• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ کیسی شریعت ہے ؟؟؟؟

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
محترم، آپ کے پیش کئے گئے پوسٹر میں تضاد ہی تضاد ہے، میں کس کس بات کی وضاحت کروں؟ چلیں چند پوائنٹس پر روشنی ڈال دیتا ہوں، آپ ان کی وضاحت کر دیجئے گا:

جب آپ کو معلوم ہے کہ ڈرون حملے امریکہ کرتا ہے اور ان حملوں کے نتیجوں میں بے گناہ مارے جاتے ہیں، تو کیا کبھی آپ نے ان بے گناہوں پر پوسٹر بنا کر پیش کئے کہ اے ظالم نام نہاد "حقوق انسانی" کے علمبردار امریکہ تم بے گناہ انسانوں کی جان لیتے ہو، اور اس کا ساتھ دینے والے حکمرانوں تم بھی ان بے گناہوں کے خون میں برابر کے شریک ہو۔ کیا ایسا کوئی بیان آپ سے صادر ہوا؟
نہیں، بلکہ آپ کی نظریات کی حامل ایک خاتون (یا شاید مرد) کائنات فاطمہ نے فیس بک پر ببانگ دہل ڈرون حملوں کی حمایت کی۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ اس بات کی میں عرصہ دراز سے دلیل طلب کرتا آ رہا ہوں، پر نہ آپ نے کوئی دلیل فراہم کی نہ آپ کے نظریات کے حامل لوگوں نے۔
دوسری بات کہ آپ کی مخالف تنظیم کئی مرتبہ اپنی کتابوں میں ، اپنے بیانات میں اور میں نے کچھ دن پہلے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اِس تنظیم کا ترجمان احسان اللہ احسان نامی آدمی مساجد اور بازاروں میں حملوں سے برات کا اعلان کر رہا ہے، اس صورتحال میں ہم آنکھیں بند کر کے آپ کی بات کیسے مان لیں؟
مجھے ٹی ٹی پی نامی تنظیم کو خوارج اور تکفیری ماننے میں ایک امر مانع ہے اور وہ ہے "دلیل"

گزارش ہے کہ اگر آپ حقیقتا ہی بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو صرف یہاں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہونے والے قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں، کراچی میں روزانہ بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں، ان پر کبھی آپ نے پوسٹر نہیں بنایا۔کراچی میں پاکستانی فوجیوں نے ایک شہری کو سرعام گولی مار دی لیکن آج تک اس بیچارے پر کوئی پوسٹر نہیں بنا، سوات میں بچوں اور عورتوں کا قتل عام ہو رہا ہے، لیکن ان کو قتل کرنے والوں کا ساتھ دینے والے آپ کے نزدیک سچے کھرے مسلمان ہیں، چاہے ان میں قادیانی اور شیعہ بھی ہوں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

یہ وہ حقائق ہیں جو آپ کی نظروں سے اوجھل ہیں، یا آپ کے ایجنڈے میں شمار نہیں ہوتے، لیکن میرے بھائی ایک بات کہہ دینا چاہتا ہوں کہ یہ دنیا ہے یہاں آپ کو پروٹوکول مل سکتا ہے،یہاں آپ سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ بنا کر عوام الناس کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتے ہیں لیکن قیامت والے دن اِن سب چیزوں کا حساب ہونا ہے، کون ظالم تھا کون مظلوم، کس نے ظالم کا ساتھ دیا اور مظلوم پر انگلیاں اٹھائیں سب پتے پانی ہو جائیں گے ۔ ان شاءاللہ
فانتظرو انی معکم من المنتظرین
