• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہماری امریکہ سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔ جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا اعلان

طلحہ رشید

مبتدی
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
0
ٰحضرات محترم یہ بھی فرمائیے کہ طاغوت کی سرپرستی میں جہاد کیسا ہے؟؟
محترم عسکری صاحب کیاطاغوت کے ادارے میں نوکری کرکے ان سے تنخواہ لیناجائزہے؟ مزیدطاغوت کی وضاحت فرمائیں۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
محترم عسکری صاحب کیاطاغوت کے ادارے میں نوکری کرکے ان سے تنخواہ لیناجائزہے؟ مزیدطاغوت کی وضاحت فرمائیں۔
دیکھیے اگر ملازمت ایسی ہے کہ وہ بہ ذاتہ حرام نہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں-رہا طاغوت تو اس سے مراد وہ معبود٫متبوع یا مطاع چیز ہےجسے انسان اس کی حد سے بڑھا دے-
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
0
محترم بھائی اللہ آپ کو ہدایت دے اور آپ کو دین کا فہم سلیم عطا فرمائے اور فتنوں سے محفوظ رکھے۔اوہ اللہ کے بندے یہ تحاکم الی الطاغوت نہیں ہے۔آپ لوگوں کو کیوں گمراہ کر رہے ہو اور نہ ہی انہوں نے یہ کہا کہ ہم فوج کی اے ٹیم ہیں۔بی ٹیم کے سوال پر اے ٹیم کہنے کا انکا مقصد یہ تھا کہ ہم کسی کے لئے کام کرنے والے لوگ نہیں بلکہ خود دین کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے والے لوگ ہیں۔ اللہ کے بندے آپ جو غلط فہمی پیدا کرنا چاہ رہے ہو حافظ صاحب نے اسی کی تو نفی کی تھی لیکن آپ کی قسمت کہ آپ حافظ صاحب کی بات کی بجائے، سوال کرنے والے میڈیا کے منفی مقاصد کی پیروی کر رہے ہو ۔جماعت کی مخالفت کرنے والے براء جیسے لوگوں کی یہ بدقسمتی ہے کہ محض اپنی غلط فہمیوں،کفار کے زیر اثر میڈیا پر پر اعتماد کرنے اور دین کے صحیح فہم نہ ہونے کی بناء پران لوگوں کی صف میں شامل ہوجاتے ہیں جو کسی بھی طور جماعت الدعوۃ کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں۔حافظ سعید صاحب نے سہیل وڑائچ،یا مبشر لقمان یا ان جیسے دیگر لوگوں کو جو بھی انٹر ویوز دیئے اور ان میں جو بھی تدابیر اختیار کی گئیں وہ اپنی جماعت کی شوری اور علماء سے لمبے چوڑے مشورے کے بعد دیئے اور جو جانتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ایسی تدابیر اختیار کرنا نبی علیہ الصلاۃ و السلام سے ثابت ہے۔یقینا حافظ صاحب کے سامنے ایسی سب باتیں تھی کہ وہ جس میڈیا کو یہ انٹرویوز دے رہے ہیں وہ کفار کے زیر اثر ہے اور یہاں پر کس طرح سے بات ہونی چاہیئے۔اور یہ بھی کہ حقیقت جاننے والے لوگوں کو سیرت کا فہم رکھتے ہوئے یہ سمجھنا چاہیئے کہ کفار کے زیر اثر میڈیا پر اعتماد نہیں کرتے۔واللہ میں سمجھتا ہوں کہ آج جو شخص فتنے سے محفوظ رہا وہ بہت ہی خوشق قسمت ہے۔اللہ تعالی ہم سب کو اپنی عافیت میں رکھے۔باقی یاد رکھیں کہ جو لوگ فتنے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے الحمدللہ جہاد میں حقیقی قربانیاں پیش کر رہے ہیں تو وہ جس رب کے لئے اپنی متاع عزیز جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں وہ رب انکو اچھی طرح جانتا ہے وہ انکی قربانیوں کو قبول فرمائے گا اور انکے اجر کو ضائع نہیں کرے گا یہ رب العالمین کا وعدہ ہے۔جماعۃ الدعوۃ کو براء جیسے لوگوں سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں اسلئے اگر براء جیسے لوگ نہ بھی مطمئن ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں، ٹھیک ہے کہ غلط فہمی کو دور ضرور کرنا چاہئے لیکن اگر پھر بھی کسی کی غلط فہمی دور نہ ہو تو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے رہنا فتنوں سے اور گمراہیوں سے بچنے والے لوگوں کی علامت ہوتی ہے۔ہمیں اللہ تعالی سے ہر وقت عافیت مانگنی چاہئےکیونکہ اسی کی توفیق سے انسان فتنوں سے محفوظ رہتےہوئے راہ راست پر قائم رہتا ہے۔ میرے محترم بھائی اللہ آپ کو ہدایت دے۔آمین
البتہ اگر آپ کے ذہن میں یہ بات آئے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت سے کیسے ثابت ہے تو بخاری مسلم اور احادیث کی دیگر کتب میں تفصیل سے ہے جاؤ ادھر سے دیکھ لو مختصر یہ کہ محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کعب بن اشرف کو قتل کرنے کے لئے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے اجازت مانگی تھی کہ میں آپ کے متعلق چند ایسے الفاظ کہہ لیے جائیں جو حقیقت کے برعکس ہوں تو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو اس کی اجازت دی تھی۔تفصیل احادیث کی کتب میں دیکھی جا سکتی ہے
ماشاءاللہ
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
تاخیر کی معذرت

