• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہنسنا منع ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مسکرانا منع نہیں

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
ایک شخص گدھے پر سوار کہیں جارہا تھا ۔ راستے میں اس نے ایک شخص کو دیکھا جو ایک شاندار گھوڑے پر سوار تھا ۔

گھڑ سوار کے سامنے اس آدمی نے جھک کر کہا

جناب والا کیا آپ میری سواری سے اپنی سواری تبدیل کرنا پسند کریں گے ۔

کیا تم احمق ہو ؟ گھڑ سوار نے غصے سے جواب دیا ۔

نہیں جناب گدھے کے مالک نے جواب دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن ممکن ہے کہ آپ ہوں ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے

استانی نے کلاس میں چوتھی جماعت کے ایک طالب علم سے پوچھا

تم بڑے ہو کر کیا کروگے؟

‘‘نکاح‘‘ لڑکے بلا تامل جواب دیا۔

’’میرا مطلب ہے کہ کیا بنو گے‘‘؟ استانی نے سٹ پٹا کر اپنی بات دھرائی۔

‘‘دولھا‘‘ لڑکے کے پاس جواب تیار تھا۔

‘‘احمق! میں یہ پو چھ رہی ہوں کہ بڑے ہوکر تم کیا حاصل کرو گے‘‘؟

’’دولہن‘‘ ۔۔۔ لڑکے کی سوئی ایک ہی جگہ اٹکی ہوئی تھی۔

’’میں یہ جاننا چاہتی ہوں تم اپنے ماں باپ کے لئے کیا کرو گے؟‘‘ استانی نے جھلا کر سوال کیا۔

‘‘بہولا ؤں گا ‘‘ بچہ بولا

’’ تمہارے والدین تم سے کیا چاہتے ہیں؟ ‘‘ استانی اپنے سوال کاجواب سننے پر مصر تھی۔

’’ پوتا‘‘ ۔

’’گدھے ! یہ بتاؤ کہ تمہاری زندگی اور اس تعلیم کا مقصد کیا ہے؟‘‘ اب استانی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔

’’شادی‘‘، بچہ نے معصومیت سے جواب دیا
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
بڑی عمر والی

دو عورتیں بس میں سیٹ کے معاملے میں لڑ رہی تھیں، دونوں کہہ رہی تھیں کہ میں بیٹھوں گی، میں بیٹھوں گی،

ایک بوڑھا آدمی یہ لڑائی دیکھ رہا تھا،جب بوڑھے آدمی نے دیکھا کہ لڑائی ختم نہیں ہورہی تو آخر کار وہ بولا:

بیٹا لڑ کیوں رہی ہو؟ اس کا حل میں تم کو بتاتا ہوں۔ تم میں جو عمر میں بڑی ہے وہ بیٹھ جائے۔

اب دونوں ایک دوسرے سے بولیں!

پلیز آپ بیٹھ جائیں!!!

پلیز آپ بیٹھ جائیں!!!
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
شعر میں کوئی خامی رہ گئی ہوگی

جگر مراد آبادی کے ایک شعر کی تعریف کرتے ہوئے ایک زندہ دل نے ان سے کہا۔

"حضرت، آپ کی غزل کے ایک شعر کو لڑکیوں کی ایک محفل میں پڑھنے کے بعد میں بڑی مشکل سے پٹنے سے بچا ہوں۔"

جگر صاحب ہنس کر بولے۔

"عزیزم، میرا خیال ہے کہ شعر میں کوئی خامی رہ گئی ہوگی، وگرنہ یہ کسی طرح ممکن نہ تھا کہ آپ کو مارا پیٹا نہ جاتا۔"
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
کوئی اور ہے ؟

ایک سردار پہاڑ کی سیر کو گیا، اس کے سر میں سمائی کہ پہاڑ کی چوٹی تک پہنچا جائے۔ چڑھائی چڑھتے چڑھتے اس کا پائوں پھسل گیااور وہ نیچے لڑھکنے لگا۔ اچانک اس کا ہاتھ ایک جھاڑی پر پڑا اور وہ اسے دبوچ کر لٹک گیا۔ نیچے نگاہ دوڑائی تو ہزاروں فٹ گہرائی! بہت دیر پریشانی کے عالم میں لٹکا آوازیں دیتا رہا مگر وہاں کوئی ہوتا تو اس کی آوازیں سنتا،

