• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یاہو اکاؤنٹ میں مشکل ۔۔۔۔۔ رہنمائی فرمائیں

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
محترم بھائیو !
چند دن سے میرے یاہو کے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہو گیا ہے ۔ جس وجہ سے وہ کھل نہیں رہا ۔ مطلب جس طرح پہلے یوزر نیم اور پاسورڈ لکھ کر اس میں داخل ہوتے ہیں اسی طرح کرتا ہوں لیکن وہاں ایرر آجاتا ہے کہ آپ کا نام یا پاسورڈ ٹھیک نہیں ہے ۔جتنی شد بد تھی اس کے مطابق کوشش کرلی ہے کوئی حل نہیں نکل سکا ۔ اگر کوئی بھائی اس حوالے سے معلومات رکھتا ہے تو شکریہ کا موقعہ دے ۔
چند باتیں پیش نظر رہیں تاکہ خرابی کے تعین میں آسانی رہے کہ :
میرا یوزر نیم اور پاسورڈ بالکل ٹھیک ہے ۔
انٹرنیت کنکشن میں بھی بظاہر کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ باقی سب چیزیں آسانی سے کھلتی ہیں ۔
براوزر میں بھی کوئی مسئلہ نہیں لگتا کیونکہ کئی دوسرے بھائیوں کے اکاؤنٹ کھول کر دیکھا ہے بالکل صحیح کھلتے ہیں ۔میں انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتا ہوں لیکن اب موزیلا فائرفاکس وغیرہ سے بھی تجربہ کیا ہے وہ ہی مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے ۔
میں نے گوگل اور یاہو وغیرہ پر بحث کرکے دیکھ لیا ہے کوئی کامیابی نہیں ہوئی کیونکہ ہر جگہ کوئی نہ کوئی ایسی چیز پوچھ لیتے ہیں جو میرے علم میں نہیں ہے مثلا پاسورڈ یا اکاؤنٹ وغیرہ تبدیل کرنے کی کوشش کی (کہ شاید ان میں کوئی مسئلہ ہو ) لیکن وہ کچھ سیکرٹ سوالات پوچھتے ہیں جو معلوم نہ ہونے کی وجہ سے بات وہیں کی وہیں رہ جاتی ہے ۔
اسی طرح اکاؤنٹ ہیک کرنے والے ایک دو سوفٹ ویر آزما کے دیکھے ہیں شاید ان سے کوئی حل نکل آئے لیکن کامیابی نہیں ہوئی ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
خضر حیات بھائی جان،
آپ اپنا یاہو کا آئی ڈی اور پاس ورڈ جو آپ کو یاد ہے وہ مجھے ذاتی پیغام پر بھیج دیں، میں ان شاءاللہ کوشش کرتا ہوں۔ ویسے کہیں کی بورڈ کا مسئلہ تو نہیں؟ یعنی آپ نے پاس ورڈ عربی کی بورڈ کے تحت داخل کر دیا ہو، اور اب انگلش کی بورڈ سے ٹرائی کر رہے ہوں؟ یا الٹ؟
دوسری بات یہ کہ یاہو کے لاگ ان والے صفحے پر ہی درج ذیل جملہ پر کلک کریں۔
I can't access my account

