• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم اپنے بزرگوں سے براءت نہیں کرتے :

شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
[شیخ کی خصوصی اجازت کے ساتھ شیئر کی گئی تحاریر کا خصوصی سلسلہ ، دعاؤں میں یاد رکھیے گا محمد المالكي]


ابوبکر قدوسی

ہم اپنے بزرگوں سے براءت نہیں کرتے :
.
لیکن ہم ان کی غلطیوں کے وارث نہیں ہیں - بات ایسے سمجھ نہیں آئے گی - آج اس واقعہ کو تیس برس بیت گئے - مجھے ابھی داڑھی بھی نہ آئی تھی - جن احباب کو معلوم نہیں ان کو بتاتا چلوں کہ جس حادثے میں علامہ احسان الہی ظہیر شہید ہووے تھے اسی میں میرے والد بھی دنیا سے گئے - تازہ تازہ حادثہ تھا - جواں مرگی کہ میرے والد محض سنتالیس سال کے تھے اور علامہ چھیالیس برس کے - غم اور دکھ کی فضاء نے ہر طرف ڈیرے ڈالے ہوئے تھے - میں ایک روز ایک چھوٹا سا " قطعہ " لے آیا جس پر ایک نظم تھی ، ساتھ میں تصویر - بزرگوار جناب ریاض فیضی کی بہت غم ناک نظم :
وہ چاند طیبہ میں جا کے ڈوبا
جو چاند میرے وطن سے نکلا
جی ہاں علامہ کی تدفین جنت البقیع میں ہوئی تھی - میں نے وہ نظم دیوار پر ٹانک دی ، میری والدہ نے دیکھی تو فورا اتار دی -
" ہم نے یہاں نماز پڑھنا ہوتی ہے "
ایک جلسے میں ابتسام الہی ظہیر گئے ، وہاں قیام گاہ میں علامہ کی تصویر آویزاں تھی ، اتروا دی کہ یہ غلط ہے -
خورشید رضوی معروف شاعر جنگ فورم کے انچارج تھے ایک روز ابتسام صاحب کو کہنے لگے :
"علامہ کیا کمال آدمی تھے ، خوبصورت ، آپ بھی ذرا داڑھی کو تراش لیا کریں "
ابتسام صاحب کا ترنت جواب تھا کہ ضروری تو نہیں جو غلطی باپ کرے وہی بیٹا بھی کرے -
رضوی صاحب الجھ کے بولے " یار آپ کے باپ ہیں "
" جی مجھ جتنا احترام کرنے والا کوئی کم ہی ہو گا مگر جب ایک طرف سنت رسول ہو دوسری طرف باپ ، ...تو باپ کو کبھی ترجیح نہ دی جائے گی "
خود مولانا ثنا اللہ امرتسری نے جب صفات الہی میں تاویلات کیں تو سب سے شدید رد عمل اہل حدیث کی طرف سے آیا - معامله اتنا بڑھا کہ اس وقت سعودی شاہ عبد العزیز ، جن سے اہل حدیث کے بہت قریبی تعلقات تھے ، کو درمیان میں آنا پڑا - حالانکہ مولنا نے واضح کیا تھا کہ میرا عقیدہ وہی ہے اس باب میں جو سب کا ہے لیکن ، مناظرانہ رنگ میں غیر مسلموں کے جواب کو یہ اسلوب اختیار کیا ہے -
میں نے رات کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ :
"ہم مولانا کے مقلد نہیں ، مولانا ہمارے بزرگ تھے ان کی ہر وہ بات جو قرآن و حدیث کے مطابق ہو ہمارے ماتھے کا جھومر - لیکن کوئی بھی ایسی بات جو غلط ہو نہ ہمارا مسلک نہ ہم اس کے ذمے دار -"
دوست نے ان الفاظ کو اپنے "جد امجد سے براءت " کا اظہار بنا دیا -
ہمارا موقف ہے کہ ہر انسان غلطی کر سکتا ہے اور ہر انسان نے غلطی کی ہے اور یہی انسان ہونے کی دلیل ہے ورنہ تو سب پغمبر ہوتے - سو ہم اپنے بزرگوں کا احترام کرتے ہیں کرتے رہیں گے ، ان کی حق بات کا دفاع اپنی ذات سے بھی آگے جا کر کریں گے ، لیکن جہاں ان سے غلطی ہو گئی ہیں اس کا دفاع نہیں کریں گے -
اگر اظہار براءت ہوتا ، جد امجد کو چھوڑنا ہوتا تو رات کی پوسٹ ہی نہ لکھی جاتی -
 

عبدالعزيز

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 24، 2017
پیغامات
169
ری ایکشن اسکور
78
پوائنٹ
29
الله تعالی احسان الہی ظہیر شهید سمیت تمام مسلمانان اسلام کی مغفرت فرمائے آمین
 
Top