• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہائی گرم اور بیٹا عبد المنان

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بچے ہنستے کھیلتے اور شرارتیں کرتے اچھے لگتے ہیں ۔
خولہ روتی ہوئی شکایت لگانے آئی کہ عبد المنان نے مجھے مارا ہے ، پتہ چلا بہنا صدر ممنون حسین صاحب کی طرح مکمل خاموشی سے اپنے کام میں مصروف ہے اور بھائی کو پکوڑوں میں شریک نہیں کر رہی تھی تو بھیا نے ایک کیو ایم کی پالیسی اپنائی ، اور پکوڑے تلنے والا چمچ نما اٹھا کے سر پر دے مارا ۔
میں نے خولہ کی شکایت تو سن لی ، لیکن ساتہ کہا کہ چلو تھوڑا سا بھائی کو بھی دے دو . بھائی صاحب آدھا پکوڑہ لے کر صلح پر آمادہ ہوئے ، میں پھر اپنے کام میں مصروف ہوگیا . اور دونوں بہن بھائی دوبارہ کھیل کود میں مصروف ۔
کھانے پینے کی کوئی چیز گرم ہو ، تو بچوں کو اس سے دور رکھنے کے لیے بڑے ایک خاص قسم کی ایکٹنگ کرتے ہیں ، خولہ عبد المنان ہمارے اس بناوٹی احساس کی نقل اصل سے اچھی اتار لیتے ہیں ۔
جب کبھی کھانے کی کوئی چیز رکھی ، جو گرم ہوسکتی ہے ، تو بہن بھائی دونوں ایک سے بڑھ کر ایک ’ ہائی گرمممم ، ہائی گرممم ’ کرنا شروع ہوجاتے ہیں ۔
انسان اسباب اختیار کرسکتا ہے ، لیکن ہونا کیا ہے ، یہ اس کی قدرت سے باہر ہے ، چولہا اونچا اس لیے رکھا ، تاکہ بچے آگ کو ، یا پکتی ہوئی گرم چیزوں کو ہاتھ نہ لگالیں .
لیکن آج عبد المنان کی شرارت ، ہماری نقلی و اصلی سب احتیاطوں پر بھاری پڑگئی ۔
اور وہ جو ایک لقمہ روٹی کو بھی تین چا ردفعہ ’ ہائی گرمم ، ہائی گرمم ’ کہہ کر بعد میں کھاتا تھا ، فرن کے پاس گیا ، اور اسے پتہ نہیں کیا کیا ، بکوڑوں کے بعد پکتی کڑھی کی ہنڈیا اس کے اوپر آ رہی ۔
فورا ہی پتہ چل گیا ، ایک منٹ کے اندراندر کپڑے اتارے ، لیکن گرم گرم سالن اپنا کام دکھا چکا تھا . اور بیٹے کی ننھی منی کمر اور کافی حد تک پاؤں جھلس گئے تھے .
ساتھ کھڑی آپی پر بھی کچھ چھینٹے پڑے ، لیکن اس کی الحمد للہ بچت ہوگئی .
ہسپتال سے دوائی وغیرہ ، اور پٹیاں کروائی ہیں ، لیکن وہ عبد المنان جو سوتے ہوئے سارے بیڈ کی سیر کیا کرتا تھا ، کبھی سیدھا ، کبھی الٹا ، کبھی دائیں کبھی بائیں ... اب مجبور ہے کہ الٹا لیٹا رہے . اور ایک ہی جگہ لیٹا رہے ... جونہی تھوڑا بہت حرکت کرتا ہے ... شاید جلن ہوتی ہے .. اور رونا شروع کردیتا ہے .
اولاد کی غلطیاں والدین کے لیے آزمائش بن جاتی ہیں ، لیکن کبھی کبھی شاید اس کے الٹ بھی ہوجاتا ہے کہ ننبھی منھی جانیں ، والدین کی سستی و غفلت کی سزا پاتی ہیں .
اللہ تعالی ہمارے گناہوں کو معاف ، اور ہمیں اپنے مقصد زندگی کو پورا کرنے کی توفیق عنایت فرمائے ۔ اور پیارے بیٹے عبد المنان کو جلد از جلد صحت و تندرستی عطا کرے ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
اللہ تعالی صحت کاملہ عطا فرمائے ، اور آئندہ ایسے واقعات سے محفوظ رکھے، آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اللہ تعالی ہمارے بھتیجے کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔آمین
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
اللهم اشف عبد المنان
اللهم اشف عبد المنان
اللهم اشف عبد المنان
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سری جہری دعاؤں کے لیے سب احباب کا شکریہ اور جزاکم اللہ خیرا۔
حادثے کے پورے 24 گھنٹے بعد ابھی دو گھنٹے پہلے پٹی تبدیل کروا کر لائے ہیں ، تو اب کچھ کچھ سونے لگا ہے ، ورنہ کل سے آج تک دونوں ماں بیٹا سونے جاگنے کی کشمکش میں ہیں ۔
 
Top