بھائی ذرائع بہت ہیں پاکستانی طالبان جو طالبان کو بدنام کر رہے ہیں۔ میرا اتنا یقین و ایمان ہے کہ جو جنگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے تابع نہ لڑی جائے فساد تو ہو سکتی ہے جہاد فی سبیل اللہ نہیں۔ جن لوگوں نے علماء کو ناحق قتل کیا۔ کیا لشکر جھنگوی، اور دیگر جرائم پیشہ لوگ طالبان میں شامل نہیں۔ بہت کچھ معلوم و نا معلوم کے درمیان واقع ہوتا ہے اور یہ اس گروہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنا نام کا غلط استعمال نہ ہونے دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ طالبان امریکہ کے تنخواہ دار ہیں آقا کے خلاف کاروائی کیسے کر سکتے ہیں جن پر امریکہ حملہ کرتا ہے وہ تو وہ ہیں جن پر حقیقت عیاں ہو جاتی ہے اس لئے ان کا صفایا کر دیا جاتا ہے اور ان کا بدلہ مصوم لوگوں سے لیتے ہیں تاکہ دہشت قائم رہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستانی طالبان دور کی کوڑی لائے ہو جناب اس وقت کوئی بھی اسلام اور اللہ تعالی کے لیے جنگ نہیں لڑ رہا پاکستان میں آپ کس اسلام کی بات کرتے ہیں۔ پاکستانی طالبان کا کوئی عمل احکام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق بتلا دیں کیا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے مسجدوں پر حملہ کرنے کا، نہتوں پر خود کش حملہ کرنے کا، عورتوں پر حملہ کرنے کا، خود کش (خود کشی) کرنے کا،نہ لڑنے والوں کے ساتھ لڑنے کا، کیا یہ اسلام ہے ۔ وضاحت سے میرے سوالوں کا جواب دے دیں کون سا عمل حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

احسان اللہ احسان تو ہمیشہ ذمہ داری قبول ہی کرتا ہے ما سوا اک بار پہلے قبول اور پھر تردید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ نے تو معاملہ ہی واضع کر دیا اور میرے خیال کو تقویت دی ہے کہ پاکستانی طالبان فسادی ہیں نہ کہ جہادی یہ جرائم پیشہ لوگوں کا گروہ ہے جسکا اسلام اور جہاد سے دور کا واسطہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
ایسا میں نے نہیں کہا آپ سے غلطی ہوئی ہے اقتباس نقل کرتے وقت شاید۔
نہیں بھائی یہ آپ سے نہیں بلکہ سوالات ابوبصیرصاحب سے پوچھے ہیں۔۔۔
ہر تھوڑی دیر میں یہ ایک نئے پوسٹر کے ساتھ نازل ہوجاتے ہیں۔۔۔
غلطی کی نشاندہی پر شکریہ میں نے اُس کی تصحیح کرلی ہے۔۔۔
جزاکم اللہ خیرا۔۔۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جو جنگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے تابع نہ لڑی جائے فساد تو ہو سکتی ہے جہاد فی سبیل اللہ نہیں۔
متفق​
کیا لشکر جھنگوی، اور دیگر جرائم پیشہ لوگ طالبان میں شامل نہیں۔ بہت کچھ معلوم و نا معلوم کے درمیان واقع ہوتا ہے اور یہ اس گروہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنا نام کا غلط استعمال نہ ہونے دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ شاید اس گروہ کے متعلق زیادہ معلومات رکھتے ہیں، میں تو اتنا نہیں جانتا، اور نہ ہی مجھے جاننے کی ضرروت ہے، آپ نے موقف پوچھا تو میں نے بتا دیا، مجھے اس سے کوئی غرض نہیں، کون کیا کر رہا ہے، جو بھی غلط کرے گا ہم اس کو غلط کہیں گے لیکن ثبوت کے ساتھ۔​
