• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہستی اسی کی جاوداں وحدہ لا شریک لہ

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
حمد

اس کی صفت ہو کیا بیاں وحدہ لا شریک لہ
مالک ملک دو جہاں وحدہ لا شریک لہ

آسودہ ہے میری نظر جلوۂ لا اِلٰہ سے
ذکر سے اس کے تر زباں وحدہ لا شریک لہ

وہ ہے صفات و ذات میں یکتا، خود اس نے کر دیا
''لیس کمثلہ'' بیاں وحدہ لا شریک لہ

اس کی تجلیات کے ذرے میں زیب آسماں
ماہ و نجوم و کہکشاں وحدہ لا شریک لہ

نمرود کے الاؤ کو اپنے خلیل کے لیے
کر دیا اس نے گلستاں وحدہ لا شریک لہ

رمز دوام ذات ہے سر ہمہ صفات ہے
آیت امرِ کن فکاں، وحدہ لا شریک لہ

تاج و کلاہ و تخت کیا؟ لوح و قلم اسی کے ہیں
جس پر ہوا وہ مہرباں وحدہ لا شریک لہ

تنہا وہ ذاتِ کبریا، حي بھی لا یموت بھی
ہستی اسی کی جاوداں وحدہ لا شریک لہ

حاصل زندگی مرا وہ دم واپسیں کہ جب
ہو بر زبانِ خستہ جاں وحدہ لا شریک لہ

تابشؔ رو سیاہ کو ناز ہے اس کریم پر
رحمت ہے جس کی بے کراں وحدہ لا شریک لہ

(تابشؔ حجازی)
 
Top