• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یوسف علیہ السلام کی قیدیوں کو نصحیت

شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
۱)قید خانے کے ساتھی اس لئے کہا کہ یہ سب ایک عرصے سے جیل میں محبوس چلے آ رہے تھے
۲)یعنی وہ رب جو ذات کے لحاظ سے ایک دوسرے سے متفرق صفات میں ایک دوسرے سے مختلف اور تعداد میں باہم متنافی ہیں وہ بہتر ہیں یا وہ اللہ جو اپنی ذات و صفات میں متفرد ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے اور وہ سب پر غالب اور حکمران ہے؟
۳)اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ ان کا نام معبود تم نے خود ہی رکھ لیا ہے،دراں حالیکہ وہ معبود ہیں نہ ان کی بابت کوئی دلیل اللہ نے اتاری ہے۔دوسرا مطلب یہ ہے کہ ان معبودوں کے جو مختلف نام تم نے تجویز کر رکھے ہیں مثلا خواجہ غریب نواز،گنج بخش،کرنی والا،کرماں والا وغیرہ یہ سب تمہارے خود ساختہ ہیں ان کی کوئی دلیل اللہ نے نہیں اتاری۔
یوسف کی نصیحت.png
 
Top