• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم کیسی قوم ہیں؟

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
ہم کیسی قوم ہیں؟

ڈاکٹر فوزیہ عفت
اتوار, 10 مارچ 2013 22:40
ایک جانب الیکشن عروج پہ ہیں اور دوسری طرف ملک میں بدامنی اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ بلوچستان ،کوئٹہ اور کراچی نوحہ خواں ہے وہاں کے حالات دیکھ کر ہر حساس انسان کی آنکھ بھر آتی ہے۔آنکھیں اشکبار اور دل خون کے آنسو روتا ہے کہ نجانے یہ بے گناہ کس جرم کی سزا پا رہے ہیں ،فرقہ پرستی کی آڑ لیکر مسلمانوں کا قتلِ وعام کیا جا رہا ہے۔کیا یہ کسی مسلمان کا کام ہے؟نجانے کیوں میرا دل گواہی نہیں دیتا ،بارہا یہ گمان گزراکہ پس پردہ کوئی اور ہے جو نہ صرف میرے وطن کی سا لمیت کے بلکہ ترقی و بقاءکے بھی دشمن ہیں ۔جو اس پر غاصبانہ قبضہ چاہتے ہیں۔ ہم سب یقیناءان سے واقف ہیں مگر اسے بہت محتاط لفظوں میں نادیدہ ہاتھ یا بیرونی قوت کے نام سے نواز کے بری الذمہ ہو جاتے ہیں اب عقل محو تماشائے لبِ بام اس پہ ہے کہ یہ نادیدہ قوت آئی کہاں سے؟بقول ہماری حکومت ہمارا دفاعی نظام بہت مضبوط ہے یا پھر یہ آستین کے سانپوں کا کمال ہے یاکالی بھیڑوں کا،جو ان کی پشت پناہی کر رہی ہیں ان میں غیرت نام کی کوئی چیز نہیں،کہنے کو تو ہم آزاد ملک میں رہتے ہیں اور آزاد وطن کے باشندے ہیں مگر آزادی کاایک جورخ نظر آتا ہے تو ببانگِ دہل کہہ سکتی ہوں کہ ہم بہت مظلوم اور آزادغلام ہیں۔ہماری مثال جتے جتائے جانوروں جیسی ہے جو چوبیس گھنٹے اپنے مالکوں کے جرم میں بھوک وپیاس اور دھوپ کا مقابلہ کرتے ہوئے انصاف کا انتظار کرتے گذار دیتے ہیں۔
لنک
 
Top