• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے قائل ہیں اور یہی اسلامی عقیدہ ہے

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
ہم اس بات کے قائل ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بشر ہیں اور بشر ہی بشر کے لیے نمونہ ہو سکتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگی پوری ہونے کے بعد اس دنیا سے فوت ہو گئے ہیں۔یہی عقیدہ قرآن و سنت میں بیان ہوا ہے، احادیث میں بھی اس کے دلائل بہت ہیں ، ابھی قرآن میں سے چند دلائل ملاحظہ فرمائیں:
وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ‌ۢ مِّن قَبْلِكَ ٱلْخُلْدَ ۖ أَفَإِي۟ن مِّتَّ فَهُمُ ٱلْخَـٰلِدُونَ ﴿٣٤﴾۔۔۔سورۃ الانبیاء
ترجمہ: آپ سے پہلے کسی انسان کو بھی ہم نے ہمیشگی نہیں دی، کیا اگر آپ مرگئے تو وه ہمیشہ کے لئے ره جائیں گے
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ ٱلْمَوْتِ۔۔۔سورۃ آل عمران
ترجمہ: ہر جان موت کا مزه چکھنے والی ہے
إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ ﴿٣٠﴾۔۔۔سورۃ الزمر
ترجمہ: یقیناً خود آپ کو بھی موت آئے گی اور یہ سب بھی مرنے والے ہیں
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَ‌سُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ ٱلرُّ‌سُلُ ۚ أَفَإِي۟ن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ ٱنقَلَبْتُمْ عَلَىٰٓ أَعْقَـٰبِكُمْ ۚ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ‌ ٱللَّهَ شَيْـًٔا ۗ وَسَيَجْزِى ٱللَّهُ ٱلشَّـٰكِرِ‌ينَ ﴿١٤٤﴾۔۔۔سورۃ آل عمران
ترجمہ: (حضرت) محمد ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ صرف رسول ہی ہیں، ان سے پہلے بہت سے رسول ہو چکے ہیں، اگر وہ مر جائیں یا شہید ہو جائیں، تو تم اسلام سے اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے؟ اور جو کوئی پھر جائے اپنی ایڑیوں پر تو ہرگز اللہ تعالیٰ کا کچھ نہ بگاڑے گا، عنقریب اللہ تعالیٰ شکر گزاروں کو نیک بدلہ دے گا
اب احادیث میں سے دلائل ملاحظہ فرمائیں۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر فرمایا:
وَقَالَ: أَلا مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ، وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لاَ يَمُوتُ،
وَقَالَ: { إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ } [الزمر: 30]،
وَقَالَ: { وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ } [آل عمران: 144]،
( رواه البخاري)
اس کے علاوہ دیگر دلائل۔ اللہ تعالیٰ ہدایت عطا فرمائے آمین
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ارسلان صاحب : پوچھنا یہ ہے کہ اب قبر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حیات حاصل ہے کہ نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہمارا عقیدہ ہے کہ انبیاء کے جسموں کو مٹی نہیں کھاتی، اور فوت ہونے کے بعد برزخی زندگی شروع ہو جاتی ہے جس کا ہمیں شعور نہیں۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
ہمارا عقیدہ ہے کہ انبیاء کے جسموں کو مٹی نہیں کھاتی، اور فوت ہونے کے بعد برزخی زندگی شروع ہو جاتی ہے جس کا ہمیں شعور نہیں۔
حالانکہ آپ کے امام شوکانی رحمہ اللہ کو تو کیفیت معلوم تھی : حوالہ ملاحظہ ہو
وقد ذهب جماعة من المحققين إلى أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حي بعد وفاته وأنه يسر بطاعات أمته وأن الأنبياء لا يبلون مع أن مطلق الإدراك كالعلم والسماع ثابت لسائر الموتى
حوالہ: نیل الاوطار : جلد : ۳ : صفحہ : 304:طبعہ : ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
حالانکہ آپ کے امام شوکانی رحمہ اللہ کو تو کیفیت معلوم تھی : حوالہ ملاحظہ ہو
وقد ذهب جماعة من المحققين إلى أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حي بعد وفاته وأنه يسر بطاعات أمته وأن الأنبياء لا يبلون مع أن مطلق الإدراك كالعلم والسماع ثابت لسائر الموتى
حوالہ: نیل الاوطار : جلد : ۳ : صفحہ : 304:طبعہ : ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ
امام شوکانی رحمہ اللہ نے اس کیفیت پر کیا دلیل دی ہے؟
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
امام شوکانی رحمہ اللہ نے اس کیفیت پر کیا دلیل دی ہے؟
وہ آپ اس سے پوچھ لے ، وہ اہل حدیث کے سرخیل علماء میں سے ہیں تقلید تو نہیں کرتے ہونگے ،ضرور اتباعا یہ موقف اپنایا ہوگا ۔ ابتسامہ
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
وہ آپ اس سے پوچھ لے ، وہ اہل حدیث کے سرخیل علماء میں سے ہیں تقلید تو نہیں کرتے ہونگے ،ضرور اتباعا یہ موقف اپنایا ہوگا ۔ ابتسامہ
یہ وہ بنیادی فرق آپ اور ہم میں پایا جاتا ہے، کہ سرخیل علماء کا قول آنے کے بعد بھی ایک ایسا شخص قرآن و حدیث سے دلیل چاہتا ہے جو عالم ہے نہ مفتی، اور دوسری طرف احناف کے سرخیل علماء کا قول قرآن و سنت سے ٹکرانے کے بعد بھی ، آپ جیسے مفتی اور حنفی علماء سر تسلیم خم کرتے ہیں۔
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
حالانکہ آپ کے امام شوکانی رحمہ اللہ کو تو کیفیت معلوم تھی : حوالہ ملاحظہ ہو
وقد ذهب جماعة من المحققين إلى أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حي بعد وفاته وأنه يسر بطاعات أمته وأن الأنبياء لا يبلون مع أن مطلق الإدراك كالعلم والسماع ثابت لسائر الموتى
حوالہ: نیل الاوطار : جلد : ۳ : صفحہ : 304:طبعہ : ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ
اس طرح تو ہر مردہ ہی قبر میں زندہ ہوتا ہے یا تو اللہ کی طرف سے اس کو رحمت میسر آتی ہے یا عذاب دیا جاتا ہے اللہ ہم سے عذاب قبر سے اپنی پناہ میں رکھے
 
Top