• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یزید کا معاملہ نئے اہلحدیثوں کے لئے پریشانی کا باعث تو نہیں؟

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
لیکن پھر کتب تاریخ کا تحقیقی مطالعہ کرنے سے جو امور سامنے اآتے ہیں وہ بولنے پر مجبور کرتے ہیں کہ حقیقت بالکل اس طرح نہیں جس طرح ہمارے سامنے پیش کی جا رہی ہے اس حوالے سے تین کتب کا لنک میں درج کر رہا ہوں ان میں سے دو میرے استاد ہیں جن سے میں جامعہ اسلامیہ میں بہت زیادہ استفادہ کیا تھا
میں ان کتب کو اپلوڈ کر رہا ہوں کچھ دیر لگے گی
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
@محمد علی جواد بھائی! دراصل تھریڈ کا مقصد آپ بھی نہیں سمجھے، اہل حدیث میں بھی یزید کے متعلق دو گروہ ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کے خلاف اس معاملے میں سختی اختیار کرتے ہیں، آپ کا تعلق یزید صاحب کو اچھے سمجھنے والے گروہ میں ہے، میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر کوئی ان دونوں کا ساتھ نہ دے اور خاموشی اختیار کرے تو اس کا شمار کس میں ہو گا؟ اگرچہ وہ موحد بھی ہو؟ میرے خیال میں اس معاملے میں @T.K.H صاحب کی رائے مناسب ہے۔

جہاں تک میرا معاملہ ہے میں نے کبھی بھی یزید کے معاملے کے متعلق نہ پڑھا ، نہ جاننے کی کوشش کی، نجانے میں یہ کر کے گناہ گار ہوں یا نہیں، شروع شروع میں میرا رجحان بھی ان لوگوں کی طرف تھا جو یزید کو اچھا سمجھتے ہیں، لیکن جب سے اہل حدیث علماء کے ایک گروہ کو جیسے زبیر علی زئی رحمہ اللہ اور شیخ عمر صدیق حفظہ اللہ کو اس معاملے میں مخالف رائے رکھتے ہوئے دیکھا ہے تو اب خاموشی اختیار کر لی ہے کہ نجانے کون صحیح ہے۔ واللہ اعلم

اس لئے میرا اب صرف یہ نظریہ ہے کہ اگر یزید صاحب نے کچھ غلط کیا ہے تب بھی وہ اللہ کو حساب دیں گے اور اگر انہوں نے کچھ اچھا کیا ہے تو تب بھی وہ اللہ سے اچھی جزا پا لیں گے، لیکن میں اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے رکھوں گا۔ ان شاءاللہ

اس صورتحال پر مزید کچھ فرمائیں۔ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر قائم رکھے آمین
ارسلان بھائی زبیر علی زئی رحمہ اللہ بھی ایک عالم دین تھے محقق تھے کیا ان سے غلطی نہیں ہو سکتی ؟ اور اگر ایسا ہی ہو تو بتایے کس مسئلے میں ہمارے پاس اختلاف نہیں ہے تو کیا خاموشی ہی ہر مسئلے کا حل ہے ؟ یا حق بیان کیا جائے الحمدللہ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے جس بات کو حق سمجھا اسے بیان کیا وہ بھی کبار علما کی تحقیق کو دیکھتے تو خاموش ہو سکتے تھے ۔
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
وعلیکم سلام و رحمت الله -

کسی بھی خبر کو جانچنے کا سادہ سا قرانی اصول ہے -

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ سوره الحجرات ٦
اے ایمان والو اگر کوئی فاسق تمہاے پاس کوئی خبر لائے توپہلے اس کی تحقیق کیا کرو کہیں کسی قوم پر بے خبری سے نہ جا پڑو پھر اپنے کیے پر پشیمان ہونے لگو-

