• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ کون سی قرات ہے؟

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! نیٹ سرفنگ کرتے کرتے میں نے قاری عبدالسلام عزیزی کی یہ قرات سنی تو بہت اچھی لگی، سچی بات یہ ہے کہ آج سے پہلے مجھے یہ انداز قرات کچھ مناسب نہیں لگتا تھا لیکن جب سے انہیں سنا ہے یہ تلاوت بہت پسند آئی۔ میں نے پوچھنا یہ ہے کہ اس وڈیو میں 10:40 سے لے کر 12:02 تک جس انداز سے انہوں نے تلاوت کی ہے وہ کون سی قرات ہے؟ اس قرات کا تعارف اور اسی انداز تلاوت کی دیگر کچھ وڈیوز کے لنک بھی عنایت کریں۔ اہل علم شیوخ سے گذارش ہے کہ جواب دے کر میرے علم میں اضافہ کریں۔ جزاکم اللہ خیرا

 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اتنا echo !
میں تو یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ لوگ echo استعمال ہی کیوں کرتے ہیں! بہر حال پسند اپنی اپنی!
لیکن قراءت میں نہیں کرنا چاہیئے!
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اتنا echo !
میں تو یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ لوگ echo استعمال ہی کیوں کرتے ہیں!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شاید آواز بہتر بنانے کے لئے ؟
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اتنا echo !
میں تو یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ لوگ echo استعمال ہی کیوں کرتے ہیں! بہر حال پسند اپنی اپنی!
لیکن قراءت میں نہیں کرنا چاہیئے!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی یقیناً echo تو بہت زیادہ ہے.
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ بہت اعلی ویب سائٹ ہے!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے پوچھنا یہ ہے کہ اس وڈیو میں 10:40 سے لے کر 12:02 تک جس انداز سے انہوں نے تلاوت کی ہے وہ کون سی قرات ہے؟
یہ ویڈیو آج سے تقریبا کم و بیش دس سال پہلے ایک محفل حسن قراءت کی ہے ، جو مادر علمی جامعہ رحمانیہ لاہور میں منعقد ہوئی تھی۔ مصر کے دو معروف قراء بھی اس میں شریک ہوئے تھے ۔
آپ نے جو استفسار کیا ہے ، یہ قراءعشرہ میں سے ساتویں قاری امام حمزہ کی قراءت ہے ۔ جن کا تعارف حسب ذیل ہے :
امام حمزہ کوفی رحمہ اللہ
نام ونسب: آپ رحمہ اللہ کی کنیت ’ابوعمارہ‘ اورنام ’’حمزہ بن حبیب بن عمارہ بن اسماعیل الکوفی الزیات‘‘ ہے۔ تیل کا کاروبارکرنے کی وجہ سے ’الزیات‘ کہا جاتا ہے۔
پیدائش :امام حمزہ کوفی خلیفہ ہشام بن عبدالملک رحمہ اللہ کے دورِ خلافت میں ۸۰ھ میں حلوان میں پیدا ہوئے۔
مقام و مرتبہ:امام حمزہ رحمہ اللہ قراء سبعہ میں سے ایک ہیں۔ جمہور علماء نے قرآن پاک کی جن سات قراء توں کو صحیح اور مستند قرار دیاہے ان میں ان کی قراء ت بھی شامل ہے۔ انہوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا زمانہ پایا ہے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ملاقات بھی کی تھی اسی وجہ سے ان کو تابعین کے زمرہ میں شامل کیا جاتاہے۔ امام حمزہ بڑے عالم و فاضل متقی و پرہیزگار اور عابد وزاہد تھے۔ قرآن و حدیث، قراء ت و تجوید اور اَدب وفرائض وغیرہ علوم میں غیر معمولی دسترس اور مہارت حاصل تھی۔ کوفہ میں امام عاصم رحمہ اللہ اور امام عاصم رحمہ اللہ کے بعدمسند امامت وتدریس انہیں حاصل ہوئی۔ علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ امام حمزہ رحمہ اللہ کے استاد اعمش رحمہ اللہ جومشہور تابعی اور قاری قرآن ہیں، جب امام حمزہ رحمہ اللہ کو دیکھتے تو اُٹھ کھڑے ہوتے اور فرماتے : ’’أنت عالم القرآن‘‘ ’’آپ قرآن کے عالم ہیں۔‘‘ خود امام حمزہ رحمہ اللہ کابیان ہے کہ میں نے پندرہ سال کی عمر میں قراء ت میں مہارت حاصل کرلی تھی۔ تلامذہ کے ہاتھوں پانی پیناتک گوارا نہ تھا۔امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’امام حمزہ قراء ت اورفرائض میں بلا نزاع ہم سب پر غالب تھے۔امام سفیان ثوری فرماتے ہیں:آپ نے ایک حرف بھی بغیرسند نہیں پڑھا۔ ہر مہینہ ۲۷،۲۸ ختم ترتیل کے ساتھ پڑھتے تھے۔طریق ادا میں مبالغہ ناپسند تھا۔‘‘ خود فرماتے ہیں:’’جس طرح راستی کے بعد کجی،سفیدی کے بعد برص ہے اسی طرح قراء ۃ فصیحہ کے بعد قرا ء ۃنہیں لحن ہے۔‘‘آپ کوفہ سے زیتون حلوان لے جاتے اوروہاں سے پنیر وا خروٹ کوفہ لاتے تھے۔اور یہی ان کا ذریعہ معاش تھا۔(شرح سبعہ قراء ت :۱؍۹۲)
اَساتذہ:امام حمزہ کوفی رحمہ اللہ کو جن مشائخ و اَساتذہ سے شرف تلمذ حاصل تھا ان میں سے چند کے اسمائے گرامی یہ ہیں:
٭ سلیمان بن مہران الاعمش رحمہ اللہ ٭حمران بن اعین الشیبانی رحمہ اللہ
٭ محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ ٭ابوعبداللہ جعفر صادق رحمہ اللہ
تلامذہ:امام حمزہ کوفی رحمہ اللہ ایک طویل عرصہ تک درس و تدریس کا کام کرتے رہے اور ان کا حلقہ درس کافی وسیع تھا ان سے بے شمار لوگوں نے اپنی علمی پیاس بجھائی۔ ان کے حلقہ درس سے وابستہ اَرباب کمال کے نام یہ ہیں: عبداللہ ابن مبارک رحمہ اللہ، سفیان ثوری رحمہ اللہ، یحییٰ بن مبارک رحمہ اللہ، علی بن حمزہ کسائی رحمہ اللہ وغیرہ وغیرہ۔ آپ کے دو مشہور ترین تلامذہ اور راویوں کے نام۔ خلف اور خلاد ہیں ۔
تصانیف: امام حمزہ الزیات رحمہ اللہ نے درس و تدریس کے علاوہ تصنیف و تالیف میں بھی حصہ لیا انہوں نے دو کتابیں ’کتاب قراء ۃ حمزہ‘ اور ’کتاب الفرائض‘ لکھیں۔
وفات: امام حمزہ نے ابوجعفرمنصور عباس کے دور میں ۱۵۶ھ میں حلوان میں وفات پائی۔
اس قرات کا تعارف
یہ قراءت امامِ مذکور حمزہ الزیات کی طرف نسبت سے معروف ہے ۔
امام حمزہ کی قراءت ، اس کے قواعد و ضوابط کے متعلق جاننے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے ۔
اور اسی انداز تلاوت کی دیگر کچھ وڈیوز کے لنک بھی عنایت کریں۔
سورہ نور ، سورہ اعلی ، قراءت حمزہ ، آواز : محمود صدیق منشاوی
سورہ انفطار ، فجر ، بلد ، مختلف قراءات ، آواز : صدیق منشاوی
اسی قراءت میں کچھ قراء کی ریکارڈنگز
قرآن کریم کے پہلے دس پاروں کی ریکارڈنگ پر مشتمل یوٹیوب ویڈیو
آہستہ یا تیز پڑھنے کے حوالے سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے کے مختلف انداز ہیں ، قاری عبد السلام صاحب نے جس طرح تلاوت کی ہے ، اس انداز کی تلاوتیں شیخ صدیق المنشاوی کی بہت پر اثر ہیں ، درج ذیل تلاوت سنیں :
یہ تلاوت میں نے قدیم سنی ہے ، اس میں وہ کہیں کہیں امام حمزہ کی قراءت بھی پڑھتے ہیں ۔
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اس وڈیو میں 10:40 سے لے کر 12:02 تک جس انداز سے انہوں نے تلاوت کی ہے وہ کون سی قرات ہے؟
مذکورہ مدت میں تلاوت کی گئی امام حمزہ کی قراءت کے ، ہمارے ہاں مروجہ امام عاصم کی قراءت سے درج ذیل نمایاں فرق تھے :
بعض کلمات پر سکتہ کرنا ( آواز کو روکنا )
بعض کلمات پر امالہ کرنا ( الف کو یے پڑھنا )
امام حمزہ کی قراءت میں یہ چیزیں بکثرت پائی جاتی ہیں ، ہمارے ہاں رائج روایت حفص میں یہ چیزیں نہ ہونے کےبرابر ہیں ، البتہ ہیں ضرور ، مثلا روایت حفص میں سورۃ مطففین میں ( بل ران ) میں یہ سکتہ موجود ہے ۔ اسی طرح سورہ ہود میں حضرت نوح کی کشتی والے واقعہ میں ( بسم اللہ مجرہا و مرسہا ) میں مجری کی راء پر بالکل اسی طرح امالہ ہے ، جس طرح امام حمزہ وغیرہ کی قراءت میں امالہ ہے ۔
( یہ تفصیل اس لیے ذکر کی ہے ، بعض منکرین حدیث قراءت کے ان لہجات کا انکار کرتے ہیں ، حالانکہ قراءات میں پائی جانے والی اکثر تبدیلیاں روایت حفص ( جنہیں منکرین بھی قرآن مانتے ہیں ) میں بھی موجود ہیں۔ )
 
