• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم نماز میں رفع الیدین کیوں کرتے ہیں !!!

شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
تیسری رکعت کو اٹھتے وقت کی رفع الیدین نا کرنے پر اجماع ہے مگر تم لوگ نہیں مانتے۔
یہ وہی اجماع ہے جس کو آپ لوگ اپنے گھروں میں بیٹھ کر بناتے ہو، اس سے بڑا جھوٹ اب تک شاید آپ نے نا بولا ہوگا؟
محترم بھائی اگر آپ ناحق کو حق سمجھ ہی لیے ہو تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟ آپ کا من جس کی چاہیں مانیں ہم تو اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مانتے ہیں، آپ کو کوئی اعتراض؟
ہم نے تو ایسے متعصب مقلد بھی دیکھے ہیں جو خطا کے جاننے کے بعد بھی حق کو قبول نہیں کرتے! اب آپ اپنے آپ ہی کو دیکھ لو تیسری رکعت کے لئے اٹھتے وقت رفع یدین کی حدیث رسول کے مل جانے کے بعد بھی موہوم اجماع کی دہائی لگا رہے ہو!
چاروں اہلسنت فقہاء (حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی) تیسری رکعت کو اٹھتے وقت کی رفع الیدین کے قائل نہیں۔
اس کو اجماع کہیں گے کہ نہیں؟؟؟
جواب دلیل سے۔

کیا ان چاروں کو (مذکورہ حدیث پر عامل نا ہونے کے سبب) حدیث کو نا ماننے والا گردانتے ہو؟؟؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
چاروں فقیہوں کا قول یہ بھی تو ھیکہ انکا کوئی قول آیات قرآنی یا صحیح و ثابت حدیث کے خلاف ھو تو انکا قول دیوار پر دے ماریں اور اسے قابل عمل نہ سمجھیں ، اب اس "اجماعی" قول کی حیثیت کیا ھوئی؟
یا یہ ثابت کردیا جائے کہ ان چار ائمہ کا ایسا کوئی قول ہی نہیں ، تب تو معاملہ مختلف ھو جائیگا ۔ اگر یہ قول ان سے ثابت ھے تب ایسے سوالات کو کیا سمجھا جائے :

چاروں اہلسنت فقہاء (حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی) تیسری رکعت کو اٹھتے وقت کی رفع الیدین کے قائل نہیں۔
اس کو اجماع کہیں گے کہ نہیں؟؟؟
جواب دلیل سے۔

کیا ان چاروں کو (مذکورہ حدیث پر عامل نا ہونے کے سبب) حدیث کو نا ماننے والا گردانتے ہو؟؟؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
چاروں فقیہوں کے اس اجماعی قول کی کیا حیثیت ھے ، ان کے اپنے پیروکاروں کے بیچ اور تمام اہل سنت مسلمین کے بیچ؟
 
شمولیت
اگست 28، 2018
پیغامات
200
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
90
چاروں اہلسنت فقہاء (حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی) تیسری رکعت کو اٹھتے وقت کی رفع الیدین کے قائل نہیں۔
اس کو اجماع کہیں گے کہ نہیں؟؟؟
جواب دلیل سے۔
اگر آپ اجماع کی تعریف چاروں فقہاء سے دکھا دیں تو ہم آپ کے سوال کا جواب دلیل سے دیں گے إن شاء الله
کیا ان چاروں کو (مذکورہ حدیث پر عامل نا ہونے کے سبب) حدیث کو نا ماننے والا گردانتے ہو؟؟؟
اگر آپ ثابت کر دیں کہ چاروں فقہاء نے ساری احادیث کے احاطے کا دعویٰ کیا ہے تو ہم آپ کے اس سوال پر بھی کچھ عرض کریں گے؟ إن شاء الله
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
اگر آپ اجماع کی تعریف چاروں فقہاء سے دکھا دیں تو ہم آپ کے سوال کا جواب دلیل سے دیں گے إن شاء الله
کیا آپ اجماع کی تعریہف قرآن و حدیث سے دکھا سکتے ہیں؟

اگر آپ ثابت کر دیں کہ چاروں فقہاء نے ساری احادیث کے احاطے کا دعویٰ کیا ہے تو ہم آپ کے اس سوال پر بھی کچھ عرض کریں گے؟ إن شاء الله
آپ ثابت کردیں کہ چاروں فقہاء کو وہ احادیث نا ملیں جو پندرہویں صدی میں آپ لوگوں کو مل گئیں اور ان چاروں اہلسنت فقہاء سے اختلاف کاسبب بنی۔
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
اجماع کی پابندی کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا۔
{وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا } [النساء: 115]
تمام اہلسنت ہی سبیل المؤمنین کہلائے گی اور اس کی مخالفت دخول جہنم کا سبب ہوگی۔
اللہ تعالیٰ جہنم سے محفوظ فرمائے۔ آمین
 
