• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہرمہینے تین روزے رکھنے کے مستحب ہونے کابیان

شمولیت
نومبر 24، 2012
پیغامات
265
ری ایکشن اسکور
502
پوائنٹ
73
«قال الإمام نووي: والأفضل صومهافي الأيام البيض، وهي : الثالث عشر ،والرابع عشر ،والثالث عشر ،والرابع عشر، والصحيح المشهور هوالاول»
ترجمہ امام نووی فرماتے ہیں ۔ افضل یہ ہے کہ ایام بیض کے تین روزے ہرمہنیےرکھے جائیں اور یہ چاندکی تیرہ چودہ اور پندرۃ تاریخ ہے اور بعض کے نزدیک بارہ تیرۃ اور چودہ تاریخ ہے۔ صحیح اورمشہور بات پہلی ہے
حدیث ہے
«عن أبي هريرة رضي الله عنه قال :أوصاني خليلي بثلاث :صيام ثلاثة أيام من كل شهر ، وركعتي الضحی،وأن أوتر قبل أن أنام ، متفق عليه ۔ »
ترجمہ حضرت ابوہریرہ﷜ سے روایت ہے کہ مجھےمیرے خلیل ﷺ نے تین باتوں کی وصیت فرمائ ہر مہینے تین روزے کی ۔ چاشت کی دو رکعتیں پڑھنےکی اور یہ کہ سونےسے قبل میں وتراداکرلیاکروں (بخاری ومسلم )
 
Top