• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ سود تو نہیں؟

علی عامر

مبتدی
شمولیت
نومبر 26، 2014
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
25
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

۱: ذید نے حسین سے تقریباً 500 gram خالص سونا لینا تھا۔
قرض کی واپسی کے وعدے میں ابھی 3 ماہ باقی تھے۔

۲: حسین نے عتیق سے تقریباً 100 gram سونا لینا تھا۔ اور اس کے بارے میں حتمی نہیں پتا تھا کہ یہ قرض واپس ملے گا یا نہیں۔

۳: ذید کو وقت سے پہلے ضرورت پڑ گئی۔ اس نے حسین کو کہا کہ ابھی وعدے میں ۳ ماہ پڑے ہیں لیکن مجھے ضرورت پڑ گئی ہے آپ اس طرح کریں کہ آپ مجھےمیرا 400 گرام سونا دے دیں اور میں اپنا باقی 100 گرام میں عتیق سے لے لونگا وہ جب بھی مجھے واپس کرے۔
اگر عتیق سونا دینے سے انکار کر دے تو وہ میرا نقصان تصور ہو گا۔


٤: صورتحال میں ذید نے 400 گرام سونا وقت وعدہ سے پہلے حاصل کرنا تھا اور اس کے بعوض 100 گرام کا ادھار برداشت کرنا تھا جس کہ بارہ میں یہ علم نہیں تھا کہ واپس ملنا ہے یا نہیں ملنا۔

٥: حسین نے 500 گرام قرض تو واپس دینا ہی تھا پر وقت سے پہلے قرض دینے کا اسے یہ فائدہ تھا کہ اس کا 100 گرام سونا جس کہ ملنے کی امید بہت کم تھی وہ وصول ہو رہا تھا۔

کیا ذید اور حسین کے لیئے ایسا کرنا جائز ہے؟
کیا یہ سود تو نہیں ؟
کیا یہ قرض کی فروخت تو نہیں جس کو علماء اکرام حرام کہتے ہیں؟

تفصیلی جواب عنایت فرما دیں۔

جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء




Sent from my iPhone using Tapatalk
 
Top