• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یا رب کیا پکڑوں ؟؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12661987_954378894617524_5158426605810600233_n.jpg


یا رب کیا پکڑوں ؟؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص دس آیتوں کی تلاوت کسی رات میں کر لے ، اس کے لئے ایک قِنطار کے برابر اجر لکھ دیا جاتا ہے ، اور قِنطار دنیا و مافیہا سے زیادہ قیمتی ہے ، جب قیامت کا دن ہوگا تو تمہارا رب کہے گا ، پڑھتا جا اور (ہر آیت کے بدلے جنت کا ایک درجہ) چڑھتا جا ، یہاں تک کہ آخری آیت تک پہنچ جائے گا ، اللہ رب العزوجل اِس کو کہے گا ، پکڑ لے ، بندہ اپنا ہاتھ بڑھا کر کہے گا اے میرے رب ! تو زیادہ جانتا ہے (میں کیا پکڑوں ؟) اللہ تعالی فرمائے گا ، اِس ہاتھ سے جنت کی ہمیشہ کی زندگی اور اِس ہاتھ سے جنت کی کبھی نہ ختم ہونے والے نعمتیں لے لے

--------------------------------------------------------------------
(صحيح الترغيب : 638 ، ، الترغيب والترهيب : 1/300 ، ،
المتجر الرابح :73 ، ، مجمع الزوائد : 2/270 ، ، المعجم الأوسط للطبراني : 8/218)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ محترم @اسحاق سلفی بھائی فیس بک پر یہ پوسٹ کی تھی جس پر ایک بھائی نے سوال پوچھا ہے - اس کا جواب دے دیں


Hina Ibrahim
Ap ny ye nhe btaya k konsi 10 Aayat hn wo...​
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ محترم @اسحاق سلفی بھائی فیس بک پر یہ پوسٹ کی تھی جس پر ایک بھائی نے سوال پوچھا ہے - اس کا جواب دے دیں


Hina Ibrahim
Ap ny ye nhe btaya k konsi 10 Aayat hn wo...​
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
محترم بھائی ۔۔۔
اس حدیث میں جن دس آیات کے پڑھنے کی فضیلت بتائی گئی ہے، وہ متعین نہیں ہیں ، یعنی قرآن میں سے جہاں چاہے دس آیات پڑھے اس کو فضیلت حاصل ہو جائے گی ، ان شاء اللہ الکریم :
’’من قرأ عشر آيات فى ليلة كتب له قنطار والقنطار خير من الدنيا وما فيها فإذا كان يوم القيامة يقول ربك اقرأ وارق بكل آية درجة حتى ينتهى إلى آخر آية معه يقول ربك اقبض فيقبض فيقول العبد بيده يا رب أنت أعلم فيقول بهذه الخلد وبهذه النعيم (الطبرانى عن فضالة بن عبيد وتميم الدارى معا)‘‘
أخرجه الطبرانى (2/50، رقم 1253) قال الهيثمى (2/267) : فيه إسماعيل بن عياش ولكنه من روايته عن الشاميين وهى مقبولة.
ترجمہ :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص دس آیتوں کی تلاوت کسی رات میں کر لے ، اس کے لئے ایک قِنطار کے برابر اجر لکھ دیا جاتا ہے ، اور قِنطار دنیا و مافیہا سے زیادہ قیمتی ہے ، جب قیامت کا دن ہوگا تو تمہارا رب کہے گا ، پڑھتا جا اور (ہر آیت کے بدلے جنت کا ایک درجہ) چڑھتا جا ، یہاں تک کہ آخری آیت تک پہنچ جائے گا ، اللہ رب العزوجل اِس کو کہے گا ، پکڑ لے ، بندہ اپنا ہاتھ بڑھا کر کہے گا اے میرے رب ! تو زیادہ جانتا ہے (میں کیا پکڑوں ؟) اللہ تعالی فرمائے گا ، اِس ہاتھ سے جنت کی ہمیشہ کی زندگی اور اِس ہاتھ سے جنت کی کبھی نہ ختم ہونے والے نعمتیں لے لے ‘‘
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
"قنطار" کی شرح یا معنی بھی بتا دیں.
جزاک اللہ خیرا
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

"قنطار" کی شرح یا معنی بھی بتا دیں.
جزاک اللہ خیرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قنطار کا مفہوم : قنطار ۔ اصل میں تو ایک وزن ہے جس کی مقدار زمانے کے ساتھ گھٹتی بڑھتی رہی ہے لیکن عام استعمال میں اس سے مراد مالِ کثیر ہوتا ہے ۔ جیسے ہم منوں مال ، ڈھیروں مال ، بولتے ہیں ، عربی میں اسی مفہوم کی تعبیر کے لیے یہ لفظ ہے ۔
سورہ النساء میں اللہ کریم کا ارشاد ہے :
(( وَاِنْ اَرَدْتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ ۙ وَّاٰتَيْتُمْ اِحْدٰىھُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَاْخُذُوْا مِنْهُ شَـيْـــًٔـا ۭ اَتَاْخُذُوْنَهٗ بُھْتَانًا وَّاِثْمًا مُّبِيْنًا 20؀
اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی بدلنا چاہو اور تم نے ایک کو ڈھیروں مال دے رکھا ہو تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو ، کیا تم بہتان لگا کر اور کھلی ہوئی حق تلفی کر کے اس کو لوگے ؟
اسی سے قناطیر مقنطرۃ کی ترکیب بھی قرآن میں استعمال ہوئی ہے ۔ سورہ آل عمران ۱۴
(( زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ ۔۔))
مرغوب چیزوں کی محبت لوگوں کے لئے مزین کر دی گئی ہے، جیسے خواہشات نفس سے محبت، جیسے عورتوں سے، بیٹوں سے، سونے اور چاندی کے جمع کردہ خزانوں سے

قنطار : وزن کے ایک پیمانے کا نام ہے ،جیسے (عربوں کے ہاں ) رطل (تقریباً ۴۰۰ گرام )اور ربع (ایک گیلن یا کواٹر ) وزن اور ماپ کے پیمانے ہیں ،
جب کوئی چیز قنطار کے وزن برابر ہو تو کہتے ہیں :یہ قنطار ہے ۔( مختلف چیزوں کا قنطار مختلف وزن کا ہوتا ہے ،آج کل مصر میں تقریباً ۴۵ کلو کا ہوتا ہے )
اور تیونس میں ایک سو کلو کو کہتے ہیں ، اور ملک شام میں142 ۔۔ کلو کو کہا جاتا ہے

اور مال کی ایک بڑی مقدار کو بھی قنطار کہا جاتا ہے ،
 
Last edited:
Top