اچانک اس کے دل میں آئی کہ واہِ گرو میرا آخری سہارا ہے۔ اس کو یاد کرتے ہیں، اس نے نہایت خشوع و خضوع سے واہِ گرو کو یاد کیا کہ میں نے زندگی بھر بہت گناہ کئے ہیں مگر اس وقت موت کے چنگل میں پھنسا ہوں، مجھے بچالے ، وہ دعا مانگ رہا تھا کہ اچانک ایک آوازگونجی۔

“جھاڑی کو ہاتھ سے چھوڑ دے“

جھاڑی سے لٹکا ہوا سردارآواز سن کر بہت پریشان ہوا، کہنے لگا “ میں ہاتھ کیسے چھوڑ دوں ۔ہزاروں فٹ گہری کھائی ہے، نیچے گرا تو مرجائو گا!“ اوپر سے پھر آواز آئی

“جب تو مدد مانگ رہا ہے تو پھر جو کہا جارہا ہے، اس پر عمل کر“

سردار نے چند لمحے غور کیا اور پھر چلا کر بولا۔

’’ایتھے کوئی ہور ہے جہڑا میری مدد نوں آوے !!“ (یہاں کوئی اور ہے جو میری مدد کو آئے)
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
قوم کا قوال​

تحریک خلافت کے زمانے میں مولانا محمد علی جوہر ، علامہ اقبال کے پاس آئے اورانہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بولے۔

” ظالم ! تم نے اپنی شاعری سے لوگوں کو گرما کر ان کی زندگی میں ہیجان برپا کر دیا ہے، مگر خود کسی کام میں حصہ نہیں لیتے، آخر کیوں؟‘‘

اس پر اقبال نے جواب دیا:
تمہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ میں تو قوم کا قوّال ہوں۔ اگر قوال خود وجد میں آکر جھومنے لگے تو قوالی ہی ختم ہو جائے گی ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
ڈھنگ کا لڑکا

بیوی نے اپنے میاں کو جوان بیٹی کی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے کہا: اس کے لیے کوئی لڑکا تو تلاش کرو۔

میاں کہنے لگے: ’’بیگم ! میں بھی اسی فکر میں ہوں لیکن کوئی ڈھنگ کا لڑکا نظر ہی نہیں آتا،
جو بھی ملتا ہے، نکما، نکھٹو، بے ڈھنگا اور نالائق ہی ملتا ہے“

’’لو اور سنو!“ بیگم چلا اٹھی “ میرے ابا بھی اگر یہی سوچتے رہتے تو میں اب تک کنواری ہی بیٹھی رہتی“
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ایک فقیر ایک روز کسی کے گھر روٹی مانگتے ہوئے بولا
الله کے نام سے کچھ روٹیاں دے دو،
اس پر گھر سے ایک خواتین باہر نکلی اورکہا، بابا، کیا آپ کو باسی روٹیا چلےگی،
اس پر وہ بیچارہ فقیر بولا" چلےگی بہن"
اس پر اس خواتین نے کہا تو آپ کل آئیے، آج تو روٹیاں تازہ ہے کل باسی روٹیاں ضرور دونگی.
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
عمر کے ساتھ طاقت

ایک بوڑھا اپنے دوست سے: لگتا ہے جیسے جیسے میری عمر بڑھتی جا رہی ہے ،،،،،، ویسے ویسے میری طاقت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
دوست: کیسے؟؟
بوڑھا: آج سے دس سال پہلے میں ١٠٠ روپے کی چینی بڑی مشکل سے اٹھا پاتا تھا ، پر آجکل میں آسانی سے اٹھا لیتا ہوں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
شوہر اپنا حق جتاتے ہوئے

میاں بیوی کے جھگڑے میں بیوی کچھ بڑھ چڑھ کر بول گئی۔ شوہر نے اپنا حق جتاتے ہوئے کہا : میں کہتا ہوں اپنا الفاظ واپس لے لو

بیوی بولی: نہیں لیتی

شوہر پھر غصے میں کہا: آخری بار کہتا ہوں اپنے الفاظ واپس لے لو ، میں تمہیں پانچ منٹ کا وقت دیتا ہوں

بیوی نے پر سکون انداز سے پوچھا : اور اگر پانچ منٹ کے اندر اپنے الفاظ واپس نہ لئے تو!؟

شوہر نے کہا: تو تمہیں کتنا وقت چاہیے؟
 
Top