• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کپڑوں سے نجاست کیسے زائل کی جائے ؟

Zartasha

مبتدی
شمولیت
جون 10، 2017
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
2
السلام علیکم !
مجھے اس بارے میں جاننا ہے کہ اگر کپڑوں پر پیشاپ ' حیض کا خون ' لیکوریا ' گوبر یا کسی بھی قسم کی نجاست خشک یا تر ہو لگ جائے تو اسے پاک کرنے کیلئے کتنی بار دھونا اور نچوڑنا چاہیئے ؟؟ میں نے انٹرنیٹ پر پڑھا ہے کہ تین بار دھونا چاہیئے اور تین بار پوری قوت سے نچوڑنا چاہیئے کہ ایک قطرہ بھی نہ ٹپکے اور اگر ایک قطرہ ٹپکنے جتنا ہانی بھی نچوڑتے وقت رہ جائے تو کپڑا پاک نہیں ہوتا،،، اور دوسری اور تیسری بار نچوڑتے وقت پہلے ہاتھ بھی پاک کر لینے چاہیئے اور تیسری بار نچوڑنے پر ہاتھ اور کپڑا خود بخود پاک ہو جائے گا،،، اسی طرح گدے اور میٹرس کارپٹ اور وہ اشیاء جو نچوڑی جانا ممکن نہیں ان کی پاکیزگی کہ لئے لکھا تھا کہ اسے تین بار اس طرح دھوئیں کہ ایک بار دھونے کہ بعد پانی ٹپکنا بند ہو جائے پھر دوبارہ دھوئیں اور چھوڑ دیں کہ اس میں سے سارا پانی بہہ جائے اور ٹپکنا بند ہو جائے پھر اسی طرح تیسری بار دھویا جائے،،، اور اس کہ علاوہ گھریلو استعمال کہ چیزیں برتن فرنیچر وغیرہ بھی تین بار دھو کہ پاک کئے جایئیں اس بارے میں قرآن و حدیث سے مزین جواب عنایت کیجیئے جزاکم اللہ خیرا @اسحاق سلفی
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم !
مجھے اس بارے میں جاننا ہے کہ اگر کپڑوں پر پیشاپ ' حیض کا خون ' لیکوریا ' گوبر یا کسی بھی قسم کی نجاست خشک یا تر ہو لگ جائے تو اسے پاک کرنے کیلئے کتنی بار دھونا اور نچوڑنا چاہیئے ؟؟ میں نے انٹرنیٹ پر پڑھا ہے کہ تین بار دھونا چاہیئے اور تین بار پوری قوت سے نچوڑنا چاہیئے کہ ایک قطرہ بھی نہ ٹپکے اور اگر ایک قطرہ ٹپکنے جتنا ہانی بھی نچوڑتے وقت رہ جائے تو کپڑا پاک نہیں ہوتا،،، اور دوسری اور تیسری بار نچوڑتے وقت پہلے ہاتھ بھی پاک کر لینے چاہیئے اور تیسری بار نچوڑنے پر ہاتھ اور کپڑا خود بخود پاک ہو جائے گا،،،
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناپاک کپڑے کی طہارت
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ناپاک کپڑے کو کیسے پاک کیا جائے۔؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگرنجاست نظر آنے والی ہو جیسے پاخانہ وغیرہ جو نظر آتا ہے توکپڑےکواتنا دھویا جائے کہ نجاست زائل ہو جائےیاجب نجاست زائل ہوجانے کاظنِ غالب ہوجائے توکپڑا پاک سمجھاجائے گا اوراگر نجاست نظرآنے والی نہیں جیسے پیشاب وغیرہ جو خشک ہوجانے پر نظر نہیں آتا توپھراس کپڑے کوتین مرتبہ پانی میں ڈال کر دھویا جائے اورہر مرتبہ کپڑے کو نچوڑا بھی جائے۔ سیدہ فاطمہ بنت منذر رضی اﷲ عنہا سے حدیث مبارکہ مروی ہے :
عَنْ أَسْمَآءَ بِنْتِ اَبِي بَکْرٍ إنَّهَا قَالَتْ : سَأَلَتْ رَّسُوْلَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم فَقَالَتْ : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، اَرَاَيْتَ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَ ثَوْبَهَا الدَّمُ مِنَ الْحَيْضَةِ کَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ : إِذَا أَصَابَ إِحْدَاکُنَّ الدَّمُ مِنَ الْحَيْضِ فَلْتَقْرِصْه ثُمَّ لِتَنْضَحْهُ بِالْمَاءِ ثُمَّ لِتُصَلِّ.( ابوداؤد:361)

