• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گاڑی میں قرآن مجید کی تلاوت

ناصف

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
94
پوائنٹ
0
گاڑی میں قرآن مجید کی تلاوت

سوال
بعض گاڑیوں میں ٹیپ کے سپیکر سواریوں کے قدموں کے برابر ہوتے ہیں ۔ اور بعض اوقات جوتے اور پاؤں ان سپیکروں پر بھی رکھے جاتے ہيں تو کیا جب اسے چلایا جائے گا تواس میں کتاب اللہ کی توہین کا پہلوتو نہیں نکلتا ؟
جواب
الحمد للہ
اگرتو ایسے ہی جیسا کہ آپ نے ذکر کیا کہ سپیکر پاؤں کے نیچے یا پھر قدموں کے برابر ہیں تو پھر قرآن مجید کی تلاوت نہ لگائی جائے، اس لیے کہ قرآن مجید کا اس طرح ہونا کہ وہ پا‎ؤ‎ں کے نیچےیابرابر سے سنا جائےاس میں کوئی شک نہیں کہ اس میں توہین کا پہلونکلتا ہے ۔
اگر قرآن کریم کی تلاوت سننا ہی ہے تو پھر سپیکر پا‎ؤں کے برابر یا نیچے سے اوپر اٹھالینے چاہیں ۔
لقاء الباب مفتوح لابن عثیمین رحمہ اللہ تعالٰی (165)
ماخوذ:سوال و جواب
 
Top