• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ دعا جس حدیث میں اس کا حوالہ درکار ہے أستغفر الله ربي من كل ذنب وأتوب إليه

Ali Ashraf

مبتدی
شمولیت
جنوری 18، 2018
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
3
السلام عليكم ورحمه الله وبركاته
محترم شیوخ و اساتذہ کرام مجھے آپ کی رہنمائی چاہیے أستغفر الله ربي من كل ذنب وأتوب إليه یہ دعا کس حدیث میں ہے اس کی تخریج درکار ہے
واسلام علی اشرف
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام عليكم ورحمه الله وبركاته
محترم شیوخ و اساتذہ کرام مجھے آپ کی رہنمائی چاہیے أستغفر الله ربي من كل ذنب وأتوب إليه یہ دعا کس حدیث میں ہے اس کی تخریج درکار ہے
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ دعاء ان سب الفاظ سے مکمل ایک جگہ تو نہ مل سکی ، تاہم اس دعاء کے الفاظ مختلف احادیث میں منقول ہیں ؛
ــــــــــــــــــــــــــــــ
البتہ :
امام نسائیؒ السنن الکبریٰ (حدیث نمبر 10215 ) میں حدیث روایت کرتے ہیں :
أخبرنا محمد بن المثنى، حدثنا الوليد، حدثنا سعيد بن عبد العزيز، عن إسماعيل بن عبيد الله، عن خالد بن عبد الله بن الحسين قال: سمعت أبا هريرة، يقول: " مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَكْثَرَ أَنْ يَقُولَ: أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ ﷺ سے زیادہ یہ دعاء کرتے کسی کو نہیں دیکھا : میں اللہ سے مغفرت کا مانگتا ہوں ، اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ، اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں "
السنن الکبریٰ (حدیث نمبر 10215 ) مسند ابو یعلی 247 ) (صحیح ابن حبان 928 ) (عمل اليوم والليلة لابن السنی 363 )
مشہور محقق سليم بن عيد الهلالي عجالۃ الراغب (1/418 )میں لکھتے ہیں : اسنادہ حسن "
 
Top