’’حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اﷲ عنہما نے فرمایا کہ ایک عورت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض گذار ہوئیں : یا رسول اﷲ! جب ہم میں سے کسی کے کپڑے کو حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے؟ فرمایا : جب تم میں سے کسی کے کپڑے پر حیض کا خون لگ جائے تو اسے کھرچ دے پھر اسے پانی سے دھو دے اور پھر نماز پڑھ لے۔‘‘
گویا ناپاک کپڑوں کو دھونے سے وہ پاک ہو جاتے ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی

محدث فتویٰ
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
گدے اور میٹرس کارپٹ اور وہ اشیاء جو نچوڑی جانا ممکن نہیں ان کی پاکیزگی کہ لئے لکھا تھا کہ اسے تین بار اس طرح دھوئیں کہ ایک بار دھونے کہ بعد پانی ٹپکنا بند ہو جائے پھر دوبارہ دھوئیں اور چھوڑ دیں کہ اس میں سے سارا پانی بہہ جائے اور ٹپکنا بند ہو جائے پھر اسی طرح تیسری بار دھویا جائے،،،
پاک کرنے کیلئے نجاست زائل کرنا ضروری ہے ،نہ کہ نچوڑنا ۔
کوئی بھی چیز ہو ،اگر ناپاک ہوجائے تو اس سے جس طرح ممکن ہو نجاست کو ختم کیا جائے ،
اگر ایک ، دو دفعہ دھونے سے نجاست دور ہوجائے تو نچوڑنا یا متعدد مرتبہ دھونا ضروری نہیں ،
دلیل اوپر دیکھ لیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّهَا قَالَتْ: سَأَلَتِ امْرَأَةٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَ ثَوْبَهَا الدَّمُ مِنَ الحَيْضَةِ كَيْفَ تَصْنَعُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَصَابَ ثَوْبَ إِحْدَاكُنَّ الدَّمُ مِنَ الحَيْضَةِ فَلْتَقْرُصْهُ، ثُمَّ لِتَنْضَحْهُ بِمَاءٍ، ثُمَّ لِتُصَلِّي فِيهِ»
جناب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔"جب تم میں سے کسی عورت کے کپڑےکو حیض کا خون لگ جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اس کپڑے کو ملے پھر اس کو اچھی طرح دھوئے، اس کے بعد اسے پہن کر نماز پڑھ لے۔" (صحیح البخاری ۳۰۷ )
 
Last edited:
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
پاک کرنے کیلئے نجاست زائل کرنا ضروری ہے ،نہ کہ نچوڑنا ۔
کوئی بھی چیز ہو ،اگر ناپاک ہوجائے تو اس سے جس طرح ممکن ہو نجاست کو ختم کیا جائے ،
اگر ایک ، دو دفعہ دھونے سے نجاست دور ہوجائے تو نچوڑنا یا متعدد مرتبہ دھونا ضروری نہیں ،
دلیل اوپر دیکھ لیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّهَا قَالَتْ: سَأَلَتِ امْرَأَةٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَ ثَوْبَهَا الدَّمُ مِنَ الحَيْضَةِ كَيْفَ تَصْنَعُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَصَابَ ثَوْبَ إِحْدَاكُنَّ الدَّمُ مِنَ الحَيْضَةِ فَلْتَقْرُصْهُ، ثُمَّ لِتَنْضَحْهُ بِمَاءٍ، ثُمَّ لِتُصَلِّي فِيهِ»
جناب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔"جب تم میں سے کسی عورت کے کپڑےکو حیض کا خون لگ جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اس کپڑے کو ملے پھر اس کو اچھی طرح دھوئے، اس کے بعد اسے پہن کر نماز پڑھ لے۔" (صحیح البخاری ۳۰۷ )
جزاک اللہ خیر
 
Top