• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یونی کوڈ کس کو کہتے ہیں؟

شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
السلام علیکم
محترم بھائیو! یونی کوڈ کسے کہتے ہیں؟
کسی بھائی نے واٹس اپ پر کہا ہے کہ یونی کوڈ کتابیں ارسال کریں
سہل انداز میں وضاحت کریں
جزاک اللہ خیرا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم
محترم بھائیو! یونی کوڈ کسے کہتے ہیں؟
کسی بھائی نے واٹس اپ پر کہا ہے کہ یونی کوڈ کتابیں ارسال کریں
سہل انداز میں وضاحت کریں
جزاک اللہ خیرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی!
آسان سے الفاظ میں:
جو تحریر کاپی اور پیسٹ ہو جائے، وہ یونیکوڈ ٹیکسٹ یا تحریر کہلاتی ہے..
اوپر آپ نے جو لکھا یا یہ جو میں نے لکھا، یونیکوڈ میں ہے..
زیادہ تر کتب پی ڈی ایف فائل کی صورت میں ہوتیں ہیں، اور ان کتب میں موجود تحریر کو کاپی پیسٹ نہیں کیا جاسکتا..
اور جو کتب یا تحریر یونیکوڈ میں ہو اُس میں سے یا اُس کو کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہے، چاہے کسی بھی زبان میں ہو..
مثلا، بعض یونیکوڈ کتب کے ربط آپ کو میری ہر پوسٹ کے نیچے نظر آئیں گے..
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
اکثر کتب تو pdf میں ہوتے ہیں مگر یونیکوڈ کتب کیسے بناے جاتے ہیں ؟ اسکی بھی وضاحت کردیں تو بہتر ہوگا
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
pdf کے بجائے یونیکوڈ کتاب بنانا چاہتے ہوں تو کیا اس کے لیے مؤبائل میں سہولت ہے ؟
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اکثر کتب تو pdf میں ہوتے ہیں مگر یونیکوڈ کتب کیسے بناے جاتے ہیں ؟ اسکی بھی وضاحت کردیں تو بہتر ہوگا
کوئی بھی کتاب جب تحریر کی جاتی ہے تو وہ ٹیکسٹ فائل میں بصورت یونیکوڈ ہوتی ہے..اور پھر اسے پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کر دیا جاتا ہے..اور پھر اس پی ڈی ایف کا پرنٹ لے لیا جاتا ہے جسے ہارڈ کاپی یعنی اصل کتاب کہتے ہیں اور اگر کوئی چاہے تو اسی پی ڈی ایف فائل کو نیٹ پر پبلیش بھی کر دیتا ہے جسے سوفٹ کاپی بھی کہتے ہیں..
ابتدائی کتاب جس فائل میں یونیکوڈ میں تحریر کی جاتی یے..وہ فائل بہت اہم ہوتی ہے، اور عام طور پر یہ فائل کسی غیر متعلقہ شخص کو نہیں دی جاتی.
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
pdf کے بجائے یونیکوڈ کتاب بنانا چاہتے ہوں تو کیا اس کے لیے مؤبائل میں سہولت ہے ؟
جی بھائی موبائل میں بھی سہولت ہے..یونیکوڈ میں کتاب تحریر کرنے کے لیے آفس وغیرہ انسٹال ہو جاتا ہے..لیکن موبائل نسبتا چھوٹا پلیٹ فارم ہے..اس پر مشکل ہوتی ہے..اور اس مقصد کے لیے کمپیوٹر ہی استعمال کرنا پڑتا ہے..
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
یونیکوڈ کیا ہے؟


یونیکوڈ (Unicode) ایک ایسا نظام ہے جو کسی بھی کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم یا کمپیوٹر پروگرام میں تمام زبانوں کے ہر ایک ایک حرف کو ایک خاص عدد مہیا کرتا ہے۔ کمپیوٹر کی دنیا اس خاص عدد سے مراد صرف وہی حرف لے گی جو یونیکوڈ نے ترتیب دے رکھا ہے۔ مثال کے طور پر اردو کے حرف “ب” کو 0628 عدد دیاگیا ہے اب کسی بھی کمپیوٹر میں 0628 یونیکوڈ قدر (Unicode Value) سے مراد حرف “ب” ہی لیا جائے گا۔
حقیقت میں کمپیوٹر صرف اعداد کو ہی سمجھتا ہے۔ کمپیوٹر سکرین پر نظر آنے والے حروف، الفاظ، تصاویر اور باقی سب کے پس پردہ کمپیوٹر اعداد کے ایک پچیدہ نظام کے تحت چلتا ہے۔ اسی طرح کسی بھی چیز کو محفوظ کرنے کے لئے بھی اعداد کے نظام کو ہی استعمال کرتا ہے۔ جب صارف (User) کوئی حرف یا حروف دیکھنا چاہتا ہے تو کمپیوٹر کی یاداشت میں محفوظ اعداد کو کسی ایک نظام کے تحت حرف یا حروف میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اعداد کی حرف میں تبدیلی کے نظام کو اینکوڈنگ سسٹم (Encoding System) کہتے ہے۔ کسی بھی اینکوڈنگ سسٹم میں پہلے سے ہی یہ بات مقرر کر دی جاتی ہے کہ کس عدد کے بدلے کونسا حرف دیکھانا ہے۔ آج کل جو اینکوڈنگ سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے اسے یونیکوڈ کہتے ہیں۔ یونیکوڈ نظام سے پہلے بھی کئی نظام موجود تھے۔ جن میں زیادہ مشہور آسکی (ASCII) اور آنسی (ANSI) تھے۔ لیکن یونیکوڈ نظام سے پہلے والے نظاموں میں کئی ایک مسائل تھے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ اُن نظاموں میں اعداد کے بدلے حروف مہیا کرنے کی تعداد بہت کم تھی۔ جو کہ کسی ایک زبان کے پورے حروف اور علامات کے لئے بھی ناکافی تھی۔ اس کے علاوہ کسی بھی نظام میں ہر کسی کی ضرورت پوری کرنے کی اہلیت نہیں تھی اس لئے مختلف ممالک اور کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق مختلف اینکوڈنگ سسٹم استعمال کرتی تھیں۔ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا کہ جب ایک کمپنی کا مواد دوسری کمپنی کے کمپیوٹر پر جاتا تو مختلف اینکوڈنگ سسٹم ہونے کی وجہ سے اعداد کے بدلے حروف بھی مختلف ہو جاتے جس سے مواد میں خرابی پیدا ہو جاتی۔
لیکن یونیکوڈ والوں نے تمام مسائل کا حل تلاش کر لیا اور ایک ایسا نظام متعارف کروایا جس میں اعداد کے بدلے حروف مہیا کرنے کی تعداد بہت بڑھا دی گئی۔ یونیکوڈ نظام میں ایک زبان تو کیا دنیا کی ہر زبان کے ہر حرف کو علیحدہ عدد مہیا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم ہو، پروگرام ہو یا کوئی بھی زبان ہو یونیکوڈ میں اعداد کے متبادل حروف مہیا کرنے کی اہلیت موجود ہے۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے تمام بڑی کمپنیاں جن میں مائیکروسافٹ، آئی بی ایم، ایپل اور اوریکل وغیرہ شامل ہیں نے یونیکوڈ کو دوسرے اینکوڈنگ سسٹم پر ترجیح دی۔ اور یوں یونیکوڈ اینکوڈنگ سسٹم ایک معیاری اینکوڈنگ سسٹم بن گیا جو آج پوری دنیا میں استعمال ہو رہا ہے۔​
 
Top