• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہنس راج ہنس نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کردی

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
لاہور: بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے اسلام قبول کرنے کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے مدینہ منورہ جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میوزیم میں مقامی خبر خبررساں ادارے +سے بات کرتے ہوئے گلوکار ہنس راج ہنس نے کہاکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اب میرا نام محمد یوسف ہے لیکن گلوکاری کے شعبے میں میرا نام ہنس راج ہنس ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کا انتہائی قریب سے مطالعہ کیا اور ہم نے اپنے بزرگوں سے جو کچھ سنا اس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مجھے اس پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مسلمان ہونے کے بعد جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔
ہنس راج نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیئں دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن کے ذریعے ہی دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری اور مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے۔
قبل ازیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ہنس راج ہنس نے کہاکہ میوزک کا طالب علم ہوں اور ہر وقت سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں۔ سیاست مجھے سمجھ نہیں آتی تاہم موسیقی میرا سبجیکٹ ہے اور پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں، بالی ووڈ سے امریکا تک دولت شہرت حاصل کی لیکن اب اپنی زندگی آخرت سنوارنے کیلئے گزارنا چاہتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ہنس راج ہنس نے کہاکہ ممبئی میں ہونے والے پاکستانی لال بینڈ پر حملے کی مذمت کرتا ہوں امن کا پرچار کرنے والے اپنے مہمان کے ساتھ ایسا نہیں کرتے میں اس واقعے پر بہت شرمندہ ہوں اور پاکستانیوں سے معافی مانگتا ہوں۔
http://www.express.pk/story/228719/

http://learningpk.com/indian-singer-hans-raj-hans-has-embraced-islam/
 
  • پسند
Reactions: Dua
شمولیت
مئی 20، 2012
پیغامات
128
ری ایکشن اسکور
257
پوائنٹ
90
اس گلوکار نے اس بات کو رد کر دیا ہے۔۔۔ نیوز آرٹیکل والوں کی غلطی ہے۔
 

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
لاہورمیں قیام کے دوران ہنس راج ہنس نے جہاں ایک شومیں اپنی پرفارمنس کامظاہرہ کیا وہیں مختلف تقریبات میں بھی شرکت کی۔ روانگی سے قبل ''نمائندہ ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے ہنس راج ہنس کاکہنا تھا کہ پاکستان میں مزید قیام کرنا چاہتا تھا لیکن بھارت میں کچھ ضروری کام کی وجہ سے مجھے اچانک واپس جانا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک صحافی نے مذاق میں کی گئی بات کواس انداز سے پیش کیا کہ جس کی وجہ سے خاصی پریشانی ہوئی۔ اگروہ ذمے داری کا مظاہرہ کرتے توشاید یہ مذاق خبرنہ بنتا۔ میں بزرگان دین کوماننے والا ہوں اورمیں اس کا متعدد بار زکربھی کر چکا ہوں ۔ میرے پاکستان آنے کا مقصد صرف یہاں پروگراموں میں پرفارم کرنا ہی نہیں ہے۔ کیونکہ میں بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشترممالک میں پرفارم کرنے کے لیے جاتا رہتاہوں اوروہاں پرفارم کرنے کے لیے مجھے اچھا معاوضہ بھی دیا جاتاہے۔ لیکن پاکستان سے میری عقیدت کی دوبڑی وجوہات ہیں۔
ا یک توبزرگان دین کی درگاہیں اوردوسرا موسیقی کے مہان اساتذہ کا یہاں ہونا۔ اس مرتبہ بھی میری ملاقات بہت سے لوگوں سے ہوئی اوربہت اچھا لگا۔ انھوں نے کہا کہ میں صوفیاء کرام کا ماننے والا ہوں اور انھوں نے ہمیشہ انسانیت کا پیغام دیا ہے اس لیے میں بھی اپنی گفتگوکے ذریعے امن، دوستی اوربھائی چارے کا پیغام دیتا ہوں لیکن اس کوکوئی اوررنگ دینا درست نہیں ہے۔ میں گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان آرہا ہوں اورمیڈیا سے وابستہ بہت سے لوگ اب میرے قریبی دوست ہیں۔ مگرآج تک کوئی من گھڑت اوربے بنیاد خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ میں مذہب اسلام کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن میرے حوالے سے سامنے آنیوالی خبر ''میں نے اسلام قبول کرلیا ہے'' میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
http://www.express.pk/story/228955/
 
Top