• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ کونسی عبادت ہے؟؟؟؟

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
یہ بہت اہم عبادت ہے ، لیکن ہے شیطان کی۔۔۔۔ جس نے اس ’’ کنجر پن ‘‘ کو مزین کرکے ان جہلاء کو دیوانہ بنادیا ہے ،
ہمارے علاقے میں یہ منحوس جنس کافی تعداد میں پائی جاتی ہے ،
اور جو ویڈیو آپ نے شیئر کی اس میں گانے کی زبان ہماری علاقائی زبان ہے ،
امام ابن قیم رحمہ اللہ ’’ اغاثۃ اللہفان ‘‘ میں لکھتے ہیں :
ومن مكايد عدو الله ومصايده، التى كاد بها من قل نصيبه من العلم والعقل والدين، وصاد بها قلوب الجاهلين والمبطلين، سماع المكاء، والتصدية، والغناء بالآلات المحرمة، الذى يصد القلوب عن القرآن، ويجعلها عاكفة على الفسوق والعصيان، فهو قرآن الشيطان، والحجاب الكثيف عن الرحمن، وهو رقية اللواط والزنا، وبه ينال العاشق الفاسق من معشوقة غاية المنى، كاد به الشيطان النفوس المبطلة، وحسنه لها مكراً منه وغروراً‘‘
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
یہ عبادت نہیں شعبدہ بازی ہے۔
یہ سب اس خاص ماحول میں ایک قسم کے مسمریزم کے زیر اثر ہیں۔ جو جتنے مضبوط دماغ اور اعصاب کا ہوگا وہ اتنا محفوظ رہے گا۔ یہاں نہ عقیدے کی پختگی چلتی ہے نہ علم کی گہرائی۔ اس مجلس میں کوئی اہل حدیث، دیوبندی، بریلوی، شیعہ وغیرہ حیثیت نہیں رکھتا۔
اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائیں۔
ذرا تصور کریں کہ ہم ان کے مسمریزم سے نہیں بچ سکتے جو بہت کمزور اور کسبی ہوتا ہے تو بھلا دجال کی عطائی طاقتوں کے سامنے کیسے ٹھہر سکیں گے؟
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
میرے کچھ دوست بہت شریر ہیں۔ ان میں سے ایک اپنے کزن کے ساتھ ایسے ایک پیر صاحب کی مجلس میں چلا گیا۔ ذہن کا مضبوط ہے اس لیے کوئی جھٹکا نہیں کھایا۔ جب سب پیر صاحب سے ہاتھ ملا ملا کر جھٹکے کھا رہے تھے اس وقت ہاتھ ملا کر کہنے لگا کہ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ سب شریعت میں کیسا ہے۔ پیر صاحب نے دو چار جھٹکے دینے کی کوشش کی لیکن اللہ پاک نے اسے بچایا۔ پھر پیر صاحب نے کہا کہ مجلس کے آخر میں ملنا تو تفصیل سے بتاؤں گا۔ لیکن وہ مجلس ختم ہونے سے پہلے واپس آ گیا۔
مجھے بتایا تو مجھے ہنسی تو آئی لیکن اسے منع کیا کہ یہ خود کو ہلاکت میں ڈالنے والی بات ہے۔ اس کا کزن کہہ رہا تھا کہ میرا دل بہت گھبرا رہا تھا۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
محترم بھائ!
جھٹکے دینے سے کیا مراد ہے؟؟؟
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
محترم بھائ!
جھٹکے دینے سے کیا مراد ہے؟؟؟
اگر آپ باقاعدہ پریکٹیکل کا پوچھ رہے ہیں تو بھائی میری معلومات تھیوروٹیکل ہیں، میں اس کا ماہر نہیں ہوں (ابتسامہ)
ازراہ مزاح کہا ہے۔

جو بھی ان سے ہاتھ ملاتا ہے یا ان کے قریب جاتا ہے وہ ایک سخت جھٹکا محسوس کرتا ہے۔ اس جھٹکے کے اثرات ہر شخص پر مختلف ہوتے ہیں۔ جو مضبوط اعصاب کے ہوتے ہیں انہیں نہیں لگتا۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
اگر آپ باقاعدہ پریکٹیکل کا پوچھ رہے ہیں تو بھائی میری معلومات تھیوروٹیکل ہیں، میں اس کا ماہر نہیں ہوں (ابتسامہ)
ازراہ مزاح کہا ہے۔

