• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گھر والوں کی چھوٹی سی بھول، کھڑی گاڑی میں 4 سالہ الاماراتی بچہ انتقال کرگیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
گھر والوں کی چھوٹی سی بھول،
کھڑی گاڑی میں 4 سالہ الاماراتی بچہ انتقال کر گیا،
جانئے اور احتیاط سے کام لیں​

11 جولائی 2015

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ننھے بچے نازک پھولوں کی طرح ہوتے ہیں اور بعض اوقات بڑوں کی معمولی سی غلطی ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوتی ہے اور والدین کیلئے عمر بھر کا روگ بن جاتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایک اندوہناک واقعے میں ایک ننھا بچہ اپنے ہی والدین کی گاڑی میں دم گھٹنے سے دنیا سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہوگیا۔ اخبار ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق شارجہ کے علاقے الرامتھا میں سیر و تفریح سے لوٹنے والے والدین کی غلطی سے چار سالہ بچہ گیراج میں کھڑی گاڑی میں ہی رہ گیا۔ جب تین گھنٹے بعد بچے کی تلاش شروع ہوئی تو دل دہلا دینے والا انکشاف ہوا کہ بیچارہ بچہ گیراج میں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوچکا تھا۔

اخبار کے مطابق دبئی پولیس حکام نے والدین کی غفلت کے باعث گاڑیوں میں دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید تشوش کا اظہار کیا ہے۔ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ریسکیو کے اعلیٰ افسر میجر عبداللہ علی محمد نے اخبار کو بتایا کہ پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران 177 بچے والدین کی پارک کی گئی گاڑیوں میں بند پائے گئے۔ ان میں سے اکثر بچوں کو والدین نے شاپنگ کے دوران سپر مارکیٹس کے گیراجوں میں کھڑی گاڑیوں میں چھوڑ دیا تھا۔ میجر عبداللہ نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے 137 بچوں کی جان بچائی گئی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین کی غفلت یا کم علمی ان افسوسناک واقعات کی بنیادی وجہ ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پارک کی گئی گاڑیوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے اور ننھے بچے گرمی، حبس، آکسیجن کی کمی اور خوف کے باعث لمحوں میں دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں، لہٰذا والدین کو سخت احتیاط کرنی چاہیئے اور بچوں کو کبھی بھی گاڑی میں اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئیے۔

ح
gulf news

 
Top