• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گھر میں دخول کے وقت سورہ اخلاص پڑھنا

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
کچھ احادیث میں گھر میں داخل ہونے کے وقت سورہ اخلاص پڑھنے اور زرق میں کشادگی کا ذکر ملتا ہے ۔ اس سے متعلق دو روایات ملتی ہیں۔

(1)عن سهل بن سعد الساعديّ قال: شكا رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الفقر وضيق المعيشة، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا دخلتَ البيت فسلِّمْ إن كان فيه أحد، وإن لم يكن فيه أحد فسلم عليّ، واقرأ: قُلْ هُوَ الله أَحَدٌ مرة واحدة ـ ففعل الرجل فأدرّ الله عليه الرزق، حتى أفاض على جيرانه ـ (الجامع لاحکام القرآن للقرطبی 22/566)
ترجمہ : سہل بن سعد ساعدی سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے فقر و فاقہ کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: جب گھر میں داخل ہو اور گھر میں کوئی ہو تو سلام کرو، اور اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو مجھ پر سلام بھیجو اور ایک مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھو ، پس اس آدمی نے ایسا ہی کیا تو اللہ تعالی نے اس کے رزق میں زیادتی پیدا کردی یہاں تک کہ ان کے پڑوسی تک کو شامل کردیا۔
دوسری روایت میں "فسلم علی" کی جگہ "فسلم علی نفسک"( اپنے اوپر سلام کرو) آیا ہے ۔
٭ یہ حدیث دواوین السنہ سے خالی ہے ۔ البتہ یہی حدیث مندرجہ ذیل سند سے مروی ہے جس کو ثعلبی نے اپنی تفسیر الکشف والبیان میں ذکر کیا ہے ۔
وأخبرنا أبو عمر وأحمد بن أبي الفراتي، قال حدثنا عبد الله بن جامع الحلواني، قال حدثنا محمد بن العباس، قال حدثنا عمر بن سعد العطار الفلزمي، قال حدثنا ابن أبي ذئب، قال حدثنا محمد بن غيلان عن أبي حازم عن سهل بن سعد قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم۔
اس کے بعض رواۃ مجہول ہونے کے ساتھ ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یعقوب احادیث گھڑنے میں مشہور ہے ۔
اس لئے یہ روایت اس سند سے سخت ضعیف ہے ۔

(2) عن جرير بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قرأ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ حين يدخل منزله، نفت الفقر عن أهل ذلك المنزل والجيران.(مجمع الزوائد)
ترجمہ : جریر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے گھر میں داخل ہوتے وقت قل ھواللہ احد پڑھا تو اس کے گھر والے اور اس کے پڑوسی کے یہاں سے فقر مٹ جاتا ہے ۔
٭ اس کی سند ضعیف ہے ۔(تفسیر القرآن 8/545)
٭ اس کی سند میں متروک راوی مروان بن سالم غفاری ہے ۔(مجمع الزوائد 10/131)

یہ روایت بھی ضعیف ہے اس سے بھی استدلال نہیں کیا جائے گا۔ گویا گھر میں داخل ہوتے وقت سورہ اخلاص پڑھنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

واللہ اعلم
 
Top