• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے استاد کی ایسی بے مثال قربانی کہ نئی تاریخ رقم کر دی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے استاد کی ایسی بے مثال قربانی کہ نئی تاریخ رقم کر دی،
جان کر آپ بھی ان پر فخر کریں گے
روزنامہ پاکستان، 30 اپریل 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ایک استاد نے غریب طلباء کی مدد کے لئے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی اپنے ادارے کو عطیہ کر دی ہے۔ بیاسی سالہ ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی معروف شاعر ہیں اور فارسی کے استاد رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی 14 کروڑ روپے مالیت کی اراضی اور 50 لاکھ روپے کی رقم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو عطیہ کر دی ہے، جو نادار طلبہ کو وظائف دینے میں کام آئے گی۔

انگریزی اخبار ڈیلی ڈان کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر صدیقی 52 کتابوں کے مصنف ہیں جن میں پاکستان کی پہلی فارسی اردو لغت بھی شامل ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں 50 لاکھ روپے کا چیک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن عامر شاہ کو پیش کیا۔ پروفیسر صدیقی کے بیٹے نوید صدیقی مائیکروسافٹ کمپنی میں بل گیٹس کے مشیر کے عہدے پر فائز ہیں اور ان کی صاحبزادی ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میں انگلش لٹریچر کی پروفیسر ہیں، جبکہ ان کا چھوٹا بیٹا ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہے۔

رپورٹ کے مطابق پروفیسر صدیقی کا کہنا تھا کہ ”میں نے زمین کی جی سی یونیورسٹی کے نام منتقلی کے لیے قانونی طریقہ کار کا آغاز کر دیا ہے اور جلد میری زمین بھی یونیورسٹی کے نام ہو جائے گی۔“

اس موقع پر جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہ کا کہنا تھا کہ ”پروفیسر صدیقی مسحور کن شخصیت کے مالک ہیں جن کا تحقیقی کام 50 سال سے زائد کے عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے طویل عرصے تک جی سی یونیورسٹی کے انتظامی امور اور ٹیچنگ میں خدمات سرانجام دیں۔ اب انہوں نے جی سی یو نیورسٹی سے لی گئی تمام تنخواہ انڈوومنٹ فنڈٹرسٹ میں جمع کروا دی ہے۔ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے تعلیمی اداروں کو پروان چڑھاتی ہیں۔ پروفیسر صدیقی نے ایک مثال قائم کی ہے، دیگر لوگ اس کی پیروی کریں گے۔ پروفیسر صدیقی کوئی امیر آدمی نہیں ہیں، اس کے باوجود ان کے پاس جو کچھ تھا انہوں نے یونیورسٹی کو عطیہ کر دیا ہے۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
79

السلام علیکم!
یہ کوئی بڑا کام نہیں۔
ان سے پوچھیں دین کے لئے کیا کیا۔۔۔۔؟
ان سے پوچھیں آپ کا اپنا دین کیا ہے ۔۔۔۔؟اگر مشرک ہیں تو سب خاک ہے ! شکریہ
 
Top