Last edited:

عبدالعزيز

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 24، 2017
پیغامات
169
ری ایکشن اسکور
78
پوائنٹ
29
مذکورہ مدت میں تلاوت کی گئی امام حمزہ کی قراءت کے ، ہمارے ہاں مروجہ امام عاصم کی قراءت سے درج ذیل نمایاں فرق تھے :
بعض کلمات پر سکتہ کرنا ( آواز کو روکنا )
بعض کلمات پر امالہ کرنا ( الف کو یے پڑھنا )
امام حمزہ کی قراءت میں یہ چیزیں بکثرت پائی جاتی ہیں ، ہمارے ہاں رائج روایت حفص میں یہ چیزیں نہ ہونے کےبرابر ہیں ، البتہ ہیں ضرور ، مثلا روایت حفص میں سورۃ مطففین میں ( بل ران ) میں یہ سکتہ موجود ہے ۔ اسی طرح سورہ ہود میں حضرت نوح کی کشتی والے واقعہ میں ( بسم اللہ مجرہا و مرسہا ) میں مجری کی راء پر بالکل اسی طرح امالہ ہے ، جس طرح امام حمزہ وغیرہ کی قراءت میں امالہ ہے ۔
( یہ تفصیل اس لیے ذکر کی ہے ، بعض منکرین حدیث قراءت کے ان لہجات کا انکار کرتے ہیں ، حالانکہ قراءات میں پائی جانے والی اکثر تبدیلیاں روایت حفص ( جنہیں منکرین بھی قرآن مانتے ہیں ) میں بھی موجود ہیں۔ )
جزاكم اللہ خیر شیخ محترم!
 
Top