آپ ثبوت پیش کر دیں کہ مساجد اور بازاروں میں حملے اِسی تنظیم کے لوگ کرتے ہیں میں ان کو خوارج اور تکفیری مان لیتا ہوں، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ​
مجھے ٹی ٹی پی نامی تنظیم کو خوارج اور تکفیری ماننے میں ایک امر مانع ہے اور وہ ہے "دلیل"
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
متفق​
آپ شاید اس گروہ کے متعلق زیادہ معلومات رکھتے ہیں، میں تو اتنا نہیں جانتا، اور نہ ہی مجھے جاننے کی ضرروت ہے، آپ نے موقف پوچھا تو میں نے بتا دیا، مجھے اس سے کوئی غرض نہیں، کون کیا کر رہا ہے، جو بھی غلط کرے گا ہم اس کو غلط کہیں گے لیکن ثبوت کے ساتھ۔​
آپ ثبوت پیش کر دیں کہ مساجد اور بازاروں میں حملے اِسی تنظیم کے لوگ کرتے ہیں میں ان کو خوارج اور تکفیری مان لیتا ہوں، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ​
کیا آپ کا کوئی عزیز فوج میں ہے کیا ؟؟؟؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
پھر آپ کو سمجھانا مشکل ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ حقیقی ثبوت دیکھنا چاہتے ہیں اپنی آنکھوں کے سامنے ۔۔۔۔۔۔۔چلتے پھرتے خودکش بمبار۔۔۔۔۔۔۔
میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
کیا آپ کا کوئی عزیز فوج میں ہے کیا ؟؟؟؟
جی جی۔۔۔اس مقدس گائے کی ہر بات سر انکھوں پر۔۔۔اور ماتھے کا جھومر ہے۔۔مخالف فریق بیسوں دلائل دے ان پر کوئی نظر کرم نہیں۔۔۔
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
متفق​
آپ شاید اس گروہ کے متعلق زیادہ معلومات رکھتے ہیں، میں تو اتنا نہیں جانتا، اور نہ ہی مجھے جاننے کی ضرروت ہے، آپ نے موقف پوچھا تو میں نے بتا دیا، مجھے اس سے کوئی غرض نہیں، کون کیا کر رہا ہے، جو بھی غلط کرے گا ہم اس کو غلط کہیں گے لیکن ثبوت کے ساتھ۔​
آپ ثبوت پیش کر دیں کہ مساجد اور بازاروں میں حملے اِسی تنظیم کے لوگ کرتے ہیں میں ان کو خوارج اور تکفیری مان لیتا ہوں، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ​
ارسلان بھائی پاکستان سے باہر بیٹھ کر پاکستان کے حالات پرتجزیہ کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔
آپ کو کونسی دلیل کی ضرورت باقی ہے جو ابھی نازل ہونے کے منتظر ہیں؟
جیسے ہی ڈرون گرتا ہے پاکستان میں کاروائیاں تیز ہوجاتی ہیں،فوج کا آپریشن زرو پکڑتا ہے ادھر مساجد،بازاروں اور پبلک سکیورٹی اداروں پر حملے شروع ہوجاتے ہیں،
جیسے ہی ان ظالمان کا فنڈ ختم ہوتاہے اغواء برائے تاوان کے واقعات شروع ہوجاتے ہیں۔
جب ایسا کچھ نہیں ہوتا تو یہ پھر آپس میں ایک طالبان کا گروہ دوسرے پر امریکی ایجنٹ،کافر،مرتد غدار،فلاں فلاں کے فتوے لگا کر ایک دوسرے پر دھاوا بولنے لگ پڑتے ہیں۔
ابھی اور کون سی دلیل کے متلاشی ہیں آپ؟
بھلا مجھے بتلاؤ تو سہی اور خارجیت کیا ہے؟