واقعہ کربلا بھی ایک ایسا واقعہ ہے کہ ہمارے مسلمانوں کی اکثریت منافقین کے بچھایے گئے جال میں جو اہنوں نے حب اہل بیت کی آڑ میں بنا تھا اس میں پھنس گئے - اور بغیر تحقیق کے ہر اس خبر کو من وعن قبول کرلیا - جو اہل بیت کی محبت اور معرفت سے متعلق تھی اور جس میں مخلاف گروہ کی تنقیص تھی- یہی وجہ ہے کہ بہت سے مسلمانوں نے اپنی نا دانستگی میں یہ سوچا کر کہ اہل بیت سے محبت کا حق جب ہی ادا ہو سکتا ہے جب بنو امیہ کے خاندان کو جو کہ ایک زمانے میں بنو ہاشم کا مخالف گروہ تھا - اس گروہ پر لعنت ملامت کی جائے اور اس کو تنقید و تنقیص کا نشانہ بنایا جائے - اور اس کام کا لئے بہت سے مسلمانوں کے مسالک یہاں تک پہنچ گئے کہ انہوں نے احادیث نبوی سے یہ بات ثابت کرنے کی ناکام کوششیں شروع کردیں اور لوگوں کو باور کروایا کہ یزید رح اور اس کے خاندان کے لوگ فاسق و فاجر اور لعنت کے مستحق تھے - (نعوز باللہ)- جب کہ احدیث نبوی میں وفات کے بعد آنے والے واقعات میں کسی بھی معین شخص پر لعنت نہیں بھجی گئی تو یزید رح کی شخصیت تو دور کی بات ہے- لہذا یہ کہنا کہ احدیث نبوی یا بخاری سے یہ ثابت ہے کہ یزید بن معاویہ رح لعنت کے مستحق تھے - یہ نہ صرف یزید رح بلکہ بخاری رح پر بھی ایک تہمت ہے-
رونا تو اس ”بات“ کا ہےکہ ”طبقہء اہلِ حدیث“ میں بھی بہت سے” افراد“ اس ”سازش“ کو نہ سمجھ سکے کیونکہ انکے لیے بھی ”اہلِ بیت“کی” محبت “ میں ” حصہ“ڈالنا”مجبوری“ تھی ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
رونا تو اس ”بات“ کا ہےکہ ”طبقہء اہلِ حدیث“ میں بھی بہت سے” افراد“ اس ”سازش“ کو نہ سمجھ سکے کیونکہ انکے لیے بھی ”اہلِ بیت“کی” محبت “ میں ” حصہ“ڈالنا”مجبوری“ تھی ۔
ہو سکتا ہے یہ آپ کی غلط فہمی ہو اور یا پھر مزعومہ افراد کی لاعلمی
اس لیے کہ جب ہم امام حسین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں تو گویا شیعیت کی لاشعوری تشہیر کر رہے ہوتے ہیں کہ امامت ایک عظیم منسب ہے جو اللہ تعالی سید ن اابراہیم علیہ السلام کو عطا کیا اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفائے راشدین کی طرف تفویض ہوا ہم نےکتنی آسانی سے یہ عطیم منصب شیعیت کو دے دیا اب ہم بھی امام حسین اور امام حسن ہی بولتے ہیں ؟
کیا کبھی کسی خطیب کی زبانی امام ابو بکر رضی اللہ عنہ سنا ہے یا امام عمر رضی اللہ عنہ یا امام عثمان رضی اللہ عنہ ؟؟؟؟
میرا خیال ہے لا علمی ہی کہنا مناسب ہے مجبوری کہنے سے کچھ اور ہی سمجھ میں آتا ہے جو مناسب نہیں
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
ہو سکتا ہے یہ آپ کی غلط فہمی ہو اور یا پھر مزعومہ افراد کی لاعلمی
اس لیے کہ جب ہم امام حسین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں تو گویا شیعیت کی لاشعوری تشہیر کر رہے ہوتے ہیں کہ امامت ایک عظیم منسب ہے جو اللہ تعالی سید ن اابراہیم علیہ السلام کو عطا کیا اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفائے راشدین کی طرف تفویض ہوا ہم نےکتنی آسانی سے یہ عطیم منصب شیعیت کو دے دیا اب ہم بھی امام حسین اور امام حسن ہی بولتے ہیں ؟
کیا کبھی کسی خطیب کی زبانی امام ابو بکر رضی اللہ عنہ سنا ہے یا امام عمر رضی اللہ عنہ یا امام عثمان رضی اللہ عنہ ؟؟؟؟
میرا خیال ہے لا علمی ہی کہنا مناسب ہے مجبوری کہنے سے کچھ اور ہی سمجھ میں آتا ہے جو مناسب نہیں
جزاک الله -

اور صرف یہی نہیں بلکہ لفظ "اہل بیت" کو بھی صرف چند افراد کے لئے مخصوص کردیا گیا -
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
محبت علی رضی الله عنہ میں افراط و تفریط کرنے والے گمراہ ہیں -
حضرت علی رضی اللہ عنہ خود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس طرح یہود نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان کم کی اور نصاریٰ نے بڑھائی اور گمراہی و ہلاکت کے حقدار ٹھہرے اسی طرح علی رضی الله عنہ کی وجہ سے بھی دو گروہ ہلاک ہوں گے۔
٤١. محب يفرط لي لما ليس في و مبغض مفتر يحمله شناني علي ان يبهتني
١. المستدرک، 3 : 123
٣ مسند ابي لعلي، 1 : 407
٣. مجمع الزوائد، 9 : 133
ایک وہ محبت کرنے والا جو مجھے بڑھائے اور ایسی چیز منسوب کرے جو مجھ میں نہیں اور دوسرا وہ بغض رکھنے والا شخص جو میری شان کو کم کرے۔
 
Top