• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیوں یہود و نصارٰی کے فیشن اپناتے ہو؟؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کیوں یہود و نصارٰی کے فیشن اپناتے ہو؟؟




کبھی ہمارے اسلامی ملک میں بچوں کے تلاوت قرآن پاک کی قرآت کے مقابلے اور صحابہ اکرام سے متعلق سوال و جوابات کے مقابلے کروائے جاتے تھے. آج بچوں کو یہ تعلیم دی جا رہی ہے. پھر کہتے ہیں ہم پر زوال اور ظالم حکمران کیوں مسلط ہوتے ہیں.

ذرا میڈیا کے الفاظ پر غور کریں کیسے ریپورٹ پیش کر رہا ہے جیسے بڑا نیکی کا کام کیا جا رہا ہے.

بچوں کی نظر میں یہ سب کام برائی ہی نہیں رہے گی جب ماں باپ خود یہ سب کرنے میں انکی تیاری کروا کر بھیجیں گے تو.. پھر کیا ان بچوں میں سے امام مہدی کے لشکر میں شامل ہونے کے لیے ان بچوں کی خواہش کر سکیں گے؟؟

جب خود انکی تربییت کو خراب کریں گے تو؟؟ کیا ہو گیا ہے؟؟ کیوں سمجھ نہیں آتی لوگوں کو کہ یہ سب کام مسلم معاشرے کے نہیں ہیں. اللہ کو کیوں یاد نہیں کرتے اگر مہلت ملی ہوئی ہے تو؟!!!

کیوں یہود و نصارٰی کے فیشن اپناتے ہو؟؟

کبھی دیکھو ان سے مل کر کہ وہ لوگ ایسا سب کر کے کتنے بے سکون ہیں. اسی لیے سکون کی تلاش کرتے کرتے اسلام قبول کر رہے ہیں اور تم لوگ انکی نقل کر رہے ہو؟؟

اللہ کا شکر ادا کیوں نہیں کرتے کہ اس نے تمہیں مسلمانوں کے ملک اور گھرانوں میں پیدا کیا ہے !! کیوں اللہ پاک کی ناراضگی کو دعوت دیتے ہو؟؟

اللہ سے توبہ کرو. قبر میں فرشتے اس بات کا سوال بھی کریں گے کہ اللہ نے تمہیں اولاد دی تو تم نے اسے کن کاموں پر لگایا.. یاد رکھنا کوئی جھوٹ نہیں بول سکے گا.. ذرا سوچ لو کہ کیا نکلے گا منہ سے اس وقت؟؟؟


یا اللہ تو ان بچوں کے والدین کو ہدایت دے اور ان بچوں کو نیک اعمال کی طرف راغب کر دے. یا اللہ تو ہمیں معاف فرما اور ہمارے معاشرے کے غفلت برتنے والوں کی سزا ساری امت کو نہ دینا...

یا اللہ ہمیں انہیں سمجھانے اور انکو صحیح باتیں سمجھنے کی استطاعت دے یا رب..!!

اے اللہ تو ہماری غلطیوں کو معاف کر کے ہمیں ہدایت اور علم عطاء فرما.. یا اللہ ہمارے ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی معاشرہ بنا دے. یا اللہ بے حیائی کو فروغ دینے والوں کو ہدایت دے.

یا اللہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جان بوجھ کر ایسی سازشیں کرنے والوں کو یا تو ہدایت دے دے یا پھر انہیں اپنی گرفت میں لے لے. تاکہ یہ لوگ مزید لوگوں کو گمراہ نہ کر سکیں..

یا اللہ ہمیں کسی امتحان میں نہ ڈالنا اور ہمارے ایمان کو مظبوط کر دینا. یا اللہ تو بڑا رحیم اور معاف کرنے والا ہے. تو مدد فرما یا رب العالمین..تو مدد فرما!!
 
Top