ایک اعتراض آپکا ہوگا کہ یہ تو ساری دجالی میڈیا کی خبریں ہیں،حقیقت میں تو ٹی ٹی پی ایک فرشتہ صفت جماعت ہے،جن کامقصدصرف نفاذ شریعت ہے،اور وہ شریعت انہوں نے اپنے معسکرات میں بھی نافذ کی ہے اور اپنے علاقوں میں بھی اور ۔۔۔باقی ملک میں بھی نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
تو میرے بھائی:آپ کے لیے تو دنوں نظروں سے اوجھل ہیں،ایک طرف دجالی میڈیا تو دوسری طرف خارجی میڈیا،چھوکرکسی کو بھی نہیں دیکھا۔یہ کوئی اصول تو نہیں ہے کہ ہر داڑھی والے،کلاشن اٹھائے اور پگڑی پہنے ہوئے شخص کو آپ صادق اور امین کہیں۔۔۔بلکہ ان لبادوں کے اندر ایڈین نامے لوگ بھی ہیں،بغیر ختنہ کے لوگ بھی دریاف ہوئےہیں اور انڈین آرمی کے آفیسر بھی۔جو کہ بارہا میڈیا پر پیش کئے گئے ہیں،اور ہم نے خود آپریشن کرنے والے فوجیوں سے ان کی ساری معلومات لی ہیں۔
اس لیے دعوت دیتے ہیں کہ آپ پاکستان آؤ،آپ کی سکیورٹی کے ہم ذمہ دار ہیں،آپ کو کراچی سے خیبر تک کی سیر کرواتے ہیں،سب سے ملواتے ہیں،آئینی شاہد بناتے ہیں۔
اس کے بعد آپ محدث فورم کھولنا اور پھر ایک دھاگہ لکھنا۔
امید ہے زمین آسمان کا فرق پیدا ہوچکا ہوگا۔
ایک گزارش:
محترم ارسلان بھائی،جس طریقہ نفاذ شریعت کو آپ پاکستان میں قبول کر رہے ہیں،آپ وہی طریقہ اپنے ملک میں کیوں اختیار نہیں کرتے؟
کیا یہ سب تجربے پاکستان کے کھاتے میں ہی ڈالنے ہیں؟
آخر آپ کے ملک میں بھی تو شریعت نافذ نہیں ہے،آپ ایک جیکٹ لے کر،چند راکٹ اور گرنیڈ لے کر وہاں کی پولیس آرمی پر حملہ کیوں نہیں کرتے؟یقینا وہ سب اسلام کے مطابق نہیں کر رہے،لیکن آپ ہیں کہ برائی کو نہ ہاتھ سے روکتے ہیں اور نہ ہی زبان سے۔نہ آپ کفر بالطاغوت کرتے ہیں،اور نہ ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق۔
وہاں پر ایک تنظیم بنائیں ناں،جس کے امیر محترم ارسلان صاحب ہوں اور باقی آپ کے حامی،اور رہنمائی ٹی ٹی پی کیطرف سے فری میں مل جائے گی۔
خدا کے واسطے ہوش کے ناخن لو،کیوں اغیار کی لگائی ہوئی آگ میں اپنوں کو جلا رہے ہو؟
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
قول السدید ! ساری کوشش جو آپ کررہے ہیں۔۔۔
وہ یہاں آکر دم توڑ دیتی ہے۔۔۔ جب امریکہ یا اتحادی۔۔۔
افغانستان پر حملہ کررہے تھے تو پاکستان کا یہ اخلاقی فرض نہیں تھا۔۔۔
کہ پیچھے ہٹ جاتا؟؟؟۔۔۔ اب پاکستان کو اس جنگ میں جھونک کر۔۔۔
امریکہ اور اتحادی تو جارہے ہیں۔۔۔ لہذا جو نتائج سامنے آرہے ہیں۔۔۔
وہ کس کے پیدا کردہ ہیں؟؟؟۔۔۔ سلالہ پر وہی امریکہ حملہ کررہا ہے۔۔۔
جس کے اتحادی آپ ہیں۔۔۔ جے ٹی نے احتجاج کیا رسد رکوادی۔۔۔
لیکن کس کے کہنے پر وہ رسد دوبارہ بہال ہوئی۔۔۔ اس وقت جے ٹی کی کیا اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے۔۔۔
کچھ سال پہلے ایک صحافی اسلام آباد سے اغواء ہوتا ہے اس نے پاک بحریہ میں۔۔۔
موجود کچھ لوگوں کے تعلق سے معلومات افشاں کی تھیں۔۔۔ جو کچھ دن پہلے خبر کی شکل میں۔۔۔
