• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یزید سے محبت اور عداوت کے متعلق !!!!!

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

گزشتہ کچھ عرصہ سے اہل الحدیث حضرات میں یزید کی شخصیت شدید اختلاف جیسی صورت اختیار کر گئی ہے۔ ایک طرف تو یزید کو قاتل حسین اور فاسق و فاجر ثابت کرنے میں زور لگایا جا رہا ہے تو دوسری طرف اس کے بر عکس۔ اگر تو یہ اختلاف اچھے انداز میں کیا جاتا تو یقینا فائدہ مند ہوتا لیکن مخالفین میں ایک فریق کی سختی اور غلط انداز تخاطب کی وجہ سے نوعیت شدید ہو گئی ہے۔ حیرانی کا موجب تو یہ ہے کہ نہ ہی یہ مسئلہ عبادات میں سے ہے اور نہ ہی عقائد میں سے، تو پھر اس پہ اتنا زور کیوں دیا جا رہا ہے۔

میرے خیال میں یزید کو رحمہ اللہ کہنے سے نہ تو کوئی بندہ ناصبی ہو جاتا ہے اور نہ ہی یزید کو برا کہنے سے کوئی رافضی بن جاتا ہے ۔ اصل مسئلہ تو اہل بیت سے محبت کا ہے جس میں کمی یا غلو نہیں ہونا چاہئے۔

اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت والی راہ پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یقیننا اختلاف سلف میں بھی رہا ہے لیکن ان کے انداز میں اور آج کے ‘‘مولویوں‘‘ کے انداز میں مشرق مغرب کی دوری ہے۔
مسئلہ ناصبی ،رافضی کا نہیں یہاں تو بہت سے افراد کو کافر بھی قرار دے دیا گیا ہے۔ ۔اگر یزید رحمہ اللہ کو بدکار،قاتل اور فاسق انسان کہا گیا ہے تو کمی یزید کو برا کہنے والوں نے اپنی ذات میں بھی نہیں چھوڑی ۔ ۔ اعترافاتِ جرم خود ہی اپنی زبانوں سے کیئے گئے ہیں چاہے تو وہ دوسروں کی عزت اچھال کر ، دوسروں پر بہتانات باندھ کر کئے گئے یا چوکوں ،چوراہوں میں میں قتل کا اعتراف کر کے۔ ۔
سمجھ نہیں آتی کے بیٹھے بٹھائے اس فتنہ کو ہوا دینے کا مقصد کیا تھا؟؟جب اتنے عرصہ سے علما ءخاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں تو اب مسئلہ سے نکالنا کیا ہے؟؟
 
Top