• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہی تو حجاب ہے

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ایک لڑکی نے نیا آئی پیڈ خریدا

اس کے باپ نے جب اس کے پاس نیا آئی پیڈ دیکھا تو پوچھا :

پیٹا ! اس آئی پیڈ کے خریدنے کے بعد تم نے سب سے پہلا کام کیا ؟

بیٹی : میں نے سب سے پہلے اس کی سکرین پر سٹیکر لگایا جو اسے خراشوں سے محفوظ رکھے اور اس کی حفاظت کے لیے ایک کور خریدا

باپ : کیا کسی نے تمہیں اس کام کے لیے مجبور کیا ؟

بیٹی : نہیں تو

باپ : بیٹا ! نئے ٹیبلٹ کے لیے کور ؟ کیا یہ کمپنی پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں

بیٹی : نہیں بابا ، بلکہ کمپنی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تو یہ کام کیا ہے

باپ : کیا یہ بیکار چیز ہے اس لیے تم نے اس پر کور چڑھایا ہے ؟

بیٹی : نہیں ! بلکہ اس لیے کہ اس پر خراش وغیرہ لگنے سے اس کی قیمت کم نہ ہوجائے

باپ : بیٹا ! کیا تمہارے کور چڑھانے سے یہ بد نما اور بھدا نہیں ہو گیا ؟

بیٹی : میری نظر میں تو نہیں ، اگرچہ کوئی سمجھتا رہے ، اس کے حفاظت میری نظر میں ضروری ہے ، اسے جب بھی کور سے نکالیں گے یہ پہلے دن کی طرح خوبصورت اور نیا نظر آئے گا

باپ نے اسے شفقت بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا :

بیٹا ! یہی تو حجاب ہے ۔

لنک
 
Top