• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہاتھ اور پاؤں گرم رہتے ہیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

نہیں بھائی، اوریجنل جو بھی رنگ ہو اس پر تبدیلی جیسے نیلا، پیلا گندمی، سیاہ۔ گلابی خیر آپ دیکھیں گندمی رنگت تو نہیں۔ عمر کنفیڈنشل ہوتی ھے اس لئے وہ اگر چاہیں تو پرائیویٹ میں بتا دیں۔

والسلام
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
محترم ابوالقاسم صاحب
آپ کے مزاج میں سوداویت ہے اور خون میں حدت ہے اس لیے آپ مندرجہ ذیل ترکیب پر عمل فرمائیں گے تو ان شاءاللہ مثبت نتائج برآمد ہوں گے
گل منڈی بہت سستی اورمشہور عام دواہے ،بہترین مصفی خون ہے اور بینائی کو طاقت دیتی ہے
آدھا کلو لے لیں رات کو تقریبا تین گرام ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور آٹھ دس پتے نیم کی کونپل (جو نئے پتے آتے ہیں) اسی پانی میں ڈال دیں علی الصبح نہار منہ نیم کے پتے نکال کر پھینک دیں اور اس پانی کو چھلنی میں چھان کر پی لیں ایک بار پھر بچے ہوئے گل منڈی کو بھگو دیں اور نیم کے نئے پتے ڈال لیں اور صبح کو پھر اسی طرح استعمال فرمائیں الغرض کم از کم ایک ماہ استعمال کریں کوئی سائڈ افیکٹ نہیں
خارجی طور پر اسبغول مسلم تین چمچے اتنے پانی میں بھگو دیں کہ کھیر سی بن جائے پتلی نہ ہو گاڑھا ہو ۔ کپڑے کی دو پٹی اتنی بڑی لیں کہ پیر کے تلووں پر آرام سے آجائے ،اس اسبغول کو ان پٹیوں پر مرہم کی طرح سے رکھیں اور ان پٹیوں کو پیر پر لپیٹ سوجائیں انشاءاللہ نیند بھی اچھی آئے گی اور پیروں کی گرمی بھی کھینچے گی کچھ دن عمل کریں۔اور سر پر آنولے کا تیل لگائیں ۔فقط واللہ اعلم بالصواب
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
میرے ہاتھ اور پاؤں بلکہ پورا جسم ہی گرمیوں میں بہت گرم اور سردیوں میں بہت زیادہ ٹھنڈے رہتے ہیں کوئی صاحب اس کا آسان علاج تجویز کر دیں۔
عابد الرحمن صاحب! السلام علیکم
میرے بیوی کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ گرمیوں اور سردیوں دونوں میں ان کے ہاتھ اور پاوں گرم رہتے ہیں ۔
یہ مسئلہ پہلے بچے کی ولادت کے بعد ہوا جب سے انہیں ایک بوتل خون چڑھایا گیا۔
رات کو نیند بھی نہیں آتی صبح کے وقت نیند آتی ہے اس طرح نیند پوری نہیں ہوپاتی، نیند کے نہ آنے پر کافی علاج کروایا لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا،
رہمائی کی درخواست ہے
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
محترم ideal_man صاحب آپ محترمہ کو اگر ان کو شوگر نہیں ہے تو خمیرہ گاؤزبان سادہ والاایک چمچہ رات کو سوتے وقت اور نہار منہ کم از کم ایک ماہ استعمال کرائیں اور ساتھ میں نیم کی کونپولوں کا مزکورہ طریقہ پر استعمال کرائیں’’ گل منڈی ‘‘نہ ہو اس نیم کے پانی میں آدھا چمچہ شہد خالص ملا لیں
رات وہی اسبغول مسلم کی کھیر کی پٹی جیسا کہ مذکور ہوا پیروں پر بندھوائیں اور سر میں آنولے کا تیل لگوائیں
محترمہ کے سر میں خوشکی معلوم دیتی ہے اور خون میں حدت ہے
گرم چیزوں سے پرہیز کروائیں۔
فقط واللہ اعلم بالصوب
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اس پر کچھ باتیں ذہن میں رکھیں کہ حکمت کی ادویات استعمال کرنی ہوں تو پھر کوئی بھی اینٹی بائیوٹک دوا اس کے ساتھ استعمال نہ کریں، کیونکہ اینٹی بائیوٹک دوائیں بہت گرم ہوتی ہیں اور ان سے ویسے ہی معدہ خراب رہتا ھے اس لئے اینٹی بائیوٹک ادویات کے ساتھ دودھ کا استعمال بھی بہت ضروری ہوتا ھے جو معدہ کو کنٹرول کرتا ھے۔

دوسرا جگر میں گرمی کی صورت میں مصالحہ دار کھانوں سے بھی پرہیز بہت ضروری ھے ورنہ ادویات بے فائدہ ثابت ہونگی کیونکہ جس بیماری کا علاج ہو رہا ہو اس کو مزید بڑھانے والی چیزیوں کا استعمال بھی ساتھ ساتھ ہو رہا ہو تو افاقہ نہیں ہوتا۔

بھائی نے جو علاج بتایا ھے اس کے ساتھ اگر ایک اور نسخہ کی اجازت بھی عبدالرحمن بھائی دیں تو یہ بھی ان سب کے لئے بہت مفید ھے مگر اس کا استعمال بہت کم کرنا ھے جیسے ہفتہ میں دو مرتبہ۔
گوند کتیرا آپکو کسی بھی پنساری یا پرچون کی دکان سے مل جائے گی، نام سے اس کی شناخت تھوڑی مختلف ھے وہ بھی بتا دیتا ہوں، شیشے کی طرح سیف اور سخت دانے ہوتے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہونگے، اپنی انگلی کی ایک پور جتنی دانے کسی موٹے کاغذ میں ڈال کر کسی ہتھوڑی سے انہیں پیس لیں اور پھر اسے کسی گلاس میں ڈال کر اس میں پانی ڈال دیں خیال رہے کہ صبح کے وقت اسے گلاس میں پانی ڈال کے رکھ دیں اور شام کو جب آپ دیکھیں گے تو یہ گلاس پورا بھرا ہو گا اب اسے کسی پیالہ میں ڈال کر اس میں دودھ ڈال لیں اور میٹھا حسب ضرورت رکھیں اور جس کے ہاتھ پاؤں یا جسم گرم رہتا ھے اسے پلا دیں۔

انتباہ! یہ قدرتی بہت ٹھنڈی ہوتی ھے اس لئے ہفتہ میں دو مرتبہ استمعال کروائیں ان شاء اللہ افاقہ ہو گا مگر اسے معمول نہیں بنانا ورنہ ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ اور یہ صرف گرمیوں میں ہی استعمال کرنی ھے۔

عبدالرحمن بھائی اس پر کوئی تبدیلی کرنا چاہیں تو اپنی رائے بھی ساتھ دیں کہ ان کے نسخہ کے ساتھ اس کا استعمال کرنا ضروری ھے یا اسے ابھی رہنے دیا جائے۔ شکریہ

والسلام
 
Top