• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم میلاد کیوں نہیں مناتے ؟ بجواب ہم میلاد کیوں مناتے ہیں؟

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
مسلمان کی اصل کامیابی قرآن مجیداور احادیث نبویہ میں اللہ اور رسول اکرم ﷺ کی جو تعلیمات ہیں ان کی پیروی کرنے اوران کی خلاف ورزی یا نافرمانی نہ کرنے میں ہے مسلمانوں کوعملی زندگی میں اپنے سامنے قرآن وحدیث ہی کو سامنے رکھنا چاہیے اس سلسلے میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے طرزِ عمل سے راہنمائی لینے چاہیے کہ انہوں نے قرآن وحدیث پر کیسے عمل کیا کیونکہ انہی شخصیات کو اللہ تعالی نے معیار حق قرار دیا ہے۔ اورنبی ﷺنے بھی اختلافات کی صورت میں سنتِ نبویہ اور سنت خلفائے راشدین کو تھام نے کی تلقین کی ہے متنازعہ مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ منانےکاہے بہت سارے مسلمان ہرسال بارہ ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ او رجشن مناتے ہیں ۔عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے ، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، نعت خوانی کےلیے محفلیں منعقدکی جاتی ہیں اور بعض ملکوں میں سرکاری طور پر چھٹی کی جاتی ہے۔ لیکن اگر قرآن وحدیث اور قرون اولیٰ کی تاریخ کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہےکہ قرآن وحدیث میں جشن عید یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ نبی کریم ﷺ نے اپنا میلاد منایا او رنہ ہی اسکی ترغیب دلائی ، قرونِ اولیٰ یعنی صحابہ کرام ﷺ ،تابعین،تبع تابعین  کا زمانہ جنھیں نبی کریم ﷺ نے بہترین لوگ قرار دیا ان کے ہاں بھی اس عید کا کوئی تصور نہ تھا اورنہ وہ جشن مناتے تھے اور اسی طرح بعد میں معتبر ائمہ دین کےہاں بھی نہ اس عید کا کو ئی تصور تھا اور نہ وہ اسے مناتے تھے او ر نہ ہی وہ اپنے شاگردوں کو اس کی تلقین کرتےتھے بلکہ نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد کرنے کا آغاز نبی ﷺ کی وفات سے تقریبا چھ سو سال بعد کیا گیا ۔زیر نظر کتاب '' ہم میلاد کیوں نہیں مناتے ؟'' محترم ابو داؤد عبد الغفار محمد ی﷾کی اس موضوع عظیم کاوش ہے جوکہ در اصل بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے مولوی سراج احمد سعیدی کی کتاب'' ہم میلاد کیوں نہیں مناتے ہیں؟ '' کا مدلل جوا ب ہے فاضل مصنف نے کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں مبتدعین،اور مجوزین جشن عید میلاد کا تعاقب کرتے ہوئے اہل بدعت کا منہ توڑ جواب دیاہے اللہ تعالیٰ اس کو شرف قبولیت سے نوازےاور اسے لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض مولف
مقدمہ
تقریظ
تاثرات
دیباچہ
میلاد ، رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نہیں منایا
دین الہٰی سے ان محفلوں کا کوئی تعلق نہیں
رسول اللہ ﷺ کی حدیث میں میلاد منانے کا کوئی ثبوت نہیں
میلاد میں شرک اور خلاف شرع امور کا ارتکاب ہوتا ہے
درود سلام
میلاد بشر ذات کا ہوتا ہے نورزات کا نہیں
میلاد کے اثبات میں دیگر قرآنی دلائل اور ان کا جواب
