• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گنتی کے چند ہی دن ہیں

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
اللہ مالک الملک نے فرمایا
رمضان المبارك کے بارے میں:
أَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ
گنتی کے چند ہی دن ہیں ﴿البقرة: ١٨٤﴾
رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا جاء رمضان فتحت أبواب الجنة
جب رمضان کا مہینہ آتا ہے، تو جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔
(صحیح بخاری راوی سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ)
ایسا مہینہ کہ اعلان کرنے والا اعلان کرتا ہے :
ونادى مناد يا باغي الخير أقبل ، ويا باغي الشر أقصر
اور پکارنے والا پکارتا ہے اے خیر کے طلبگار آگے بڑھ اور اے شر کے طلبگار ٹھہر جا ( صحیح ابن خزیمہ روای سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ)
اور اس مبارك مہینہ کی ہر رات:
إن لله عند کل فطر عتقا وذلک في کل ليلة
ہر افطاری کے وقت اللہ تعالیٰ بہت سوں کو دوزخ سے آزاد فرماتے ہیں اور ایسا ہر شب ہوتا ہے ۔ (سنن ابن ماجہ روای سیدنا جابر رضی اللہ عنہ)
اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا :
من قام ليلة القدر إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه
جو شخص شب قدر میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے کھڑا ہو، اس کے اگلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں
ومن صام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه
اور جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اس کے اگلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔(صحیح بخاری راوی سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول رمضان میں :
يعرض عليه النبي صلی الله عليه وسلم القرآن
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جبریل علیہ السلام سے قرآن کا دور کرتے تھے (صحیح بخاری راوی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنھما)
فإذا لقيه جبريل عليه السلام کان أجود بالخير من الريح المرسلة
جب جبریل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملنے لگتے تو چلتی ہوا سے بھی زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھلائی پہنچانے میں سخی ہو جاتے تھے۔(صحیح بخاری راوی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنھما)
اور اگر کوئی اس مبارک ماہ میں عمرہ کرے تو :
عمرة في رمضان تعدل حجة
رمضان ميں عمرہ کرنے کا ثواب حج کے برابر ہے "(صحیح مسلم روای سیدنا ابوھریرہ)
اور اگر کوئی ان سب چیزوں کے باوجود جنت میں اپنی جگہ نہ بنا سکے تو :
ورغم أنف رجل دخل عليه رمضان فانسلخ قبل أن يغفر له
وہ آدمی ہلاک ہو جس کے پاس رمضان کا مہینہ آیا لیکن اس کی بخشش ہونے سے قبل ہی وہ ختم ہوگیا(مسند احمد،جامع ترمذی روای سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ)
 
Top