• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گيارہ ستمبر کا سانحہ

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



امريکی وزير خارجہ ريکس ٹلرسن کا بيان

آج کے دن ہم گيارہ ستمبر 2001 کے واقعے ميں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کو ياد کرتے ہيں اور ان ہيروز کو خراج تحسين پيش کرتے ہيں جنھوں نے بہادری کے ساتھ اس روز کئ جانيں بچائيں۔ اس روز ان کی جرات برائ کے مقابلے ميں امريکی عوام کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ اس روز ہمارا ملک زخمی ہوا تھا، آج کے روز ہم دنيا کو يہ باور کرواتے ہيں کہ دہشت گردی کبھی بھی امريکہ کو شکست نہيں دے سکتی۔

يہ دن ہميں اس سانحے کی بھی ياد دلاتا ہے جب ليبيا کے شہر بن غازی ميں امريکی وزارت خارجہ کے دو اہلکاروں سميت چار امريکی شہری دہشت گرد حملے ميں ہلاک ہوۓ تھے۔ ان کا نقصان ہميشہ ہمارے دلوں پر بوجھ رہے گا۔

ہماری نيک خواہشات اور دعائيں ان کے ساتھ ہيں جن کے عزير واقارب دہشت گردی کی بھينٹ چڑھ گۓ۔ ہم پرتشدد عناصر کو روکنے کے ليے پرعزم ہيں جو معصوموں پر حملوں کے ساتھ ساتھ ان کی منصوبہ بندی اورسہولت کاری ميں ملوث ہيں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 
Top