یوف وفات کیوں نہیں مناتے؟
جناب عبدالمطلب کا کھانا کھلانا
عید میلاد کے احکام حدیث و فقہ میں کیوں نہیں؟
تابعین و ائمہ اسلام اور میلاد النبیﷺ
علامہ فاکھانی کی طرح دوسرے علماء نے بھی میلاد کو بدعت کہا
سلف صالحین میلاد نہیں مناتے تھے
میلاد کے بے ثبوت ہونے کا سعیدی اقرار
امام ابو حنیفہ اور آپ کے والدین غیر مقلد تھے
نواب صدیق خان کے حوالہ کی حقیقت
جشن میلاد شریف کا فائدہ
کیا امام ابن تیمیہ  کے نزدیک میلاد منانے پر ثواب ملتا ہے
مفتی محمد حسین نعیمی کا بیان
یزید بن معاویہ ہمارا امام نہیں
بچوں کی سالگرہ منانا بھی بدعت ہے
ساری دنیا میں جشن عید میلاد النبیﷺ
ایام حمل کی کوئی علامت معلوم نہ ہوتی تھی
پیدائش نبوی ﷺ کے وقت یہودی کا خبردار کرنا
کیا میلاد کے وقت شیطان چلایا تھا
کیا میلاد محمدی آسمانوں پر ہوا تھا سعیدی کی نادانی
وہابیوں کے امام حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں
مگر احمد رضا بریلوی کی بھی سنیے
جشن عید میلاد کے دشمن ڈنڈی مارتے ہیں
آپ زندہ ہیں اپنی قبر میں نماز پڑھتے ہیں
وفات کے بعد شرعا کتنا دن سوگ منانا جائز ہے
حافظ ابن کثیر کی تحقیق
امام علامہ عینی حنفی
اشرف علی تھانوی لکھتے ہیں
سعیدی عجیب انسان ہے
حضرت یحیی کے یوم میلاد پر سلام بھیجے
من پسند نیکی قبول نہیں
کیا مدارس کے جلسے بھی بدعت ہیں
جن علماء نے میلاد پر کتابیں لکھی ہیں وہ کیسے ہیں
کیا میلاد نانے سے سارا سال امن رہتا ہے؟
احناف نے قیام میلاد النبیﷺ سے منع فرمایا ہے
ابو لہب کے خواب کی حقیقت
امام اشعری کا قول
سورج کی شعاؤں کی مثال
انتساب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
ایک بھائی نے یہاں اس کتاب ہم میلاد کیوں نہیں مناتے بجواب ہم میلاد کیوں مناتے ہیں پر تبصرہ کیا ہے اس کا جواب چاہیے
کیا حضرت آپ بدعت کی تعریف اور اس کی اقسام بیان کرنے کی تکلیف گوارہ کریں گے۔ آپ نے بڑی بے باکی کے ساتھ مسلمانوں کی اکثریت کو بدعتی کہا۔ حالانکہ چاہیے یہ تھا کہ پہلے آپ بدعت کی تعریف اور اقسام بیان کرتے پھر آپ کو حق تھا کہ آپ فتوی لگاتے ۔ لیکن آپ لوگوں کی مجبوری ہے کیونکہ آپ کو تنگ نظری کی تعلیم دی جاتی ہے جس میں دوسرے کو برداشت نہ کرنا بنیادی اصول ہوتا ہے۔ آپ نے قرون اولیٰ کی بات کی حالانکہ اپنی تحریر سے آپ خود ہی قرون اولی کی مخالفت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت اسامہ کو ڈانٹنا ایسے شخص کے بارے میں جو کئی صحابہ کو قتل کر چکا تھا لیکن حضرت اسامہ کے غلبے پر اس کا کلمہ پڑھنا ۔ اور پھر نبی کریم کا فرمانا کہ اگر اس کا کلمہ قیامت والے دن آگیا تو تیرے پاس کیا جواب ہوگا۔ ثابت کرتا ہے کہ نبوی مزاج یہ ہے کہ جس شخص میں صرف ایک ظاہری علامت بھی اسلام کی پائی جائے اس پر ہاتھ نہ اٹھایا جائے لیکن آپ نے پوری ڈھٹائی کے مسلمانوں کی اکثریت کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل بدعت کہہ دیا۔ اللہ تعالی آپ کو ہدایت کو نور عطا فرمائے ۔ نورانی چہرے والے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے۔
 
Top