• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گرگٹ کو یا چھپکلی کو مارنا کیسا ہے، ؟

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
1۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْوَزَغِ وَسَمَّاهُ فُوَيْسِقًا۔(صحیح مسلم، کتاب السلام، باب استحباب قتل الوزغ)
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ’وزغ‘ کو قتل کرنے کا حکم دیا اور اسے ’فاسق“ قرار دیا ہے۔
ایک اور روایت کے الفاظ ہیں:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْوَزَغِ وَقَالَ كَانَ يَنْفُخُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام۔(صحیح بخاری، کتاب احادیث الانبیاء، باب قول اللہ تعالی واتخذ اللہ ابراھیم خلیلا)
اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ’وزغ‘ کو قتل کرنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے جلائی آگ میں پھونکیں مارتی تھی۔
بعض روایات میں ’وزغ‘ کو قتل کرنے کے بارے اجر وثواب کا بھی تذکرہ ہے۔(سنن الترمذی، کتاب الاحکام والفوائد، باب ماجاءفی قتل الوزغ)
2۔پس ’وزغ‘ کو مارناسنت اور باعث اجر وثواب فعل ہے۔ شیخ صالح العثیمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
أما قتل الوزغ فإنه سنة وفيه أجر عظيم۔(فتاوی نور علی الدرب:جزء111، ص41، المکتبة الشاملة)
’وزغ‘ کا قتل کرنا سنت ہے اور اس میں اجر عظیم ہے۔
3۔’وزغ‘ کی بہت سی اقسام ہیں اور ہمارے ہاں گھروں میں پائی جانے والی چھپکلیاں اس کی ایک قسم ہیں۔عربی میں ’وزغ‘ کا ترجمہ ’سام ابرص‘ اور انگریزی میں’گیکو‘ کہتے ہیں۔ اس کی تصاویر درج ذیل لنک پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں:
gecko - Google Search
مقصود یہ ہے کہ چھپکلی بھی ’وزغ‘ ہی کی ایک قسم ہے اور اسے ”وزغ‘ سے نکالنا درست نہیں ہے۔
3۔ ’وزغ‘ کو مارنے کی حکمت اس کا فاسق اور موذی ہونا ہے یعنی ایذا دینے والی مخلوق ہے اور ایذا دینے والی مخلوق کو ہلاک کرنے کا اسلام حکم دیتا ہے تا کہ نوع انسانی کو اس کی ایذا سے بچایا جائے۔کتنے ہی ایسے واقعات سننے اور اخبارات میں پڑھنے کو ملتے ہیں کہ چھپکلی کھانے یا پینے کی کسی شیء میں گر گئی اور اس کے زہریلے پن سے اہل خانہ کی موت واقع ہو گئی۔
4۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روایت میں بتلایا ہے کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آگ کو پھونکیں مارتی تھی۔اس روایت میں چھپکلی کی فطرت کی طرف بھی اشارہ کیا گیاہے جیسا کہ سانپ اور بچھو کی فطرت ڈنگ مارنا ہے۔ پس چھپکلی کی فطرت اہل ایمان کی عداوت اور ان کے ساتھ بغض کااظہار ہے۔یہ واضح رہے کہ یہ چھپکلی کو مارنے کی علت کا بیان نہیں ہے جیسا کہ بعض لوگوں کاخیال ہے کیونکہ جس چھپکلی نے پھونکیں ماری تھیں، وہ ، وہ نہیں ہے جسے آج ہمیں قتل کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
 

Wasim Ansari

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2011
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
111
پوائنٹ
0
جزاک اللہ علوی صاحب،

لیکن میری سمجھ میں یہ نہیں آ رہا ہے کی حدیثوں میں "گرگٹ" لفظ آتا ہے، اور آپ جو تصاویر پیش کر رہیں ہے وہ چھپکلی کی ہے، اگر ہم اس RESULT کو دیکھیں تو گرگٹ کی تصویر صاف نظر آتی ہے، کیا اس گرگٹ کو مارنے کا حکم ہے، یا چھپکلی کو؟
 
Last edited by a moderator:

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
١۔حدیث میں گرگٹ کا لفظ نہیں ہے بلکہ ’وزغ‘ کا لفظ ہے اور اس کا ترجمہ محدثین یا شارحین حدیث نے ’سام ابرص‘ کیا ہے۔
٢۔آپ اس لفظ یعنی ’سام ابرص‘ کی انگریزی بنا لیں اور اس کے امیجز دیکھ لیں تو مسئلہ واضح ہو جائے گا۔
 
Top