ہماری امریکہ سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔ جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا اعلان
السلام علیکم:میں اس فورم پر ہوں تو کافی عرصہ سے لیکن فرصت نہ ہونے اور کمپوزنگ کی کمزوری کی وجہ سے کم ہی استعمال کرتا ہوں۔آج فورم کھولا تو ایک موضوع جو کافی عرصہ سے زیر بحث بنا ہوا ہے اور اس میں دانستہ اور غیر دانستہ طور پر بہت سے بھائی میں نا مانوں والا کردار ادا کر رہے تھے۔۔۔بہرحال جو افراد اس بات کو اچھال رہے ہیں کہ امیر جماعۃ الدعوہ حافظ محمد سعید حفظہ اللہ نے امریکہ کے بارے یہ الفاظ کیوں کہے کہ ہماری اس سے کوئی جنگ نہیں ہے۔۔۔۔؟؟؟تو اس بارے دو باتیں عرض کرنی تھیں جو افراد حافظ صاحب کے اس ایک انٹرویو کو ہی بنیاد بنا کر فتوے بازی کر رہے ہیں ان کو امیر جماعۃ الدعوہ کے
جمعے کے خطبے،دروس،اجتماع کی تقریریں اور باقی بیانات جو کہ امریکہ کے خلاف ہیں۔۔۔اور سب سے بڑھ کر لانگ مارچ کے تمام بیانات
۔۔۔۔وہ بھی اس فورم پر لگا دینے چاہیے تا کہ انصاف کی بات ہو سکے
٢۔جو افراد میڈیا کو ہتھیار،اور جنگ کا میدان نہیں سمجھتے اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ تمام تدبیریں جن میں جنگ پر جانے سے پہلے اطلاع نہیں کی جاتی تھی،اور جنگ میں جھوٹ بولنے کی اجازت دینے اور جنگ کو دھوکہ قرار دینے کے فرامین کو بالا تاک نہیں رکھنا چاہیے۔
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
حافظ سعید،جماعۃ الدعوۃ کے رہنما اور امریکہ

حافظ سعید،جماعۃ الدعوۃ کے رہنما اور امریکہ

محترم قارئين
السلام عليکم

فورم کے بعض قارئين نہايت غیر منصفانہ طريقے سے امريکہ پر حافظ سعید اور ان کی تنظیم کے ساتھ مبینہ روابط کا الزام لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ميں یہ بہت واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکہ کا حافظ سعید اور ان کی تنظیم کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نہیں ہے ۔

يہ نوٹ کرنا نہايت ضروری ہے کہ امريکی حکومت حافظ سعيد کے خلاف نومبر 2008 کے ممبئی کے حملوں میں ملوث ہونے پر جس میں چھ امریکیوں شہریوں سميت کل 160 سے زائد افراد ہلاک ہوۓ کی قانونی پراسیکیوشن کے لئے سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے ۔ کيونکہ امریکی حکومت اپنے شہریوں کے قتل کے ذمہ دار کے خلاف مقدمہ چلانے میں ایک بہت واضح طور پر دلچسپی رکھتی ہے۔ ہم اس پر بھی يقين رکھتے ہيں کہ انعام کےعمل کے نتيجے ميں جمع کی ہوئی معلومات ہميں حافظ سعید کی گرفتاری یا سزا کی قانونی کارراوئی ميں مددگار ثابت ہو سکتی ہيں۔

پر تشدد انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کرنے پر ہم سب ممالک متفق ہيں. یہ افغانستان کے استحکام سمیت خطے کے لیے نہایت اہم ہے۔ امریکی حکومت لشکر طیبہ اور اس کی قیادت کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے ایک خطرے کے طور پرتصورکرتی ہے ،اور اسی طرح يہ جنوبی ایشیا کے خطے اور امریکہ کے ليے بھی ايک خطرہ ہے۔

آخر ميں، ميں اس بات پر زوردينا چاہتا ہوں کہ يہ الزامات کہ حافظ سعید ایک امریکی ایجنٹ ہے اور امريکی مقاصد کے حصول کيلۓ کام کررہے ہے، بالکل مضحکہ خیز، بے بنیاد، اور حقائق سے مبرا ہیں۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
USUrduDigitalOutreach - Washington, DC - Community | Facebook
 
Top