شمولیت
اگست 28، 2018
پیغامات
200
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
90
کیا آپ اجماع کی تعریہف قرآن و حدیث سے دکھا سکتے ہیں؟
محترم آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ کبھی آپ ہم کو منکر اجماع بتلاتے ہیں اور اب اجماع کی تعریف ہم سے ہی پوچھ رہے ہیں، یہ دوغلی پالیسی کب چھوڑیں گے؟ بعینہ یہی طریقہ کفار مکہ کا تھا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو متضاد اوصاف سے یاد کرتے تھے آخر آپ اس روش کو کیوں اپنائے ہوئے ہیں؟ ہم نے تو بس آپ سے اجماع کی تعریف مانگی تھی تاکہ آپ کے سوال کا جواب دے سکیں چلو آپ کسی معتبر اجماع کی تعریف سے ثابت فرما دیں کہ جس پر چاروں ائمہ اتفاق کر لیں وہ اجماع میں شامل ہے؟
آپ ثابت کردیں کہ چاروں فقہاء کو وہ احادیث نا ملیں جو پندرہویں صدی میں آپ لوگوں کو مل گئیں اور ان چاروں اہلسنت فقہاء سے اختلاف کاسبب بنی۔
محترم آپ یہاں بھی الٹی گنگا بہا رہے ہیں، یہ تو آپ کو ثابت کرنا تھا کہ ان چاروں فقہاء کو یہ احادیث ملی تھیں لیکن رفع الیدین میں نسخ کے سبب ان احادیث کو انہوں نے نہیں اپنایا؟ آپ الٹا ہمیں سے ثابت کرا رہے ہیں؟ چلئے ہم آپ کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، تو سنیے ہماری نظر میں اس وقت ثابت کرنے کے دو طریقے ہو سکتے ہیں (1) کسی معتبر سند اور کتاب سے یہ ثابت ہو جائے کہ یہ حدیث ان ائمہ کو ملی،(2) ان ائمہ کی کتابوں میں انہوں نے اس حدیث کو خود ذکر کیا ہو، اور ان دونوں طریقوں میں سے کسی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ان ائمہ کو یہ حدیث ملی ہو؟ اگر آپ اس کے برعکس اس بات پر مصر ہیں کہ ان ائمہ کو یہ حدیث ملی تھی تو معتبر حوالوں سے ثابت فرما دیں، اور ہاں آپ اپنی آنکھوں سے تعصب کی بندھی پٹی کھول دیں تو آپ کو یہ حدیث پندرہویں صدی کے بجائے دوسری بلکہ پہلی صدی میں بھی نظر آجائے گی بخاری شریف کے حوالہ سے اسی تھریڈ میں حوالہ اوپر موجود ہے.
 
شمولیت
اگست 28، 2018
پیغامات
200
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
90
قال النووي رحمه اللہ قال آخرون من أصحابنا : يستحب الرفع إذا قام من التشهد الأول , وهذا هو الصواب . وممن قال به من أصحابنا : ابن المنذر ، وأبو علي الطبري ، وأبو بكر البيهقي ، وصاحب التهذيب فيه ، وفي شرح السنة ، وغيرهم , وهو مذهب البخاري وغيره من المحدثين" انتهى.

"المجموع" (3/425-426) .

وقال شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله :

"يسن رفع اليدين إذا قام المصلي من التشهد الأول إلى الثالثة , وهو رواية عن الإمام أحمد , اختارها أبو البركات" انتهى .

