• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ اچھی بات ہے کہ آپکی تصویر ہر کسی کی آنکھوں کے سامنے سے گزرے ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کیا یہ اچھی بات ہے کہ آپکی تصویر ہر کسی کی آنکھوں کے سامنے سے گزرے ؟

میں آج جو تحریر لکھنے جا رہا ہوں اس میں کسی کو کچھ نہیں سمجھانا ہے بس کچھ باتیں پوچھنی ہیں دل سے پوچھوں گا لہٰذا جوابات بھی دل سے ہی چاہئیے مجھے . میں یہاں فلوقت اپنی بہنوں سے مخاطب ہوں پر میرے بھائی میرے دوست بھی ضرور پڑھیں کیوں کہ کسی نا کسی طرح وہ بھی اس تحریر سے منسلک ہی ہوں گے ..

مجھے کافی وقت ہوگیا ہے یہاں فیس بک پر لکھتے ہوۓ. اسی سے اندازہ لگا لیں کہ ایک کتاب مکمل کر چکا ہوں اور دوسری لکھنا بھی شروع کردی . پر ایک چیز جو تواتر سے پریشان کۓ جارہی ہے یا شاید میں سمجھا نہیں پا رہا ہوں وہ لڑکیوں کی تصاویر اور لڑکوں کا ان پر کمنٹ کرنا ہے .

ابھی کل ایک لنک آرہا تھا جس پر کلک کیا تو مختلف خواتین کی تصویر آ گئیں پہلے تو میں اسے کاٹنے لگا پھر کچھ سوچ کر ان تصاویر کو دیکھنے لگا . یقین مانیں ان میں سے کوئی ایک تصویر بھی کسی ماڈلنگ کرتی خاتون کی نہیں تھی بلکہ مختلف لڑکیوں کی تصویر تھیں جو انھوں نے گھر میں یا پھر کسی شادی کی تقریب میں لی ہوئی تھیں . پر انکی بے احتیاطی کی وجہ سے وہ تصویر پھیلا دی گئی تھی .

میں صرف ایک ادنیٰ سا سوال پوچھوں گا کہ کیا یہ اچھی بات ہے کہ آپکی تصویر ہر کسی کی آنکھوں کے سامنے سے گزرے ؟ ایک دوست سے جب اس سلسلے میں بات کی تو اسنے جو حقائق بتاۓ وہ تو لکھنے لائک بھی نہیں ہیں . میں یہ نہیں کہتا کہ لڑکیاں اپنی تصویر خود عام کرتی ہوں گی پر میری بہت پیاری بہنو آپ بھلے کسی بہت اچھی سہیلی کو ہی کیوں نا دکھاتی ہو ایک بار جو تصویر فیس بک پر آجاۓ اسکا عام ہوجانا ایک بہت معمولی سی بات ہے کیا آپ چاہو گی کہ کل کوئی خاتون آپکی والدہ سے آ کر کہیں کہ آپکی بیٹی کی تصویر انکے بیٹے نے کسی غلط جگہ دیکھی ہے لہٰذا بیٹی کو سنبھالئے .. چلیں یہ بھی رہنے دیتے ہیں . آپ یہ بتاؤ کل کو آپکی بیٹی جب بڑی ہوگی تو کیا آپ چاہو گی اسکی تصویر انٹرنیٹ پر گھومے ؟ یا جب آپ اسکی پروفائل دیکھو تو وہاں کچھ لڑکوں کے اشعار اور دل نما تصویریں یا آپکی بیٹی کے بالوں یا ہاتھوں کی تعریف کرتے نظر آئیں ؟؟

سوچ کر بھی غصہ آتا ہے نا ؟ تو ذرا اپنی ماں اور بھائی اور والد صاحب کے چہروں کی طرف دیکھیں جو آپکو اپنا غرور مانتے ہیں کیا انہیں دکھ نا ہوگا ؟ علم کے حصول کے لئے آؤ انٹرنیٹ پر بات کرو قابل لوگوں سے پر میری بہت بہت محترم بہنوں آپ کو اپنی حدود بھی یاد رکھنی ہیں جو نا میں نے بنائی ہیں نا آپکے والدین نے بلکہ یہ حدودیں الله پاک نے مقرر کی ہیں جو آپ سے آپکے والدین سے بھی ہزاروں گنا زیادہ چاہتا ہے آپکو .

