• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہیکرز نے اسرائیلی ٹی وی کو ہیک کرکے اذان نشر کردی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہیکرز نے اسرائیلی ٹی وی کو ہیک کرکے اذان نشر کردی

ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے



سعودی عرب کے ہیکرز نے اسرائیلی چینل ٹو پر مداخلت کرکے اذان نشر کردی ، فوٹو: فائل

تل ابیب: ہیکرز نے اسرائیلی ٹی وی کی نشریات اپنے قابو میں کرتے ہوئے اذان نشر کردی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنےوالے ہیکرز نے منگل کی شب اس سیٹلائٹ کو ہیک کرلیا جس پر اسرائیلی چینل ٹو کی نشریات ریلے ہوتی تھیں۔ اس کے بعد ایک پروگرام کےدرمیان یہ اذان نشر ہوئی اور پورے اسرائیل کے لوگوں نے اسے دیکھا اور سنا۔ پروگرام کے پس منظر میں اذان گونجتی رہی اور عبرانی زبان میں کئی اہم پیغامات بھی نشر کئے جاتے رہے ۔ ان پیغامات کا خلاصہ یہ تھا۔ ’خدا کی سزا‘، ’آگ دلوں کو جلاتی ہے۔‘ اور آگ تمہیں جلائے گی۔

چینل ٹو نے اس واقعے پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ شمالی اسرائیل میں چینل ٹو دیکھنے والے ناظرین نے اطلاع دی ہے کہ شام کی نشریات کے دوران کسی نے مرکزی نشریات کو قابو کرکے مؤذن کی آواز نشر کردی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ہیکرز کا تعلق کسی عرب ملک سے تھا اور وہ سعودی عرب بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی نے اذان کی پابندی کا بل منظور کیا تھا تاہم اسے قانون کا درجہ دینے میں ووٹنگ کے تین راؤنڈز درکار ہوں گے، اسرائیل میں اذان کے خلاف بل پیش کرنے پر ایک عرب پارلیمینٹیرین نے بھی اذان دے کر اس قانون کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کیا تھا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان دینے والے احمد الطبی نے اسرائیل کے متنازعہ قانون کو ’اسلاموفوبیا‘ یعنی اسلام سے نفرت اور خوف کی علامت قرار دیا تھا۔ جبکہ اس موقع پر ایک اور پارلیمینٹیرین طالب ابو ابرار نے بھی اذان میں ان کا ساتھ دیا تھا۔
 
Top