جو بھی ان سے ہاتھ ملاتا ہے یا ان کے قریب جاتا ہے وہ ایک سخت جھٹکا محسوس کرتا ہے۔ اس جھٹکے کے اثرات ہر شخص پر مختلف ہوتے ہیں۔ جو مضبوط اعصاب کے ہوتے ہیں انہیں نہیں لگتا۔
کیا وہ کچھ سائیکولوجیکلی کرتے ہیں؟؟؟
یا وہ آنکھوں سے پربھاوت کرت ہیں (اسکو اردو میں کیا کہتے ہیں یاد نہیں آرہا. حالانکہ وہ لفظ بہت بار پڑھا ہے)
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
کیا وہ کچھ سائیکولوجیکلی کرتے ہیں؟؟؟
یا وہ آنکھوں سے پربھاوت کرت ہیں (اسکو اردو میں کیا کہتے ہیں یاد نہیں آرہا. حالانکہ وہ لفظ بہت بار پڑھا ہے)
یہ مسمریزم ہوتا ہے۔ سائیکولوجیکلی ہی ہوتا ہے۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ ہر انسان کے اندر ایسی توانائی ہوتی ہے جس کا اخراج کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کا اخراج کیسے ہوتا ہے تو یہ انتہائی مشکل سوال ہے کیوں کہ یہ سائنسدان خود اتنے مضبوط نہیں ہوتے کہ اس کا اخراج درست طور پر کر سکیں۔ بہر حال اس علم کو بہت سے نام دیے جاتے ہیں۔
اگر کسی کو آنکھوں سے متاثر کرکے تابعدار بنایا جائے تو اسے ہپناٹزم کہتے ہیں۔ اگر جسمانی حصوں سے توانائی کا اخراج کر کے کوئی کام کیا جائے مثلا کسی چیز کو حرکت دی جائے یا آگ لگائی جائے تو اسے ٹیلی کلائنسز اور چین میں "چی" کہا جاتا ہے۔ (چینی چی کو بسا اوقات Qi لکھتے ہیں اگر سرچ کرنا ہو تو)۔
مسمریزم عام لفظ ہے۔

سائنسدانوں کے لیے تو یہ چیزیں بہت نئی اور عجیب اور مشکل ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ اہل تصوف اور ساحروں کے لیے اس میں کوئی چیز نئی نہیں۔ کیوں کہ ان کے مجاہدات اور ریاضتیں اتنی اور ایسی ہوتی ہیں کہ یہ سب ان کے لیے سہل ہو جاتا ہے۔ جو اصل اور حقیقی اہل تصوف ہوتے ہیں وہ ان چیزوں کے حصول کے باوجود ان پر توجہ نہیں دیتے۔ اس کے لیے صوفیاء میں ایک جملہ رائج ہے کہ " یہ حالات محمود ہیں مقصود نہیں"۔
بہت سی چیزیں جنہیں ہم بزرگوں کی کرامات میں سمجھتے ہیں وہ میرے اندازے کے مطابق اسی طاقت سے ہوتی ہیں اسی لیے وہ جہاں بزرگوں کو حاصل ہوتی ہیں وہیں ہندو جوگیوں اور بدھ بھکشؤوں کو بھی حاصل ہوتی ہیں۔
ان ابحاث کو چونکہ علماء کرام سمجھتے نہیں ہیں تو وہ استدراج اور کرامت کا فرق ڈھونڈتے ہیں اور تاویلات کرتے ہیں جنہیں توڑنا اہل باطل کے لیے بہت آسان ہوتا ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
ہر چیز کا توڑ کیا جا سکتا ہے اور جو چاہے ذاتی تجربہ کر لے ۔ صرف ایک قوت ہے جو کسی بهی پست کو بالا کر سکتی ہے اور کسی بهی بالا کو پست ۔ اس کی ذات پر اعتماد ہو ۔ ایمان کی قوت پاس ہو تو ہر علم ، خواہ انسانی ہو یا شیطانی کا کوئی اثر نہیں ہو سکتا ۔ مسلمان پر شیطان اسی وقت تسلط کر سکتا ہے جب مسلمان کا ایمان کمزور ہو ۔
ایک عام انسان کسی بهی سحر کو ۔ نظربندی کو ۔ یا کسی بهی محیر العقل واقعہ کو چاہے جس نظر سے دیکهے ، ایمان والے لا حول ولا قوة إلا بالله ہی پڑهتے ہیں اور ایسی تمام حرکات کو شیطانی حرکات ہی سمجهتے ہیں ۔ ورنہ جلیل القدر صحابہ الکرام سے بڑهکر تقوی کسکا ہو سکتا ہے بهلا اور کون ان سا زاہد اور مخلص فی الدین ہو سکتا ہے ۔ ابو بکر و عمر و عثمان و علی رضی اللہ عنہم سے ایسی کوئی مثال کیوں موجود نہیں ۔ یہ کون سی ریاضت ہے جو صحابہ الکرام سے ثابت نہیں ! یہ کون سے علوم ہیں جو صحابہ کے پاس نہیں تهے ۔
کمال کی بات ہے کہ ایسا علم ہے جو مشترکہ طور پر غیر مسلمین کے پاس ہے اور وہ ریاضتیں مشقیں جو بهی ہوں وہ بهی کرتے ہیں ۔
میں اہل علم کی رائے چاہتا ہوں ۔
 
Top