منظر عام پر آئیں یعنی وہی اغواء برائے تاوان۔۔۔ دیکھیں ٹی ٹی پی اگر گمراہی کے رستے پر ہے۔۔۔
تو کیا ہماری فوج صراط مستقیم پر ہے؟؟؟۔۔۔ اگر ٹی ٹی پی میں خرابیاں ہیں تو خرابیاں۔۔۔
مشرف دور کے بعد سے ہی منظر عام پر کیوں آئیں؟؟؟۔۔۔ کیا آپ اس بات کا ثبوت پیش کرسکتے ہیں۔۔۔
کہ جس فوج کی شان میں قصیدے پڑھے جارہے ہیں وہ بالکل ویسی ہی ہے جیسا آپ اُس کو پیش کررہے ہیں۔۔۔
ایک لاکھ کے قریب مسلمانوں کو شہید کروا کے کشمیر میں مشرف صاحب جاکر تاج محل کی سیر کررہے ہیں۔۔۔
امن کی آشائیں یا فاختائیں اڑائی جارہی ہیں۔۔۔
دوست بول بچن سے امن نہیں ہوتا۔۔۔ جب تک نیتوں میں اخلاص نہ ہو۔۔۔
فوج ایک ادارہ ہے۔۔۔ اور ادارہ ماتحت ہوتا ہے گورنمنٹ کے۔۔۔
زرداری کےپانچ سالا دور نے ہمارے بیڑہ غرق کردیا۔۔۔ لیکن آپ کا ادارہ خاموش رہا۔۔۔
لیکن جب ایک عوامی حکومت برسراقتدار آتی ہے اور چاہتی ہے کہ حکومت ٹی ٹی پی سے مذاکرات کرے۔۔۔
تو فوج کو کیا پریشانی ہے۔۔۔ حل تلاش مذاکرات سے ہوتا ہے تاریخ اس چیز کی شاہد ہے۔۔۔
کیانی جنرل ہوگا فوج کا۔۔۔ عوام کا وہ خادم ہے کیونکہ اس کے اخراجات اٹھارہ کروڑ عوام۔۔۔
کی ٹیکس پورے کرتے ہیں۔۔۔ پچھلے چھیاسٹھ سالوں سے تمام ایجنسیوں پر عربوں کھربوں۔۔۔
روپے خرچ کردیئے جاتے ہیں لیکن آج کے دور کے حالات دیکھ کر اگر نتیجہ نکالیں تو بڑا والا زیرو۔۔۔
پاکستان کے آئین میں لکھا ہے کہ ہمارا دستور قرآن وحدیث ہے۔۔۔ کہاں ہے؟؟؟۔۔۔
یا کدھر دکھائی دےرہا ہے۔۔۔ پاشا صاحب جو آئی ایس آئی کے سربراہ تھے میڈیا پر الزام لگارہے ہیں۔۔۔
عورت، شراب اور پیسہ اس سے خریدا جاسکتا ہے۔۔۔ کیا یہ باتیں ایک جرنل کو زیب دیتی ہیں۔۔۔
ان ہی غلط افکار و کردار لوگوں کی وجہ سےاغیار ہمیں یہ تعنہ دیتے ہیں کہ یہ لوگ پیسے کے لئے ماں کو بیچ دیں۔۔۔
اب ہم میڈیا کی بات کرلیں۔۔۔ وہ کس کے ہاتھ میں ہے؟؟؟۔۔۔
ذرا جے ٹی ایک چینل لاونچ کرکے دکھائے؟؟؟۔۔۔
ان کا باپ بھی نہیں کرسکتا۔۔۔ الفاظ سخت ہیں مگر سچ ہر دور میں کڑوا ہوتا ہے۔۔۔
لہذا اگر ٹی ٹی پی آپ کو غلط گردانتے ہیں تو یہ بھی ذہن میں رکھیں کے دودھ کے دھلے۔۔۔
آپ کے فوجی بھی نہیں ہیں۔۔۔ بقول شیخ رشید کے مظاہروں سے کچھ نہیں بنتا جب تک۔۔۔
ایک ادارہ پیچھے نہ ہو۔۔۔ سوال عقلمندوں کے لئے ہے کہ کس ادارے کی بات ہورہی ہے۔۔۔
یعنی پاکستان کو حکومتیں نہیں ادارہ چلا رہا ہے۔۔۔ ان کا بھی احتساب ہونا چاہئے کہ عربوں۔۔۔
روپے جو چھیاسٹھ سالوں میں فوج کو دیئے گئے وہ اس کی آوٹ پٹ کہاں ہے؟؟؟۔۔۔
ایک عام آدمی عزت بیچ رہا ہے۔۔۔ اور یہ اپنی غیرت امریکہ کو بیچ کر مزے اڑا رہے ہیں۔۔۔
اور جہاں تک جے ٹی کا تعلق ہے اور واقعی حافظ صاحب اتنے ہی مخلص اور سنجیدہ ہیں۔۔۔
تو سب چھوڑین ملک میں اسلامی نظام کے لئے تحریک چلائیں۔۔۔ کیونکہ ہم نے ہر نظام کا تجربہ کرلیا۔۔۔
بس وہی ایک نظام نافذ نہیں کرسکےجو قیام پاکستان کی بنیاد تھا۔۔۔ اگر وہ اس معاملے میں مخلص ہوجائیں۔۔۔
تو میری ہمدردیاں اور حمایت ان کے ساتھ۔۔۔ اور اگر نہیں تو یہ اختلاف چلتا رہے گا۔۔۔
 
Top