• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہود ونصاریٰ تاریخ کے آئینہ میں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
یہود ونصاریٰ تاریخ کے آئینہ میں

مصنف
ابو عبداللہ ابن قیم الجوزیہ

مترجم
زبیر احمد سلفی

ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور

تبصرہ

دنیا میں پائے جانے والے دو مذاہب یہود اور نصاریٰ نے متعدد اسباب کی بنا پر اسلام کے خلاف نفرت انگیز مہم کا آغاز کیا اس کے لیے جہاں انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اتباع و تابعین پر رقیق الزامات لگائے بلکہ انھوں نے اسلام کے خلاف جنگوں کا آغاز کر دیا۔ امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ اپنے دور کے مجدد اور اپنے استاد امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کے حقیقی ترجمان مانے جاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں انھوں نے یہود و نصاریٰ کے تمام اعتراضات کے مسکت جوابات دئیے ہیں۔ انھوں نے شریعت اسلامیہ کے ان بنیادی مسائل پر تحقیقی انداز میں روشنی ڈالی ہے جن کو ہمارے دینی حلقے فراموش کر چکے ہیں۔ امام صاحب نے عیسائیوں اور یہودیوں کی کتب سماویہ میں باطل تحریفات کا پردہ ایسے دلنشیں انداز میں فاش کیا ہے کہ کتاب پڑھ کر جہاں اسلام کی حقانیت کا نقش دل پر جم جاتا ہے وہیں انھوں یہود و نصاری کی اسلام دشمنی اور دین یہود کی ضلالت پر مہر ثبت کر دی ہے۔(عین۔ م)
اس کتاب یہود ونصاریٰ تاریخ کے آئینہ میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست
عرض ناشر
عرض مترجم
فصل۔اسلام سے روگردانی کرنے پر دھمکی
فصل۔بعثت نبوی سے پہلے اقوام عالم کی حالت
اکثر نصاریٰ مقلد ہیں
تورات وانجیل کے نسخوں میں اختلاف کا بیان
ابلیس ونصاریٰ اور حق سے اعراض کرنے والے کا بدلہ
فصل۔قیصر روم ہرقل کی خبر
تورات کے بدلنے کاسبب
کبار صحابہ وائمہ کا بیان
نصاریٰ کی مخالفت یہود سے
نصاریٰ کا پہلا اجتماع
یہود کی حد درجہ غباوت نقض عہد تحریف وحسد کا بیان
 
Top