• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گرتے بالوں کے لیے پیاز کا استعمال. آزمائش شرط ہے

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
گرتے بالوں کو روکنے اور دوبارہ اُگانے کا آسان ترین نسخہ اسلام آباد: ماہرین نے پیاز کے کھانے کے علاوہ بہت فوائد بتائے ہیں ،ان میں بالوں کی نشوونما کے لیے اہم قرار دیا ہے ۔ پیاز کے رس میں سلفر پایا جاتا ہے جو بالوں کی پرورش کے لئے اہم ہے۔ 3،4 پیازوں کا رس نکال کر آدھے گھنٹے کے لئے بالوں میں لگائیں اور پھر شیمپو اور سادہ پانی سے دھولیں ۔ پیاز کے رس سے بالوں کو خوبصورت اور لمبا کریں پیاز کے ساتھ آلو کے رس کو ملاکر بالوں پر لگانے سے بھی بال جلد لمبے ہو جاتے ہیں۔ آلو وٹامن اے ، بی اور سی سے بھرپور ہوتا ہے ۔ 3 آلوو¿ں کے رس میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملا کر بالوں پر استعمال کریں ۔ یہ نہ صرف بالوں کو بڑھاتا ہے بلکہ کسی بھی وجہ سے متاثر ہونے والے بالوں کا قدرتی علاج بھی ہے۔ انڈے میں موجود پروٹین بالوں کی نشو نما کے لیے لازم قرار دیا جاتا ہے۔ دو انڈوں کی سفیدی میں ایک چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ شہد ملا کر بالوں کی مالش کریں ۔ یہ بالوں کو صحت مند اور چمکدار بناتا ہے۔ سیب کا سرکہ اپنے اندر بالوں کے لئے بے شمار فوائد لیے ہوئے ہیں ۔ یہ بالوں کے غدود میں تحریک پیدا کرکے بالوں کی بڑھوتری کی رفتار کو بڑھا دیتا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں بالوں کی بہترین نشوونما کے لیے آملہ کا استعمال کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ آملہ میں شامل وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ بالوں کی نشونما کے ساتھ ساتھ انہیں خراب ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔
 
Top