اور پھر اگلی اسکرین پر پہلا آپشن منتخب کریں۔ اور اس سے اگلی اسکرین پر یاہو آئی ڈی اور اسکرین میں دی ہوئی تصویر کے حروف ٹائپ کر دیں۔
اس سے اگلی اسکرین پر وہ آپ سے آپ کے خفیہ سوال کا جواب مانگے گا، جو آپ نے اکاؤنٹ بناتے وقت دیا ہوگا۔ کیونکہ اسی سے یاہو کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ دراصل آپ ہی ہیں اور کوئی دوسرا بندہ نہیں ہے۔ اب اگر آپ اس خفیہ سوال کا جواب بھول چکے ہیں، تو عموماً یاہو پر اکاؤنٹ بناتے وقت آپ نے اپنا کوئی دوسرا ای میل ایڈریس دیا ہوگا جسے Secondary Email کہتے ہیں۔ اگر وہ آپ کو یاد ہے تب بھی شاید کام بن جائے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
خضر بھائی جیسا کچھ مسئلہ میرےساتھ بھی ہوا تھا اور ابھی بھی ہے میں نے بھی فل کوشش کی ہر طرح کے اوزار استعمال کرکے۔ مگر تاحال ناکامی کا سامنا ہےکئی بار کوشش کرچکا ہوں۔منہ کی کھانی پڑتی ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
بھائی کل میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا. لیکن یہ پرابلم ہماری نہیں ہے یہ پرابلم یاہو سرور کی لگتی ہے. کچھ گھنٹے انتظار کریں شاید خود بخود مسلہ حل ہو جائے. میرا مسلہ تو کل ہی حل ہو گیا تھا.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
سب بھائیوں کی توجہ اور رہنمائی کا بہت بہت شکریہ ۔ اللہ سب بھائیوں کو بہتر جزا عطا فرمائے ۔

عامر بھائی میرا اکاؤنٹ میں مسئلہ آئےہوئے تقریبا ایک ہفتہ ہو چکا ہے ۔

بلکہ بار بار کوشش (یعنی پنگے ) کرنے کی وجہ سے دو تین دفعہ انہوں نے اکاؤنٹ بارہ بارہ گھنٹے کے لیے بند ہی کر دیا تھا ۔ ( مسکراہٹ )
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
یا پھر یاہو کو گولی ماریں۔ اس وقت سب سے بہترین سروس جی میل کی ہے۔ جی میل پر اکاؤنٹ بنا لیں۔
ہم تو ماہ ماضی سے یاہو کو سلام کرچکے۔شاکر بھائی کے کہنے پر دوبارہ یاہو صاحب کو گولی بھی ماردیتے ہیں (ٹھاہ ہ ہ ہ ہ) اور ساتھ یہ بھی کہہ دیتے ہیں السلام علیکم یاہو صاحب۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سب بھائیوں کی توجہ اور رہنمائی کا بہت بہت شکریہ ۔ اللہ سب بھائیوں کو بہتر جزا عطا فرمائے ۔

عامر بھائی میرا اکاؤنٹ میں مسئلہ آئےہوئے تقریبا ایک ہفتہ ہو چکا ہے ۔

بلکہ بار بار کوشش (یعنی پنگے ) کرنے کی وجہ سے دو تین دفعہ انہوں نے اکاؤنٹ بارہ بارہ گھنٹے کے لیے بند ہی کر دیا تھا ۔ ( مسکراہٹ )
لگتا ہے آپکا ایکاونٹ کسی نے چرا لیا ہے. جرا دماغ پر زور ڈالے اور سوچئے شاید کوئی خاص انسان نے ایسا کیا ہو. (ایسا ہو سکتا ہے)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
لگتا ہے آپکا ایکاونٹ کسی نے چرا لیا ہے. جرا دماغ پر زور ڈالے اور سوچئے شاید کوئی خاص انسان نے ایسا کیا ہو. (ایسا ہو سکتا ہے)
بھائی شک تو مجھے بھی ہے ۔ لیکن اب اس کا حل کیا کیا جائے ؟
ویسے میرا اکاؤنٹ کوئی اتنا زیادہ اہم نہیں پتا نہیں کسی نے اس میں سے کیا نکالنا ہے ؟
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
میرے ساتھ بھی اسطرح کا مسئلہ ہے لیکن ذرا مختلف میرا یا ھومیسنجر کمپیوٹر سے کنکٹ نہیں ہوتا لیکن موبائل سے اور یا ھو کی سائٹ سے ھو جاتا ہے۔
 
Top