائجامہ یا شلوار) پہنی تو اللہ تعالیٰ اسے ایسی مصیبت میں مبتلا فرمائے گا جس کی کوئی دواء نہیں۔

(کشف الالتباس فی استحباب اللباس ازعبد الحق محدث دہلوی ؒ )۔

مجھے یہ معلوم نہیں کہ یہ روایت شیخ عبدالحق دہلوی نے کہاں سے نقل کی ہے تاہم استدلال کرنے والوں نے اسے خود ہی ضعیف کہہ کر کام آسان کردیا ہے ۔ نیز ہمیں یہ بات احادیث کے ذخیرے میں کہیں نہیں ملی۔جب بہت تحقیق کی تو شیعہ کی کتابوں میں اس سلسلے میں کئی روایات ملیں مثلا

"شلوار بیٹھ کر پہنو کھڑے ہو کر نہ پہنو کہ اکثر غم و پریشانی کا سبب بنتا ہے"۔

(شیعہ کتاب: تہذیب آل محمد / صفحہ 38)

اسی طرح شیعہ کی دیگر کتابیں الکافی اور الخصال کے حوالے سے اس قسم کی دوسری روایات ملتی ہیں۔

آخر میں ہم یہی کہیں گے اسلام میں کھڑے ہوکر شلوار پہننے کی ممانعت ثابت نہیں ہے۔ لہذا کھڑے ہوکر پہننے میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ اگر کسی کو پاجامہ (شلوار) بیٹھ کر پہننے کی عادت ہو یا بیٹھ کر پہننے میں سکون ملتا ہو تو یہ الگ بات ہے ۔
 
Top