• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ بھی نہ ہوسکے ، وہ بھی نہ ہو سکے، تو ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12717852_930428073692129_4859793025252778504_n.jpg


یہ بھی نہ ہوسکے ، وہ بھی نہ ہو سکے، تو ؟


----------------------------------------
سیدنا أبو ذر الغفاري رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سی چیز بندے کو دوزخ کی آگ سے نجات دے گی ؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ پر ایمان لانا ،

میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ایمان کے ساتھ عمل کی بھی ضرورت ہے ؟

فرمایا:جو کچھ تجھے اللہ نے عطا کیا ہے ، اسے اللہ کی رضا کے لئے خرچ کر ،

میں نے عرض کیا کہ اگرانسان فقیر ہو خرچ کرنے کی طاقت ہی نہ رکھے تو؟

فرمایا (پھر) نیکی کا حکم دے اور برائی سے لوگوں کو روکے ،

میں نے عرض کیا کہ اگر امر بالمعروف و نہی المنکر کرنے کی طاقت نہ ہو تو ؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (پھر) وہ ایسے شخص کی مدد کرے جو کمانے کی طاقت نہ رکھتا ہو (یعنی کوئی کام کرنا سکھا دے)

میں نے عرض کی کہ اگر وہ کسی کو کچھ سکھانے کی بھی طاقت نہ رکھتا ہو تو ؟

فرمایا (پھر) اسے چاہیئے کہ کسی مظلوم کی مدد کرے ،

میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، اگر وہ خود ہی کمزور ہو اور کسی مظلوم کی مدد کی ہمت نہ رکھے تو ؟

بالآخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو اپنے مسلمان ساتھی کے لئے کوئی خیر کا عمل چھوڑے گا بھی یا نہیں ؟ فرمایا کہ پھر(اگر وہ یہ مذکورہ کام نہیں کر سکتا تو کم از کم) لوگوں کو کوئی تکلیف نہ دے ،

میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیا خیال ہے اگرکسی نے ان مذکورہ اعمال میں سےکوئی بھی کام کیا تو (وہ رحمت الہی کا سبب بن کر) اس کے جنت میں داخلے کا سبب بن سکے گا ؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جس مومن نے ان خصلتوں (اچھے اعمال) میں سے (سب کی کوشش کرتے ہوئے) کسی بھی خصلت کو اپنایا ، وہ نیک عمل اسے جنت میں داخل کروا دے گا

-------------------------------------------------------

(السلسلة الصحيحة : 6/369 ، ، الترغيب والترهيب : 3/233 ، ،
صحيح الترغيب : 2318 ، ، 876 ، ، إتحاف الخيرة المهرة : 1/131 ، ،
المتجر الرابح :291 ، ، مجمع الزوائد : 3/138)
 
Top