• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ درست ہیں ؟؟؟؟

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرا ایک سوال ہے کہ منی ایکسنیچ اور سٹاک مارکیٹ کا بزنس درست ہے کہ نہیں ؟؟؟؟
عمومی خیال یہ ہے کہ اس میں جوا یا سٹہ بازی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن و حدیث میں تفصیلی جواب عنائیت فرما دیں
جزاکم اللہ خیرا
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

منی ایکسنیچ کے متعلق تفصیلی بتا دیں

مختصر میں ایک ملک اور ایک آئٹم پر کسی ایک پہلو سے آپ کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

منی ایکسچینج پر کاروبار ہوتا ھے، اس کا طریقہ کار کچھ اسطرح ھے جیسے ڈالر ایسٹ پرائیویٹ منی ایکسچینج کو سامنے رکھتے ہیں اور مثال سے میں ڈالر ایسٹ کمپنی کا مالک ہوں۔ اور میرا کام صرف اصل میں امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار ھے جس پر مجھے دنیا میں جن ممالک سے اپنے کاروبار پر لین دین کرنا ھے اس پر مجھے ان ممالک سے سامان خریدنے پر پاکستان سے ڈرافٹ بنوانا پڑتا ھے جیسے دبئی سے میں نے سونا خریدا ھے پاکستان سے پیسہ ڈرافٹ کی شکل میں ٹرانسفر کرنا پڑے گا جس پر مجھے ڈرافٹ فیس اور بینک ایکسچینج ریٹ بہت کم ملے گا، سونا پاکستان میں آئے گا اور اسے پاکستان میں بیچوں گا اور مجھے رقم روپوں میں ملے گی۔ پھر اسی طرح ہر مرتبہ ہوتا رہے گا۔

ڈالر ایسٹ کا جن ممالک میں کاروبار ہو گا اس پر انہوں نے ان ممالک میں اپنی منی ایکسچینج بنوائیں گے اور پھر اس سے ان ممالک سے پیسہ انہی ممالک میں جائے گا جس پر ان کا کاروبار ھے۔ اس سے ہو گا کیا دبئی سے جو درھم ملیں گے ان سے وہ وہاں سے اشیاء خریدیں گے اور پاکستان بھیجیں گے اور پاکستان سے جو اشیا خریدیں گے وہ دبئی پہنچائیں گے اس سے پیسہ انہیں ممالک سے اکٹھا ہو گا اور وہیں خرچ ہو گا۔ جس پر پرافٹ بہت ھے۔

مختصر میں یوں سمجھ لیں کہ لوگوں کے پیسوں سے کاروبار ہوتا ھے۔

جو چھوٹے چھوٹے منی ایکسچینج ہوتے ہیں ان سب نے اپنا ریٹ دینا ھے اور پھر سب سے اپنا پیسہ ڈالر ایسٹ یا اس جیسی بڑی کمپنیوں کے ذریعے ہنڈی کی شکل میں لوگوں کو پہنچانا ھے مگر اس پر انہیں ہر روز لاکھوں کی ڈالر ایسٹ کو جمع کروانی ھے جو ایگریمنٹ کے مطابق فکس ھے اس سے کم والا چھوٹا منی ایکسچینج بند ہو جاتا ھے یا وہ پیسہ لے کر بھاگ جاتے ہیں۔

یہ ایک بہت لمبی گیم ھے جس کے ہر پہلو پر لکھنے کے لئے وقت کی ضرورت ھے فارمولہ کے مطابق اصل جو ھے وہ مختصر بیان کی ھے امید ھے سمجھنے کے لئے کافی ھے۔

والسلام
 
Top