"الفتاوى الكبرى" (5/336) .[/ARB]
اجماع کی پابندی کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا۔
{وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا } [النساء: 115]
تمام اہلسنت ہی سبیل المؤمنین کہلائے گی اور اس کی مخالفت دخول جہنم کا سبب ہوگی۔
اللہ تعالیٰ جہنم سے محفوظ فرمائے۔ آمین
آپ اپنی متعصبانہ سوچ کی روشنی میں بتلائیں کیا امام نووی، ابن المنذر، ابو علی الطبری ابو بکر البیہقی صاحب التہذیب اور محدثین میں سے إمام بخاری وغیرہ اور إبن تیمیہ کے بقول ایک روایت کے مطابق خود صاحب مذہب امام احمد بن حنبل اور أبو البركات رحمہم اللہ أجمعين، کیا یہ سب آپ کے موہوم اجماع کی کھلی نہیں اڑا رہے ہیں؟ یا صرف آپ اور آپ کی طرح سوچ رکھنے والوں کے علاوہ سب منکر اجماع ہوکر جہنمی ہیں؟ ویسے آپ کے رویہ کو دیکھتے ہوئے جواب کی امید تو نہیں لیکن دعوت غور و فکر ضرور ہے
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
اگر آپ اجماع کی تعریف چاروں فقہاء سے دکھا دیں تو ہم آپ کے سوال کا جواب دلیل سے دیں گے إن شاء الله
کیا آپ اجماع کی تعریف قرآن و حدیث سے دکھا سکتے ہیں؟
محترم آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ کبھی آپ ہم کو منکر اجماع بتلاتے ہیں اور اب اجماع کی تعریف ہم سے ہی پوچھ رہے ہیں، یہ دوغلی پالیسی کب چھوڑیں گے؟
اس کو دوغلی پالیسی نہیں بلکہ دوغلہ پن کا مظاہرہ کرنے والوں کی نشاندہی کہتے ہیں۔
قرآن و حدیث کی طرف دعوت کا دعویٰ رکھنے والا جب امتیوں کی قید لگائے تو اس کے اس مکر کو عیاں یوں ہی کیا جاسکتا تھا۔

بعینہ یہی طریقہ کفار مکہ کا تھا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو متضاد اوصاف سے یاد کرتے تھے آخر آپ اس روش کو کیوں اپنائے ہوئے ہیں؟
بعینہ جناب نے کفار کی روش اختیار کی اور میری باتوں کو متعارض قرار دیا حالانکہ ان میں کوئی تعارض نہیں۔
جناب نے اپنے منہج سے انحراف کرتے ہوئے امتیوں کی قید لگائی اور میں نے حکم الٰہی کے تحت اختلاف کی صورت میں قرآن و حدیث کی طرف رجوع کا کہا۔

ہم نے تو بس آپ سے اجماع کی تعریف مانگی تھی تاکہ آپ کے سوال کا جواب دے سکیں چلو آپ کسی معتبر اجماع کی تعریف سے ثابت فرما دیں کہ جس پر چاروں ائمہ اتفاق کر لیں وہ اجماع میں شامل ہے؟
آپ نے صرف تعریف نہین مانگی تھی بلکہ کفار کے طرز پر قید کے ساتھ تعتریف مانگی تھی۔
اجماع کی تعریف اس آیت میں واضح ہے؛
{وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا } [النساء: 115]
میں نے اسی آیت کے تحت پوچھا تھا کہ تمام اہلسنت (مالکی، شافعی، حنبلی اور حنفی) کے خلاف جو رفع الیدین تم لوگ کرتے ہو یہ اجماع کی مخالفت ہے میرے خیال میں۔
یاد رہے پوری دنیا کے اہلسنت مسلمانوں میں ایک ہزار 1000 ہجری تک یہی چار طبقات پائے جاتے تھے۔
اگر آپ کے خیال میں یہ اجماع کی مخالفت نہیں تو اس پر دلیل لائیں جو قرآنی حکم کے خلاف نا ہو؟
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
آپ اپنی متعصبانہ سوچ کی روشنی میں بتلائیں کیا امام نووی، ابن المنذر، ابو علی الطبری ابو بکر البیہقی صاحب التہذیب اور محدثین میں سے إمام بخاری وغیرہ اور إبن تیمیہ کے بقول ایک روایت کے مطابق خود صاحب مذہب امام احمد بن حنبل اور أبو البركات رحمہم اللہ أجمعين، کیا یہ سب آپ کے موہوم اجماع کی کھلی نہیں اڑا رہے ہیں؟ یا صرف آپ اور آپ کی طرح سوچ رکھنے والوں کے علاوہ سب منکر اجماع ہوکر جہنمی ہیں؟ ویسے آپ کے رویہ کو دیکھتے ہوئے جواب کی امید تو نہیں لیکن دعوت غور و فکر ضرور ہے
ان سب کے اقتباسات لکھ دیں جن سے آپ کے بقول اجماع کی دھجیاں بکھر رہی ہوں۔
کیا چند افراد کا کسی بات سے اختلاف اجماع کی نفی کیا کرتا ہے؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیے گا۔
 
Top