• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گل منجن کا استعمال

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
گل تمباکو سے تیار کیا ہوا ایک قسم کا منجن ہے ۔ اس کا وہی نقصان ہے جو سورتی، گٹکھا اور سگریٹ وغیرہ کا ہے ۔ طبی رپورٹ کے مطابق موسی گل میں 0.14 نیکوٹین ملا ہوتا ہے جو بیماری ہی نہیں موت کا سبب بنے والا ہے ۔اس کو ایک جملے میں یہ سمجھیں کہ اگر سگریٹ دھوئیں والا تمباکو ہے تو گل منجن بغیر دھوئیں والا تمباکو۔
اور ہم سب کو تمباکو کے نقصانات كا بخوبی اندازہ ہے ۔ اسلام نے حفظان صحت کا بہت بہترین نظام پیش کیا ہے ، اس کی روشنی میں جسم کو نقصان پہنچانے والی تمام چیزیں منع ہیں ۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :لاَ تُلْقُواْ بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ۔ (البقرة: 195)
ترجمہ : اپنے آپ کو ہلاکت ميں مت ڈالو۔
گل منجن گاؤں دیہات میں بہت عام ہے ۔ چھوٹی عمر سے لیکر بڑی عمر تک کے مرد و خاتون اس کا استعمال کرتے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ مولوی کا بھی طبقہ اس میں لت پت ہے ۔ اور تعجب اس بات پہ ہوتا ہے کہ ایسے لوگ اسے مکروہ کہتے ہیں یعنی گل منجن کے استعمال سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ صرف مکروہ ہے ۔ لاحول ولاقوۃ
فتاویٰ رضویہ جلد چہارم میں ص٥٨٧ تمباکو کو جسے کھینی کہا جاتا ہے منہ میں رکھنے کو روزہ توڑنے والا بتایاہے۔ گل بھی اسی قسم کی ہے، کھینی کی طرح، اس کا بھی لوگ استعمال کرتے ہیں اس لیے اس کا استعمال بھی مفسد صوم ہے۔
مسلمانو ! حلال و حرام اللہ کی طرف سے ہے نہ کہ مولوی کی طرف سے ، اگر کوئی مولوی گناہ کرے تو وہ جائز نہیں ہوجائےگا۔ اس لئے اللہ کے واسطے اپنے دین و ایمان کی حفاظت کریں اور حفظان صحت کا اسلام نے جو نظام پیش کیا ہے اس کی پیروی کریں ہمیشہ صحت مندبھی رہیں گے اور رب کی خوشنودی بھی پائیں گے۔

 
Top