اب آتے ہیں میرے بھائیوں کی جانب :

تو جناب چلیں آپکی منگنی ہوگئی اچھا ہے . اب ایسا ماحول جارہا ہے یا اسے ضرورت بنا دیا گیا ہے کہ منگیتر فون پر یا فیس بک پر بات کرتے ہیں تصویر بھی مانگی جاتی ہیں . پر کس لئے ؟؟ ارے آپ تو بہت خالص رشتے میں بندھنے والے ہو یہ تو پاک رشتہ ہوتا اس میں شکل سے کیا لینا کہ ہر وقت دیکھتے رہو ؟ جو محبت شکل سے کی جاۓ وہ شکل کے اس حال میں رہنے یا اس سے بہتر شکل نہ مل جانے تک ہی قائم رہتی ہے اور پھر کیا بھروسہ کہ منگنی نکاح میں تبدیل ہو ؟ پھر کیا غصّے میں آ کر وہ تصاویر دوستوں میں بانٹ دی جایئں گی ؟ یا پھر منگنی کے علاوہ بھی جو " محببتاں سچیاں " چل رہی ہوتی ہیں تو کیا یہ ضروری ہوتا کہ لڑکی سے تصویر مانگی جاۓ ؟ محبت یا عشق میں بھی تو اصول ہوتے ہیں نا ؟

نا محبت میں جسم کی اہمیت ہوتی اور نا ہی عشق میں تو پھر ہر بار خواہش مادی کیوں ؟؟ سرکار کسی کو دھوکہ دینے سے پہلے یہ تو دیکھ لو کہ آپکی کوئی بہن ہے یا نہیں ؟؟ یا پھر آپ کوئی استثنیٰ حاصل کر کے آئے ہو کہ آپ کسی بھی لڑکی کو بیوقوف بنا کر مجبور کرتے پھرو گے اور آپکی بہن محفوظ رہ جانی .. کہیں آپ جانے انجانے میں اپنی بہن کے ہی تو دشمن نہیں بن رہے ؟

اور آخر میں یہی کہوں گا کہ سرکار یہ کوئی فیشن نہیں ہے یا وقت کی ضرورت نہیں ہے کہ کوئی لڑکی یا لڑکا آپ سے پیار کرے . آپ دنیا میں اس کام کے لئے نہیں آئے نا ہی آپکا یہ مقصد ہے . مقصدیت کی طرف آؤ الله کی رضا کی طرف جاؤ باقی دنیا میں ٦٠ یا ٧٠ سال ہی جینا ہے ویسے یہ بھی بہت زیادہ عمر بتا دی میں نے

اگر آپ اچھے یا اچھی ہو تو آپکا شریک حیات بھی اچھا ہی ہونا ہے . خوا مہ خوا کیوں اپنے معصوم سے دل پر اتنے بوجھ ڈالتے ہو آپ نے ایک مسلم معاشرے کی تعمیر کرنی ہے آنے والا وقت آزمائشوں سے بھرا ہوا ہے ایک اچھا باپ اور ایک اچھی ماں ہی ایک سچے مجاہد کی تربیت کرسکتے ہیں آپ پر ہمارا مستقبل منحصر کرتا ہے اپنی سوچ میں سنجیدگی لائیں اس سے پہلے کہ وقت ہمیں سنجیدہ کرنا شروع کرے ہم خود ہی اپنے اندر بدلاؤ لانا شروع کردیں کیوں کہ جب وقت استاد بن کر سکھانے لگ جاۓ تو اسکی استادی بہت ظالم ہوتی ہے وہ پہلے گراتا ہے پھر رلاتا ہے اور تب کہیں جا کر سبق دیتا ہے لہٰذا وقت کی مار سے بچیں کہ باز اوقات وقت کی مار اتنا مارتی ہے کہ انسان اپنی ہمت ہی توڑ بیٹھتا ہے ..

https://www.facebook.com/ahadeesforladies/posts/1611154995773045:0
 
Top