• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یزید کا معاملہ نئے اہلحدیثوں کے لئے پریشانی کا باعث تو نہیں؟

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
السلام و علیکم -

محترم ابو حمزہ صاحب- مقدمہ خلدون میں نے تفصیل سے نہیں پڑھا -ممکن ہے اپ کی بات صحیح ہو - لیکن کچھ لوگ ابن خلدون کو "ناصبی" بھی کہتے ہیں- جو سمجھ سے بالا ترہے- یزید بن معاویہ رح اور واقعہ کربلا سے متعلق ابن خلدون کا فہم وہی گھسا پٹا ہے جو دوسرے بہت سے مورخین کا رہا ہے کہ یزید بن معاویہ رح فسق و فجور کا پیکر تھے- جب کہ یزید بن معاویہ رح کی نیک نامی کی دلیل خود محمّد بن حنفیہ رح (حضرت علی رضی الله عنہ کے فرزند) نے دی ہے- (دیکھیے البدایه و نهایه از حماد الدین ابن کثیر و میزان الاعتدال از امام ذہبی رح)-
اصل معاملہ تو اس وقت پیش اآتا ہے جب متضاد روایات انہی کتب میں بیان کی جاتی ہیں اور ہمارے مورخین صرف یک طرفہ تصویر پیش کرتے ہیں جبکہ کتب تاریخ میں دونوں قسم کی روایات پائی جاتی ہیں تو اکیلا ابن اخلدون پر کیا منحصر
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ناصبی کوئی منظم فرقہ نہیں رہا بلکہ یہ محض ایک رجحان تھا جو بعض لوگوں میں جاری رہا۔ جب بنو عباس نے بنو امیہ کے اقتدار کا خاتمہ کیا تو ان کے حامیوں کو بھی قتل کیا۔ اس میں ناصبی فرقہ بھی مٹ کر رہ گیا۔ بعد کی صدیوں میں ان میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے تاہم یہ منظم نہیں ہو سکے۔ ابن کثیر نے اپنے زمانے (آٹھویں صدی ہجری) کے بعض لوگوں کا ذکر کیا ہے جو سانحہ کربلا کی یاد میں دس محرم کو جشن منایا کرتے تھے۔ بہرحال امت میں ان لوگوں کو کبھی قبول عام حاصل نہیں ہوا- اس وجہ سے یہ گروہ کبھی کھل کر سامنے نہیں آ سکا ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ بعض لوگوں کا انفرادی رجحان تھا۔ (واللہ عالم)-

اہل تشیع کے نزدیک ''ناصبیت'' کی تعریف کچھ مختلف ہے۔ان کے نزدیک تمام اہل سنت ناصبی ہیں۔ ہر وہ شخص جو حضرت عثمان اور معاویہ رضی اللہ عنہما سے عقیدت رکھتا ہو، ان کے نزدیک ناصبی میں شمار ہوتا ہے۔ ممکن ہے کہ اہل تشیع کے معتدل لوگوں کا موقف اس سلسلے میں مختلف ہو تاہم ان کے متشدد لوگوں کا موقف یہی معلوم ہوتا ہے۔

یزید بن ہارون سے کہا گیا: ''آپ حضرت عثمان کے فضائل تو بیان کرتے ہیں لیکن حضرت علی کے فضائل کیوں بیان نہیں کرتے؟'' انہوں نے جواب دیا: ''حضرت عثمان کے ساتھی تو حضرت علی کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں کرتے لیکن جو لوگ خود کو اصحاب علی کہتے ہیں، وہ حضرت عثمان کے خلاف زبان درازی کرتے ہیں۔
لیکن موجودہ سلفی اصحاب اسے ایک اصطلاح کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو کوئی نہ کوئی وجہ تو ہو گی تو یہ امر قابل تحقیق ہے
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
لیکن موجودہ سلفی اصحاب اسے ایک اصطلاح کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو کوئی نہ کوئی وجہ تو ہو گی تو یہ امر قابل تحقیق ہے
السلام و علیکم -

محترم فیض الابرار صاحب - معذرت کے ساتھ کہ ہمارے اکثر اہل حدیث سلفی اصحاب باقی مقلدین کی طرح روایات پرستی اور شخصیت پرستی کے سمندر میں غرق نظر آتے ہیں - اکثر جھوٹی روایات کی بنا پر"بہت سے قابل قدر علماء جنہوں نے تاریخ اسلام پر ایک دقیق تحقیق کی ہے -ان پر ناصبیت کا لیبل لگا دیتے ہیں- جو کم از کم میرے نزدیک انصاف نہیں- اس کا اک مظاہرہ اس فورم کے ایک تھریڈ جس کا عنوان تھا "فیض عالم کون تھا" اس میں اکثر سلفی بھائیوں نے اس چیز کا مظاہرہ کیا- جس پر آپ جناب نے بخوبی جوابات پیش کیے -
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
السلام و علیکم -

محترم فیض الابرار صاحب - معذرت کے ساتھ کہ ہمارے اکثر اہل حدیث سلفی اصحاب باقی مقلدین کی طرح روایات پرستی اور شخصیت پرستی کے سمندر میں غرق نظر آتے ہیں - اکثر جھوٹی روایات کی بنا پر"بہت سے قابل قدر علماء جنہوں نے تاریخ اسلام پر ایک دقیق تحقیق کی ہے -ان پر ناصبیت کا لیبل لگا دیتے ہیں- جو کم از کم میرے نزدیک انصاف نہیں- اس کا اک مظاہرہ اس فورم کے ایک تھریڈ جس کا عنوان تھا "فیض عالم کون تھا" اس میں اکثر سلفی بھائیوں نے اس چیز کا مظاہرہ کیا- جس پر آپ جناب نے بخوبی جوابات پیش کیے -
یہی تو المیہ ہے ہر فرد اپنی پسندیدہ شخصیت کے بارے میں جذباتی ہو جاتا ہے پھر کتاب وسنت پر عمل کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے جیسا کہ فیض عالم کون تھا پر میں نے جتنے بھی سوالات کیے اس کے جواب مجھے دشنام اور تہمتوں کی صورت میں ملے میری ہی ذات کا پوسٹ مارٹم کرنا شروع کر دیا گیا تھا
لیکن کہیں سے تو اس غلو اور انتہا پسندی کے خاتمے کا آغاز ہو گا ؟؟؟؟؟
شخصیت پرستی کا خاتمہ کیونکر ممکن ہو یہ ایک بہت بڑا سوال ہے ہمارے لیے؟
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
91
Top